کورس کے بارے میں
ہر دین کے کچھ اصول ہوتے ہیں اور وہی اصول اس دین کی بنیاد قرار پاتے ہیں۔ جتنے زیادہ یہ اصول مضبوط ہوں گے، اتنی زیادہ دین کی عمارت کی بنیادیں مضبوط ہوں گی۔ اسی قاعدہ کے تحت کسی دین کے ماننے والے اگر اس دین کے اصول کو اچھی طرح سمجھتے ہوں گے تو وہ اپنے دین میں پختہ ہوں گے اور اگر اپنے دین کی بنیادوں سے ناواقف ہوں گے تو میدان عمل میں کمزور نظر آئیں گے۔ اسی لئے ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے دین کے اصول کو سیکھے اور آیندہ کی نسل کو بھی سکھائے تاکہ کسی بھی طریقہ کی گمراہی سے بچ سکے اور اپنے دین پر بہترین طریقہ سے عمل کر سکے۔ اس درس میں دینِ مبینِ اسلام کے اصول اور عقائد کی گفتگو ہو گی۔ اس درس میں قرآن، معصومین علیہم السلام کی روایات اور عقلی استدلال کے ذریعہ اصول کو ثابت کیا جائے گا۔
استاد کا تعارف
حجۃ الاسلام مولانا سید علی عباس رضوی، امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ کے برجستہ استاد ہیں۔ آپ کا تعلق لکھنو کے مشہور علمی گھرانے خاندان باقر العلوم سے ہے۔ ابتدائی تعلیم کویت میں حاصل کرنے کے بعد، حوزہ علمیہ قم میں ۱۳ سال سے زیر تعلیم ہیں اور درس خارج کے ساتھ اخلاقیات میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ مولانا تدریس، تحقیق اور تبلیغ میں فعال ہیں اور مختلف مدارس میں تدریس کر چکے ہیں۔
کورس کے اہداف و مقاصد
علم عقائد کی بنیادیں سمجھنا: طلبہ کو علم عقائد کی بنیادی تعریفات اور اصطلاحات کی آگاہی فراہم کرنا۔
دین کی اہمیت: دین کی تعریف، آغاز اور اس کے انتخاب کی وجوہات کو سمجھنا۔
خدا شناسی: وجود خدا پر دلائل، توحید، اور صفات خداوندی (ثبوتیہ و سلبیہ) کو سمجھانا۔
عدالت: اصول دین میں عدالت کی اہمیت اور اس کی وجوہات کو بیان کرنا۔
نبوت: نبی کی ضرورت، نبوت کے اصول، اور نبی کو پہچاننے کے طریقے۔
امامت: امام کی ضرورت، امام کی صفات، امام کی شناخت اور نقلی دلیلوں کی تفہیم۔
معاد: معاد کی اہمیت اور اس کے بنیادی اصولوں کو بیان کرنا۔
کورس کی فہرست
مقدمه: علم عقائد کی تعریف، علم عقائد کی اصطلاحات، دین کی تعریف، دین کہاں سے شروع ہوا، دین کیوں انتخاب کریں، دین کو کیون اپنائیں؟، خدا شناسی کے راستے (وجود خدا پر دلیل)، توحید، صفات ثبوتیہ، صفات سلبیہ، عدالت، عدالت اصول دین میں کیوں ہے؟، نبوت: نبی کی ضرورت، نبی کو پہچاننے کا طریقہ، امامت، امام کی ضرورت، امام کی ضرورت پر نقلی دلیلیں، امام کی صفات، امام علی علیہ السلام کی امامت، معاد۔
ضروری تعلیمی مواد (سابقہ تعلیم)
اس کورس کو پڑھنے اور مکمل کرنے کے لئے کسی بھی سابقہ تعلیم یا شرط کی ضرورت نہیں ہے۔
تدریس کا طریقہ
حجۃ الاسلام مولانا سید علی عباس رضوی نے اس درس میں عقائد کی مقدماتی بحث کو بیان کیا ہے اور بغیر کسی پیچیدہ استدلال کے اصول دین کو سادہ زبان میں سمجھانے کی کوشش کی ہے۔
معاون تعلیمی وسائل
"آوڈیو، امتحان، مشق، خلاصہ اور دیگر مواد"
اس کورس میں امتحان، عملی مشقیں، خلاصہ، اور آڈیو فایل جیسی مددگار تعلیمی وسائل فراہم ہیں، تاکہ طلبہ کی بہتر فہم اور عملی تربیت ممکن ہو سکے۔
کورس کے مخاطبین
یہ کورس ان افراد کے لئے مناسب ہے جو امامت، نبوت، معاد، خدا شناسی، اور دین کے اصولوں کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
صحیح عقائد کی تلاش کرنے والے: وہ افراد جو اپنے عقائد کو درست کرنا چاہتے ہیں اور جاننا چاہتے ہیں کہ ان کے عقائد میں کیا غلطیاں ہو سکتی ہیں۔
یہ کورس ان افراد کے لئے مناسب ہے جو امامت، نبوت، معاد، خدا شناسی، اور دین کے اصولوں کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
عقائد تعلیم دینے والے: وہ افراد جو شیعہ عقائد کو سیکھ کر اپنے بچوں اور شاگردوں کو یہ عقائد سکھانا چاہتے ہیں۔
مذہبی طلبہ: دینی مدارس اور اسلامی جامعات کے طلبہ جو شیعہ عقائد کی گہرائی میں جانا چاہتے ہیں۔
دینی بصیرت کو چاہنے والے: وہ افراد جو اپنی دینی بصیرت کو بڑھانا چاہتے ہیں اور اپنے عقائد کو روزمرہ زندگی میں لاگو کرنا چاہتے ہیں۔
کلام اور فلسفہ کے طلبہ: وہ طلبہ جو کلام اور فلسفہ کے مضامین میں دلچسپی رکھتے ہیں اور شیعہ عقائد کے فلسفیانہ اور کلامی پہلوؤں کو سمجھنا چاہتے ہیں۔