مقدماتی تجوید | اردو | پری حوزه
in Recitation & TajwidAbout this course
کورس کے بارے میں
اسلام کی اہم ترین کتاب کا نام قرآن ہے۔ قرآن کریم الٰہی پیغام ہونے کے ساتھ ساتھ کتاب ہدایت بھی ہے، جسے پڑھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔ جہاں قرآن کے معارف کو سیکھنے اور سمجھنے کی تاکید ہے، وہیں قرآن مجید کی قرائت کی طرف بھی بہت زیادہ توجہ دلائی گئی ہے اور حکم دیا گیا ہے کہ قرآن کریم کی تلاوت عربی لحن اور لہجہ میں کی جائے۔
ہر مسلمان کے لئے شائستہ ہے کہ وہ قرآن کی بہترین قرائت کر سکے۔ اسی لئے ضروری ہے کہ علم تجوید کی تعلیم حاصل کرے تاکہ حروف کا درست تلفظ اور کلمات کی صحیح ادائیگی سیکھ سکے۔ اس درس میں تجوید کے اصول اور قرائت کے ابتدائی فنون سکھائے جائیں گے۔ حروف کے مخارج اور صحیح تلفظ کو بیان کیا جائے گا نیز حروف کی صفات اور ان کے فرق کو بیان کیا جائے گا۔ یہ کورس کسی خاص کتاب پر مبنی نہیں ہے اور اس کے نصاب کو خود موسسہ اور استاد محترم نے ترتیب دیا ہے۔
استاد کا تعارف
عالیجناب مولانا سید جعفر رضا نقوی صاحب نے مدرسہ دارالحفاظ چنیوٹ سے قرآن کریم حفظ کیا اور تجوید و قرائت کا کورس مکمل کیا۔ پھر مدرسہ کلیۃ اہل البیت میں B.A کے ساتھ مقدمات حوزوی مکمل کیے اور جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں لمعتین کا دورہ کیا۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں محافل انس باقرآن کا انعقاد کیا اور بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی۔ حفظ قرآن کی بنیاد پر حوزہ علمیہ قم میں داخلہ لیا اور ۱۰ سال سے حفظ و قرائت قرآن کی تدریس میں مصروف ہیں۔
کورس کے اہداف و مقاصد
صحیح و خوبصورت قرائت قرآن کریم:
تجوید کا مقصد قرآن کو صحیح اور خوبصورت طریقے سے پڑھنا سکھانا ہے، جو تجوید کے اصولوں کے مطابق ہو۔ اس میں حروف کا درست تلفظ، وقف اور ابتداء کے اصول شامل ہیں۔
سنت قرائت کی حفاظت اور احیاء:
تجوید کی تعلیم قرآن کی صحیح قرائت کی سنت کو محفوظ رکھنے اور منتقل کرنے میں مدد دیتی ہے، جو زمانۂ رسول اللہ (ص) سے ہم تک پہنچی ہے۔
ایمان کی تقویت اور معنوی تعلق:
قرآن کی صحیح قرائت قاری اور سامعین پر گہرا روحانی اثر ڈالتی ہے اور ایمان کو مضبوط کرنے میں مدد کرتی ہے۔ تجوید کی تعلیم سے فرد خالص دل اور زیادہ توجہ کے ساتھ قرآن کی تلاوت کر سکتا ہے۔
قرآنی مقابلوں کی تیاری:
تجوید کی تعلیم قاریوں کو قرآنی مقابلوں اور محافل کے لئے مکمل تیاری فراہم کرتی ہے۔
صحیح قرائت:
صارف قرآن کو صحیح عربی لحن اور لہجہ میں پڑھنے کے قابل ہو جاتا ہے۔
تجوید کے اصول:
تجوید کے اصولوں کو عملی طور پر سمجھنے اور استعمال کرنے کی صلاحیت حاصل کرتا ہے۔
قرآنی محبت:
قرآن سے محبت اور انسیت میں اضافہ ہوتا ہے۔
کورس کی فھرست
اس تجوید کورس میں صارف درج ذیل مباحث کو سیکھے گا:
حروف تہجی، حرکات ثلاثہ، حرکات ثلاثہ کی خصوصیات، تشدید، مشدد حرف کی حالتیں، حروف مدّہ کی خصوصیات، حروف مدّہ کی پہچان، حروف لین، حروف لین کا تلفظ، تنوین، تنوین پر وقف کرنا، تنوین کے احکام، حروف تہجی کے مخارج، لسان، حروف لھاتیہ اور شجریہ، حروف طرفیہ اور نطعیہ، شفتین، غنّہ، وقف کے احکام، وقف کے مزید احکام، اور قرأت نماز کی مشق۔
ضروری تعلیمی مواد (سابقہ تعلیم)
تجوید کورس کے لئے بہتر یہ ہے کہ طالب علم تجوید سیکھنے سے پہلے یا اس کے ساتھ ساتھ قرآن کی روخوانی اور روان خوانی کی تعلیم بھی حاصل کرے۔
تدریس کا طریقہ
استاد سید جعفر رضا نقوی تجوید کے اصولوں کو تفصیل اور وضاحت سے بیان کرتے ہیں۔ چونکہ استاد تجوید پر مکمل عبور رکھتے ہیں اور ماہر قاری قرآن ہیں، اس لئے وہ مثالوں اور آیات کی تلاوت کو بہترین انداز میں پیش کرتے ہیں۔ استاد نقوی ہر سبق میں آیات کی تلاوت کے ذریعے عملی نمونے فراہم کرتے ہیں، جس سے طلباء تجوید کے اصولوں کو عملی طور پر دیکھ اور سمجھ سکتے ہیں۔ ان کی تدریس کی خاصیت ہے کہ وہ تجوید کے اصولوں کو نہایت احسن طریقے سے سکھاتے ہیں۔
معاون تعلیمی وسائل
"آوڈیو، امتحان، مشق، خلاصہ اور دیگر مواد"
اس کورس میں امتحان، عملی مشقیں، خلاصہ، اور آڈیو فایل جیسی مددگار تعلیمی وسائل فراہم ہے، تاکہ طلبہ کی بہتر فہم اور عملی تربیت ممکن ہو سکے۔
کورس کے مخاطبین
وہ افراد جو قرآن کریم کی صحیح اور خوبصورت قرائت سیکھنا چاہتے ہیں۔
وہ طلباء جو تجوید کے اصولوں اور قواعد کو سمجھنے اور عملی طور پر استعمال کرنے کے خواہشمند ہیں۔
وہ قاری جو قرآن کی تلاوت کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔
وہ افراد جو قرآنی مقابلوں اور محافل میں شرکت کے لئے تیاری کر رہے ہیں۔
وہ لوگ جو قرآن کے ساتھ روحانی تعلق کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔
وہ اساتذہ اور دینی مدارس کے طلباء جو تجوید کی تعلیمات کو سیکھ کر دوسروں کو سکھانا چاہتے ہیں۔
وہ لوگ جو قرآن کی تلاوت کو زیادہ موثر اور دلنشین بنانا چاہتے ہیں۔
Recommended by top institutions
Top Institutions Recommend This Course to Their Students
FAQ
Related Courses
Comments (6)
Assalam u Alaikum!
حروف مدّہ کے لئے کون سی شرط صحیح ہے؟?
حرف مدّہ کے ساتھ مناسبت رکھنے والی حرکت اس کے بعد ہو(A)
الف ہمیشہ حرف مدّہ کی صورت میں آتا ہے، کیونکہ ہمیشہ مفتوح ہو گا اور اس سے ماقبل ہمیشہ فتحہ ہو گا(B)
ایک کلمہ میں ہو اور حرف مدّہ ساکن ہو(C)
is mcq me galati hai ....correct option (A) show ho rha hai jb k correct option (C) hona chahiye
JAZAKALLAH KHAIR
salamun alaykum
g aap sahih farma rahe hain
options ko correct kardia gaya hai
bahot shukria
please review my answers and yours in quiz no 6 in lesson 6
i think there is error in your system....jazakallah khair
salamun alaykum
lesson 6 main sirf 3 hi sawal hai
6 sawal nahi hai!
i think there is mistake in quiz no 6...please review
جی آپ درست فرمارہے ہیں۔ سکون، حرکت نہیں ہے۔
سوال اصلاح کردیا گیا ہے۔
شکریہ
ASSALAMU ALAIKUM WRB!
لفظ أَبْ میں کونسی حرکت پائی جارہی ہے؟?
IS MCQ me harkat ka pucha hai to wo to hamza pr hai fatha....lkn answer me sakoon likha hai mtlb baa pr...lkn ye harkat to nhi....plz islah farmaye...jazakallah
سلام علیکم
آپ سائٹ کا زبان اوپر سے جاکر URDU پر سیٹ کردیجئے تا کہ سائٹ آپ کو اردو فونٹ میں دکھائی دے۔
ویسے سکون کی ۲ نشانی ہوتی ہے، عام طور سے انڈیا اور پاکستان میں جو قرآن اور دعا کی کتابیں استعمال ہوتی ہیں اس میں دوسری طرح کا سکون پایا جاتا ہے .
لیکن یہ نشانی جو "بْ" کے اوپر نظر آرہی ہے یہ بھی سکون کی علامت ہے اور فونٹ کی وجہ سے شاید دوسرا سکون آپ کو دکھائی دے رہا ہے، اگر سائٹ کا زبان بدل دیں تو صحیح طور پر نظر آنے لگے گا.
شکریہ
بہت اچھا کورس ہے ماشاء اللہ
حروف تہجی
حروف تہجی
حرکات ثلاثہ
حرکات ثلاثہ
حرکات ثلاثہ کی خصوصیات
حرکات ثلاثہ کی خصوصیات
تشدید
تشدید
مشدد حرف کی حالتیں
مشدد حرف کی حالتیں
حروف مدّہ کی خصوصیات
حروف مدّہ کی خصوصیات
حروف مدّہ کی پہچان
حروف مدّہ کی پہچان
حروف لین
حروف لین
حروف لین کا تلفظ
حروف لین کا تلفظ
تنوین
تنوین
تنوین پر وقف کرنا
تنوین پر وقف کرنا
تنوین کے احکام
تنوین کے احکام
حروف تہجی کے مخارج
حروف تہجی کے مخارج
حروف تہجی کے مخارج (۲)
حروف تہجی کے مخارج (۲)
تیسرا مخرج : لسان
تیسرا مخرج : لسان
حروف لھاتیہ اور شَجْرِیہ
حروف لھاتیہ اور شَجْرِیہ
حروف طرفیہ اور نطعیہ
حروف طرفیہ اور نطعیہ
حروف طرفیہ اور نطعیہ چوتھا مخرج: شفتین
حروف طرفیہ اور نطعیہ چوتھا مخرج: شفتین
غنّہ
غنّہ
وقف کے احکام
وقف کے احکام
وقف کےمزید احکام
وقف کےمزید احکام
قرأت نماز کی مشق
قرأت نماز کی مشق
Assalam u Alaikum wrb!
can u please reset the final mcqs test of tajweed course (urdu)?
salamun alaykum
aap ka final test Reset kardia gaya hai
aur passing mark bhi 14 hogaya hai
course ke mutalliq koi bhi problem aur sawal ho to apne Dashbord main jaake Support se ham ko message karsakte hain