نهج البلاغه؛ حضرت علی ؑ کے نورانی کلمات کا مجموعه هے. ان دروس میں مختصر انداز میں ان کلمات کے بارے میں کچھ گفتگو هوگی. ابن ابی الحدید که جو ایک سنی عالم دین تھا بیان کرتا هے که توحید کے بارے میں حضرت علیؑ نے جو کچھ بیان کیا هے اگر اسے باره هزار اصحاب رسولؐ کے بیانات سے مقایسه کیا جائے تو پھر بھی زمین و آسمان کا فاصله نظر آئے گا. اقوال امام علی ؑ؛قرآن اوراحادیث نبوی کے بعد دنیا کی تمام مخلوقات کے کلام سے افضل اور بلند هے.
نهج البلاغه کی روشنی میں, انبیاءؑ کی ایک ذمه داری یه هے که لوگوں کو علم سکھانے کے ساتھ ساتھ انهیں راه مستقیم کی هدایت کریں. تمام انبیاءؑ بشیر اور نذیر هیں.اس دنیا میں انبیاءؑ فطرت انسانی کو بیدار کرنے آئے هیں تا که انسانی عقل کو صحیح انداز میں تربیت دی جاسکے. مولائےکائنات ؑ رسول خدا ؐ کو ایک طبیب اور ڈاکٹر سے تشبیه دیتے هیں که جو اپنی دوا کے ذریعے سے لوگوں کا علاج فرمایا کرتے تھے.
الله تعالی نے سلسله امامت کو دین کی حفاظت کیلئے بھیجا هے, امام علیؑ کا ارشاد هے که آل محمدؐ کے ساتھ امت میں کسی کو بھی موازنه نهیں کیا جاسکتا هے. سلسله امامت, سلسله نبوت کی مانند هے جب کوئی امام دنیا سے جاتا هے تو دوسرا اس کا جانشین هوتا هے. نهج البلاغه میں اهلبیتؑ کادین اسلام کے بارے میں نقش اورکردار جاننے کیلئے آئیے مل کردیکھتے هیں...
کیا موت اور قیامت حق هے؟ کیا قیامت ممکن هے؟ اس حوالے سے سوره یس میں ارشاد هوتا هےکه ... انسان کے دوباره زنده هونے کےبارے میں الله تعالی نے بهت مثالیں بیان کی هیں. جیسے حضرت ابراهیمؑ کا واقعه, حضرت عزیرؑ کا واقعه وغیره. مولائے کائنات ؑ کاموت اور قیامت کے بارے میں ارشادات, اس سلسلے میں مزید معلومات اور تفصیلات جاننے کیلئے آئیے مل کر اس پروگرام کو دیکھتے هیں.
دنیا کا معنی نزدیکی اور سامنے کےهیں. جبکه آخرت کا معنی دور کے هیں. دنیا کو دنیا اور آخرت کو آخرت کیوں کها جاتا هے؟ امام علیؑ سے مختلف مقامات پر دنیا کی مذمت کی هے. اس سے مراد کونسی دنیا هے؟ دنیا انسان کو درس دیتی هے؟ کیا درس دیتی هے اور کس طرح ؟ انهیں اور دوسرے سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ابھی کلک کریں.
قرآن کے بارے میں امام علیؑ نے نهج البلاغه میں بهت هی تفصیل سے بات کی هے. قرآن کی حقیقت اور تفسیر کو انسانی عقل درک نهیں کرسکتی , انسان اسے سمجھنے کیلئے مجبور هے که اهلبیتؑ کے سامنے زانوئے تلمذ ٹیک دے. قرآن انسانیت کی نجات کا ایک باضابطه پروگرام اور دنیا و آخرت کی سعادت کا ایک اهم نسخه هے. اسلامی ممالک میں اسمبلیوں میں قرآن پر حلف اٹھا کر قسم کھاتے هیں لیکن قانون سراسر قرآن کے خلاف هوتا هے....
چونکه انسان مدنی الطبع هے لهذا کسی معاشرے اور اجتماع میں رهن سهن کیلئے اسے ایک حکومت کی ضرورت هے جو اس سماج میں قانون نافذ کرے اور لوگوں کو اس قانون کے ماتحت رهنے پر مجبور کرے. حکومت میں تین چیزیں بهت هی اهم هیں. قانون بنانا, قانون کو اجراء کرنا اور قانون کو عدالت اور انصاف سے سماج میں نافذ کرنا. اسلام, دین کامل هے. اسی وجه سے رسولخداؐ نے مدینه آنے کے فورا بعد وهاں حکومت کی داغ بیل لگائی, اس کے بعد اسلامی نظام کو نافذ فرمایا. اسلامی حکومت کے اصل اهداف کیا هیں؟ انهیں جاننے کیلئے آئیے دیکھتے هیں...
مولائے کائنات ؑ کے بقول امربالمعروف و نهی عن المنکر ایسا فریضه هے که جس کے بدولت باقی فرایض زنده هیں. اس فریضے کے واجب هونے کے چهار شرائط هیں. اس درس میں ان شرائط کو اور اس کے ساتھ ساتھ, مراحل امربالمعروف ونهی عن المنکر کو تفصیلی طور پر بیان کیا گیا هے. واقعه کربلا میں اما م حسین ؑ کے اهداف میں سے ایک اهم هدف بھی امربالمعروف و نهی عن المنکر تھا.اس سلسلے میں مزید انفارمیشن کیلئے اس پروگرام کو ضرور دیکھئے...
انسان اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے همیشه کسی لامتناهی هستی کی طرف محتاج هے. یه هستی خدا کے سوا کوئی اور نهیں. اگر انسان سچے دل سے, بارگاه الهی میں خدا سے طلب کرے تو اس کی یه دعا ضرور مستجاب هوگی. البته اس کے لئے وسیله کا هونا ضروری هے, دعا کیلئے کچھ شرائط اور آداب هیں, اسی طرح انسان کو چاهیے که خاص موقعوں پر دعا مانگے.دعا کے بهت سارے فوائد هیں انهیں جاننے کیلئے آئیے مل کردیکھتے هیں...
عبادت کا لغوی معنی: ذلت, ناتوانی اور عاجزی کا اظهار کرنا هے. خداوند متعال نے انسان کو عبادت کیلئےپیدا فرمایا هے. عبادات کی دو قسمیں هیں. اس کے علاوه فلسفه عبادت , عبادت کے شرائط, عبادت کے فوائد , حالت عبادت میں مولائے کائناتؑ کا انداز, عبادتوں میں افضل ترین عبادت کونسی هے؟ ان تمام مطالب کو جاننے کیلئے آئیے مل کر دیکھتے هیں...
تقوی یعنی اپنے آپ کو بچانا, بچانے کیلئے لازمی هے که انسان کچھ چیزوں سے اجتناب کرے, اپنے خواهشات نفسانی کو لگام دے کر اصلی هدف خلقت کی طرف توجه دے. تقوی کے ذریعے سے انسان جسمی اور روحی بیماریوں سے محفوظ ره سکتا هے. تقوی کی کمترین حد یه هے که انسان واجبات کو انجام دے اور محرمات اورگناهوں سے اپنے آپ کو دور رکھے. تقوی کے اجتماعی, معاشرتی , گھریلو اور ملکی اور عالمی فوائد جاننے کیلئے اس پروگرام کو ضرور دیکھئے ...
اتحاد نعمت الهی , جبکه اختلاف اور انتشار باعث عذاب الهی هے. اتحاد هدف نهیں بلکه وسیله هے, مسلمانوں کیلئے اتحاد کا محور قرآن کریم هے. فتنوں کے امواج کو اتحاد اور اتفاق کے ذریعے سے روکا جاسکتا هے. مولائے کائنات ؑ نے حق خلافت کو اتحاد کی خاطر چھوڑ دیا اور مسلمانوں کو اختلافات سے بچائے رکھا. کونسی اتحاد مفید اورکونسی اتحاد نقصان ده هے انهیں جاننے کیلئے آئیے اس پروگرام کو دیکھنا نه بھولئے...
اسلام میں جهاد کا بهت هی بڑا مقام هے. جهاد کی چند قسمیں هیں. جهاد کا اصل مقصد انسان کو موحد بنانا هے اور اس کے علاوه انسان اور انسانی حقوق اور مظلوموں کی حفاظت بھی هے. اس سلسلے میں مولائے کائناتؑ نے نهج البلاغه کے مختلف خطبوں میں اهل کوفه اور دیگر لوگوں سے تفصیل سے مطالب بیان فرمائے هیں. آپؑ نے اپنے لئے شهادت کی آرزو کے ساتھ ساتھ جهاد کے اصل اهداف کو بھی واضح انداز میں بیان فرمایا هے....
شیطان کیا ہے اور شیطانی اہداف سے کیا مراد ہے؟ شیطان کے چنگل میں کون کون لوگ پھنستے ہیں؟ حملہ شیطانی کیا ہوتا ہے؟ شیطان سے جنگ میں کامیابی کن لوگوں کو ملتی ہے؟ شیطان کن لوگوں کو گمراہ کر سکتا ہے؟ شیطان لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے کون کون سے حربے استعمال کرتا ہے؟ شیطانی حربوں کا کوئی توڑ بھی ہے؟ شیاطین انس و جن سے مراد کیا ہے؟ مولا علی ع کی نگاہ میں شیطان اور شیطانیوں کی حقیقت کیا ہے؟ ان تمام سوالوں اور بہت سارے سوالوں کے جواب کے لئے ویڈیو ملاحظہ فرمائے۔
الہی سنن بہت زیادہ ہیں۔ ان میں بعض درج ذیل ہیں:
ہدایت دینا، گمراہ کرنا، املاء یا امہال، استدراج اور اہباط وغیرہ خدا کی بعض اہم سنتوں میں سے ہے اس کے علاوہ خدا کی ایک اہم سنت یہ ہے کہ وہ کسی قوم کی حالت کو تبدیل نہیں کرتا جب تک وہ خود اپنی تبدیلی کا طالب نہ ہوں ایک اور سنت یہ کہ شکر کی صورت میں نعمتیں زیادہ کرتا ہے اسی طرح کوئی قوم جب سر کش ہو جائے تو اسے ہلاک کرنا ، اپنی نصرت کو اتحاد و اتفاق میں رکھنا اور اختلاف کی صورت میں تباہ و برباد کرنا اسی طرح اس ویڈیو میں آپ ملاحظہ فرمائیں گے کہ امیر المؤمنین کس طرح اپنے بیٹے کو قوموں کی عروج و زوال کےاسباب بیان فرما رہے ہیں؟اس کے علاوہ نہج البلاغہ کی رو سے مسلمانوں کی فتح و شکست کے اسباب کیا کیا تھے؟
نفس سے مراد ذات، خون، جسم، روح ، جسم و روح کا مجموعہ،خواہشات، فطرت انسانی،جنس اور نوع وغیرہ ہےقرآن کریم میں نفس کی کئی قسمیں بیان ہوئی ہےنفس مطمنہ، نفس لوامہ، نفس امارہ، نفس مسولہ اور نفس ملہمہ ان کی تعریف کیا ہے؟قوات اربعہ سے مراد کیا ہے؟ان نفوس کے اسلحے کون کون سے ہیں ان سب باتوں سے آشنائی کے لئے ویڈیو دیکھئے۔
کیا وجہ ہے کہ خدا جسے زیادہ چاہتا ہے نفس کے مقابلے میں اس کی مدد فرماتا ہے؟نفس اور عقل کی معرکے کا میدان کیا کیا ہے؟ کس وقت عقل فتح حاصل کر سکتی ہے؟ غلبہ نفس کی کیا علت ہے؟ اقدار انسانی کی بلندیوں اور فطرت بشری کی چوٹیوں کو فتح کرنے کے لئے کس چیز کی ضرورت ہے؟خدا نے کیوں خواہشات نفسانی کو مضبوط خلق فرمایا جب کہ قوت عقل کو کمزور؟ان سب باتوں کے بارے میں جاننے کے لئے دیکھتے رہیئے۔
خٔلق اور خَلق میں کیا فرق ہے؟ ان دونوں کے درمیان کیا رابطہ ہے؟ فلسفہ اخلاق، علم اخلاق اور تربیت اخلاقی کسے کہتے ہیں ان میں کن چیزوں سے متعلق گفتگو کی جاتی ہے؟ اخلاق کی تعریف اور پہچان کیا ہے؟اخلاقمملدلچدشد کے حسنہ یا سیئہ ہونے میں کن کن چیزوں کا دخل ہیں؟ اخلاق کریمہ اور اخلاق حسنہ میں کیا فرق ہے؟ خدا نے اپنے نبی کو خلق عظیم کی صفت سے کیوں نوازا؟ ان سب باتوں سے آشنائی کے لئے ویڈیو دیکھئے۔
بدعت لغت عرب میں کسے کہا جا تا ہے؟علم سائنس میں بدعت یا ابداعات کیا کیا ہوتی ہے؟ سائنسی ابداعات کے احکام خمسہ کیا ہوتی ہے؟ کیا دینی امور میں بدعت بھی احکام خمسہ کی طرف تقسیم ہو سکتی ہے؟ کبھی سائنسی ابداعات ایک چیز حرام ہو جاتی ہے اور وہی چیز کبھی حلال اس کی کیا وجہ ہے؟ دین میں بدعت حرام ہونے کے علت کیا ہے؟ وہابیت، تکفیری، اور دوسرے بعض شدت پسند گروہ کس خطرناک اشتباہ میں پڑ گئے؟ ان اشتباہات کا انجام کیا ہوگی؟ ان تمام گفتگو سے آشنائی کے لئے ویڈیو دیکھئے۔
وسطیت اور توازن سے مراد درمیانی راستہ ہے جو قرآن اور احادیث اہل بیت ع کی زبان میں صراط مستقیم کہا جاتا ہے اور صراط مستقیم صرف اور صرف اہل بیت ع ہے، یہی راستہ جنت تک لے جاتا ہے، افراط وتفریط کی ہلاکت کے بارے میں مولا نے کیا فرمایا؟ عقلی، شہوی، غضبی قوتوں میں توازن سے متعلق مولا نے کیا فرمایا؟امت محمد کو امت وسط کیوں کہا؟ زندگی کے تمام شئون میں راہ وسط اور اعتدال کو اپنانے سے متعلق مولا نے کیا نصیحت فرمایا؟ ان تمام معارف سے آشنائی کے لئے دیکھئے۔
عدل سے متعلق کبھی اصول دین میں گفتگو کی جاتی ہے جیسے عدل الہی اور کبھی فروع دین میں جیسے عدالت قاضی مجتہد اور امام جماعت اور کبھی معاشرتی زندگی میں جیسے معاشرے میں عدل و انصاف قائم کرنا ان گفتگو میں اسی تیسری قسم کے بارے میں فرمان امیر المؤمنین کی روشنی میں گفتگو ہوگی علی ع کی زندگی میں عدل و انصاف کی کیا کیا مثالیں ہیں؟حکمرانوں کو عدل و انصاف سے رفتار کرنے کے بارے میں آپ نے کیا ارشاد فرمایا؟ اگر عدل و انصاف معاشرہ میں عام ہو تو اس کا ثمرہ کیا ہوگا؟ ان تمام باتوں سے متعلق اس ویڈیو میں تفصیلی گفتگو ہوگی۔
عقل خدا کا سب سے پہلا مخلوق، دنیا آخرت کی سعادت اور کامیابی کا سبب، تمام خوبیوں کا صفات حمیدہ کی لشکر کا سردار اور خدا کی طرف سے باطنی حجت ہےاس ویڈیو میں ان تمام باتوں سے متعلق گفتگو کی ہے اس کے علاوہ یہ بھی بیان کیا ہے کہ لشکر عقل کیا ہے؟ عقل کے دشمن اور دوست کون ہیں؟ کیا یہ عقل تمام اسرار الہی کی ادراک کی صلاحیت رکھتی ہے؟ عقل کے ہوتے ہوئے حجت الہی کی ضرورت کیوں ہے؟ عقل والے انسان کی کیا کیا علامتیں ہیں؟ عقل کو مضبوط کرنے والی افعال کیا ہے؟ کون کون سے چیزیں عقل کی نابودی کا سبب بنتا ہے؟
توبہ کیا ہے؟ توبہ کی شرائط کیا ہیں؟ توبہ کیوں کرنا چاہئیے؟ توبہ کس وقت کرنا چاہئیے؟ بعض لوگوں کی توبہ کیوں قبول نہیں ہوتا ہے؟ گناہ اور عصیان کا حقیقی چہرہ کیا ہے؟ کون کون سی چیزیں توبہ کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟ توبہ کی توفیق سلب ہونے کی علل و اسباب کیا کیا ہیں؟مولا علی کی نظر میں توبہ کیا ہے؟ اس کے علاوہ توبہ سے متعلق خصوصی نصیحتیں اور بہت ساری معارف سے آشنائی کے لئے ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔
دوست اور دوستی کا انسان کی دنیوی زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوتی ہے؟ تعلیمات اسلامی کے روشنی میں دوستی کن لوگوں سے کرنی چاہئیے؟ اور کن لوگوں کی دوستی سے اجتناب کرنا چاہئیے؟ قرآن اور اہل بیت کی فرامین کی روشنی میں کن ہستیوں سے دوستی کی تاکید کیا ہے؟امیر المؤمنین ع نے دوست اور اس کے حقوق کے بارے میں کیا نصیحتیں فرمایا؟زندگی کے کن مراحل میں دوستی کی اشد ضرورت ہوتی ہے؟روز قیامت کن لوگوں کی دوستی پر افسوس اور حسرت کا اظہار کرے گا؟ دوستی کا حقیقی معیار کیا ہے ؟ اس کے علاوہ دوستی سے متعلق حضرت علی ع کی سفارشوں کے بارے میں جاننے کے لئے ویڈیوکو ملاحظہ فرمائیں۔
قرآنی نگاہ سے امتحان کیا ہے؟اوزار امتحان کیا کیا ہیں؟امتحان کن لوگوں سے لیا جاتا ہے؟ امتحان میں کون لوگ کامیاب ہو جاتے ہیں؟کن لوگوں کا امتحان سخت ہوتا ہے؟الہی امتحان کے کیا کیا شرائط ہیں؟کونسا امتحان غافل کرنے والا اور کون سا امتحان بیدار گر ہے؟مصیبت کے امتحان میں کون لوگ سرخرو ہو جاتے ہیں؟امتحان اور اسکے کامیابی اور ناکامی کا فرد اور سماج پر کیا کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟امیر المؤمنین ع امتحان، ابتلاء اور آزمائش کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ ان سب باتوں سے آشنائی کے لئے ویڈیو دیکھئے شکریہ۔
خود سازی اور تذکیہ کیا ہے؟ قدم بہ قدم صفر سے خود سازی اور تذکیہ کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ انبیاء کی بعثت کا ہدف کیا تھا؟خودسازی اور تذکیہ نفس کا دنیوی زندگی پر کیا اثرات مرتب ہو سکتی ہیں؟ کیا خودسازی اور تذکیہ کے ذریعہ انسان اپنا کھویا ہوا مقام فطرت واپس پا سکتا ہے؟کون کون سی چیزیں انسان کو تذکیہ کرنے میں مدد گار واقع ہو سکتے ہیں؟ خودسازی اور تذکیہ کے ارکان کیا کیا ہیں ؟کون سی چیزیں خود سازی کی راہمیں رکاوٹ بن سکتی ہے؟ ان تمام باتوں سے متعق آگاہی کے لئے ویڈیو ملاحظہ فرمائیے۔
دین کے بغیر زندگی بے معنی ہے انسان کو کوئی ایسا لحظہ نہیں ہے جس میں وہ دین کی طرف محتاج نہ ہواس گفتگومیں دین سے متعلق ائمہ معصومین ع کی بعض اہم ارشادات پر روشنی ڈالی جائے گی اور دیندار انسان اور بے دین کا فرق،دین پر عمل کرنےکے فوائد،دین کے بغیر اخلاق، علم اور عقل وغیرہ کے نقصانات،خرافات ، ہوا پرستی غلط آداب و رسوم کا منبع اصلی ، دین کے اہداف اور دین کی نسبت ہماری ذمہ داریوں سے متعلق امیر المؤمنین کے ارشادات کے روشنی میں مطالب بیان ہوگی اس کے علاوہ دین سے دفاع کے بارے میں امیر المؤمنین کی نصحتوں کو بیان کریں گے۔
اس ویڈیو میں آپ ملاحظہ فرمائیں گے کہ انفاق انسانی حیات، معاشرتی حیات اور کئی ایک جرائم کے سد باب ہونے کا ذریعہ ہے اس میں امیروں اور غریبوں سب کا فائدہ ہے اس کے علاوہ آپ ملاحظہ فرمائیں گے کہ دولت کے فوائد اور نقصانات کیا ہیں؟ دولت کے ذریعے امتحان لینے کا ہدف کیا ہے؟ انفاق فی سبیل اللہ کے دنیوی اور اخروی فوائد کیا ہے؟ امیرالمؤمنین انفاق کرنے والوں کے اجر و ثواب اور انفاق نہ کرنے والوں کرنے والوں کی زیان اور نقصانات کے بارے میں کیا ارشاد فرماتے ہیں؟ آپ ع کن دو لوگوں کے بارے میں فرماتے ہیں کہ صرف ان دونوں کو زندہ رہنے کی آرزو اچھی ہے؟
انفاق اصلاح معاشرہ کا ایک اہم ذریعہ ہے، ہر انسان مال اور ثروت سے محبت کرتا ہے اسی لئےجب کوئی جب انفاق کرتا ہے تو یہ جہاد ہے، اسی ایک اسلامی مثالی معاشرہ یا وہی مدینہ فاضلہ بھی انفاق سے وجود میں آسکتا ہے، مولا علی ع کی نظر میں انفاق کیئے جانے والی چیز کی کیا آداب و شرائط ہیں؟ انفاق میں افراط و تفریط کے کیا نقصانات ہیں؟انفاق کرنے والے کی آداب و شرائط کیا ہے؟معاشرہ میں عمومی انفاق کی انتظام کے لئے کیا کرنا چاہئیے؟ اسی طرح انفاق میں حق تقدم رکھنے والے لوگ کون ہیں؟ ان سب باتوں کے لئےویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔
خدا کی نعمتوں سے بہترین فائدہ اٹھانا ان نعمتوں کا شکر ہےاس لئےکہ شکر حقیقت میں احساس قلبی، اظہار لسانی اور عملا استعمال کرنا ہے امیرالمؤمنین ہمیں فرما رہاہے کہ نعمت کس طرح ہاتھ آتی ہے؟ خداکون کون سے انسانی عضو کن کن نعمتوں سےمتناسب خلق فرمایا؟ مال خرج کرنے والے کو کن باتوں کا خیال رکھناچاہیئے؟ انفاق کی راہ میں کیا کیا رکاوٹیں ہیں اس انہیں کس طرح سے رفع دفع کی جا سکتی ہے؟ لوگ اسراف کیوں کرتے ہیں؟ اس کے علاوہ آپ اپنی فقیرانہ زندگی کی علت بیان فرماتے ہیں۔ اس سب باتوں کے لئے ویڈیو ملاحظہ کیجئیے۔
مولا نہج البلاغہ میں بصیرت دے متعلق بہت سے گوہر نایاب سے مستفیض فرما رہے ہیں کہ بصارت اور بصیرت میں کیا فرق ہے؟ ان دونوں کا کام کیا کیا ہیں؟ انبیاء کس طرح لوگو ں کو ضمیر کو بیدار کرتے تھے؟ کیا بیداری اور بصیرت ایک ہے؟ اس کے علاوہ فقدان بصیرت کے نقصانا ت اور بصیرت کے حصول سے متعلق نصیحتیں فرما رہے ہیں اور ہمیں بتا رہے ہیں کہ حیوانات اور کم عقل لوگ بصیرت کی دولت سے محروم کیوں ہیں؟ مغربی محققین (اسکالرز) اور اسلامی محققین کے درمیان کیا فرق ہے؟ اور صاحب بصیرت کیا کیا کام انجام دیتے ہیں؟
تمام انسان اسوہ کی طرف محتاج ہے یہ ان کی زندگی کا حصہ ہے قرآن کریم نے بھی اسوہ پر تاکید کی ہے اس ویڈیو میں آپ دیکھیں گے کہ قرآن کریم نے مومنوں اور کافروں کے لئے کن لوگوں کو اسوہ کے طور پر پیش کیا؟ امیر المومنین ع اسوہ کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ آپ ع کے نزدیک اسوہ کن لوگوں کو قرار دیا جانا چاہیئے؟ اسوہ بنانے کے کیا شرط و شروط ہیں؟ آپ ع سیرت رسول اللہ ص کا اسوہ حسنہ ہونے کے بارے میں کیا ارشاد فرماتے ہیں؟اپ ع اپنی بچپن کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟
تمام انسان اسوہ کی طرف محتاج ہے یہ ان کی زندگی کا حصہ ہے قرآن کریم نے بھی اسوہ پر تاکید کی ہے اس ویڈیو میں آپ دیکھیں گے کہ قرآن کریم نے مومنوں اور کافروں کے لئے کن لوگوں کو اسوہ کے طور پر پیش کیا؟ امیر المومنین ع اسوہ کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ آپ ع کے نزدیک اسوہ کن لوگوں کو قرار دیا جانا چاہیئے؟ اسوہ بنانے کے کیا شرط و شروط ہیں؟ آپ ع سیرت رسول اللہ ص کا اسوہ حسنہ ہونے کے بارے میں کیا ارشاد فرماتے ہیں؟اپ ع اپنی بچپن کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟
مقصد اور ذریعے کے بارے میں سیکولرازم کا کیا نظریہ ہے؟غرب اور ان کے ہم خیال اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟ مقصد اور ہدف کے جائز اور ناجائز ہونے کے حوالے سے کئی قسمیں ہیں ہدف تک رسائی کے لئے مختلف طبقات کے لوگوں کا کیا خیال ہے؟سیاسی طبقہ والے مقصد کے حصول کے لئے کون کون سے ذرائع استعمال کرتے ہیں؟بڑے بڑے ظالم حکمران اپنے منحوس اہداف تک پہنچنے کے لئے کون کو ن سے راستے اپناتے ہیں؟ فاضل خطیب کو گوہر بار کلمات سے مستفیض ہونے کے لئے دیکھتے رہئیے۔
منافق کسے کہا جاتا ہے؟ صدر اسلام میں منافق کی پہچان کی تھی؟رحلت رسول اللہ ص کے بعد منافقوں کی فعالیت،دوران خلفاء ثلاثہ منافقوں کی سیاسی سرگرمیاں، اور امیر المؤمنین کی خلافت میں منافقوں کا اصلی چہرہ وغیرہ سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی ہے اس کے علاوہ علامات نفاق، انجام نفاق منافقوں کی دنیوی و اخروی زندگی، سے متعلق جاننے کے لئے دیکھتے رہیئے۔
دوران رسالت منافق کی پہچان کیسے ہوتی تھی؟ہجرت مدینہ کے بعد منافقوں کی سرگرمی کیا تھی؟ پیغمبر نے منافقین کے ساتھ کس طرح جنگ کی؟منافقین آغاز سے ہی امیر المومنین کے مخالف تھے لیکن دوران رسالت میں ان کی مخالفت سامنے نہ آنے کی کیا وجہ تھی؟ہمارے دور میں منافق کس رنگ میں پائے جاتے ہیں ؟ ان تمام معارف سے متعلق جاننے کے لئے دیکھتے رہیئے۔
عمر ایک تجارت ہےیہ تجارت یا تو خدا کے ساتھ ہوتی ہے یا شیطان کے ساتھ،مولا فرما رہے ہیں کہ سب سے بہترین تجارت کیا ہے، زندگی کی کیا قدر و قیمت ہے، کمالات کی بلند و بالا چوٹیوں کو فتح کرنے کا راستہ کیا ہے،اس تجارت سے فائدہ حاصل کرنے کا طریقہ کیا ہے، اور آپ فرصتوں سے اچھا استفادہ کرنے سے متعلق بھی نصیحت فرما رہے ہیں، اور فرما رہے ہیں کہ زندگی کے فرصتوں سے بہتر استفادہ کرنے کے راہ میں کون کون سی رکاوٹیں ہیں، ان تمام معارف سے آشنائی کے لئے دیکھتے رہئیے۔
اسلام میں سب سے پہلے لعن صحابہ کا مرتکب معاویہ ہو جس نے ستر سال نماز جمعہ کے خطبوں، تقریروں اور لوگوں کی اجتماعات میں امیر المؤمنین علی علیہ السلام پر لعن کو جزء خطبہ قرار دیا، منع کتابت حدیث اور عمر بن عبد العزیز کا کردار،اذان میں علی کی ولایت کی گواہی عہد رسالت میں ہی آپ ص کے حضور شامل کی گئی، دشمنان اہل بیت پر لعن، سب اور شتم کی تفصیلی احکام، اور کئی ایک اعتقادی امور سے متعلق فاضل خطیب نے صدر اسلام کی مستندات، اہل سنت کی حدیثی کتابیں جیسے صحیحین سے استناد کرکے گفتگو فرمایا ہے دیکھتے رہیئے۔
ارسطو اور افلاطون نے مدینہ فاضلہ کا کیا تصور پیش کیا تھا، کیا تاریخ بشریت میں کبھی یہ مدینہ فاضلہ کہیں وجود میں آیا ہے؟کیا آئندہ وجود میں آسکتا ہے؟ایک پسندیدہ معاشرہ میں تمام انسانی اور اسلامی اقدار کی احیاء کے لئے کن کن حکمت عملیوں کی ضرورت ہے؟ امام علی کی نگاہ میں پسندیدہ معاشرہ کن کن محوروں پر گومتا ہے؟ آپ ع کی نگاہ میں پسندیدہ معاشرہ کے ارکان کیا کیا ہیں؟ ان سب معارف سے آشنائی کے لئے دیکھتے رہیئے شکریہ۔
نظام احسن سے کیا مراد ہے؟ مرد اور عورت کی خلقت میں کن وجوہتوں کو مد نظر رکھا گیا؟ مولا زن پرستی سے نجات کے لئے کیا کیا نصیحتیں فرما رہا ہے؟عورت خیر بھی ہے اور شر بھی اس کی اچھے اور برے جہات کیا ہیں؟اسی طرح ان کی گواہی کی قبولیت، عدم قبولیت، ان کے مخصوص موارد، ان کی عقل ایمان میراث میں نقص سے مراد وغیرہ کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی ہے دیکھتے رہیئےشکریہ۔
خدا نے کیوں مرد اور عورت کی طبیعتوں میں فرق رکھا؟مرد اور عورت کی صفت اور طبیعت میں فرق رکھنے کی باعث کئی اور چیزوں میں بھی تفاوت واقع ہوگی وہ کون کون سے ہیں؟وہ کونسے صفات ہیں جو مردوں کے لئے بد زینت اور عورتوں کے لئے باعث زینت اور باعث حفظ آبرو ہے؟ ان کے علاوہ خواتین سے متعلق نہج البلاغہ کے گہربار کلمات مستفیض ہونے کے لئے دیکھتے رہئیے۔
امیر المؤمنین اپنی حکومت کی کیا کیا خصوصیتیں بیان فرما رہا ہے؟آپ اہل کوفہ سے کیا کیا فرما رہے ہیں؟نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لئے کون سے قوانین کا خیال رکھا جاتا ہے؟آپ مالک اشتر سے حکومتی امور سے متعلق کن باتوں کے خیال رکھنے کا حکم دے رہے ہیں؟ مالک اشتر کے نام خط میں آپ نے اپنی پسندیدہ حکومت کی ایک جھلک بیان فرمایا ہے،دیکھتے رہیئے۔
بیعت کی حقیقت کیا ہے؟تاریخ اسلام میں بیعت کا سلسلہ کب سے شروع ہوا؟کیا بیعت کے ذریعے سے کسی امام یا خلیفہ کا تعیین ممکن ہے؟ اگر نہیں تو اس کی کیا اہمیت ہے؟ ائمہ معصومین میں سے کن کن اماموں کی بیعت ہوئی؟ ان کی حقیقت کیا تھی؟بیعت سے متعلق مزید معلومات کے لئے دیکھتے رہیئے۔
مشورہ کی ضرورت اور اہمیت کیا ہے؟مشورہ کے اہم فوائد کیا ہے؟مولا کی نظر میں مشورہ نہ لینے والوں کو کن کن نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ مشورہ لینے اور دینے کے کیا کیا آداب ہیں؟کن کن چیزوں میں مشورہ لینے کی ضرورت ہے؟کن کن چیزوں میں مشورہ لینے کا کوئی فائدہ نہیں؟ اسی طرح مشورہ سے متعلق آیات اور احادیث کی رو سے معارف سے آشنائی کے لئے دیکھتے رہیئے۔
مشیر کن کن اوصاف کا حامل ہونا چاہیئے؟کن کن لوگوں سے مشورہ لینے کا ہمیں حکم دیا گیا ہے؟کون کون سےلوگ مشورہ لینے کے لائق نہیں ہیں؟ ماہر عالم دین سے مشورہ لینے کے بعد اس کے مشورہ پر عمل نہ کرئے تو کیا کیا نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ ان کے علاوہ مشورہ سے متعلق مفید مشوروں سے استفادہ کرنے کے لئے دیکھتے رہیئے۔
قضا و قدر انسان کی آزادی کے ساتھ منافی نہیں ہے اس کی علت کیا ہے؟کیا فرائض، محرمات جیسے گناہ کرنا، سمیت تمام افعال بشری قضا و قدر الہی اور مشیت خداوندی کے مطابق ہے؟ اور جب یہ سب قضا و قدر کے مطابق ہے تو کیا اس سے جبر لازم نہیں آتا؟ ان تما م باتوں سے متعلق قرآن او راحادیث کی رو سے خاص کر نہج البلاغہ کی رو سے مدلل گفتگو سننے کے لئے دیکھتے رہیئے۔
بدأ کیا ہے؟ شیعہ کے مخالفین بدأ کے حوالے سے کیا اشکال کرتے ہیں؟ ان اعتراضات کا قرآن اور احادیث کی رو سے جواب کیا ہے؟ قرآن میں کہاں کہاں بدأ کے مصادیق ذکر ہوئے ہیں؟ اگر بدأ پر عقیدہ نہ رکھے تو کیا کیا مشکلات پیش آتے ہیں؟ نسخ اور بدأ میں کیا فرق ہے ان تمام باتوں سے آشنائی کے لئےدیکھتے رہیئے۔ شکریہ۔
خواص کن لوگوں کو کہا جاتا ہے؟کیا عقل سے کام لینے، بصیرت، اور سیاسی میدان میں عوام اور خواص ایک جیسے ہیں؟ عوام کن لوگوں کو کہا جاتا ہے؟ عوام عموما کن چیزوں سے محروم ہوتے ہیں؟ مولا امیر المؤمنین مالک اشتر کو خواص کے بارے میں کیا نصیحت فرما رہے ہیں؟ اسی طرح مولا عوام کو ستون دین، مدافع اسلام فرما رہے ہیں، آشنائی کے لئے دیکھتے رہئیے۔
کسی چیز کے وجود میں لانے سے زیادہ اس استمرار دینا اس کی حفاظت کرنا سخت ہے، اس کی کیا وجہ ہے؟ امیر المؤمنین ع نے باطل کے ساتھ مقابلہ کرنے کے حوالے سے کیا ارشاد فرمایا؟ ظالم سے کس طرح نمٹنے کی ضرورت ہے؟ سید الشہداء نے اپنے دشمنوں کے گمراہی پر ہونے کے حوالے سے کیا ارشاد فرمایا؟ باطل کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے کن کن چیزوں کی ضرورت ہے؟ اہل باطل کی صفات کیا کیا ہیں؟ ان تمام معارف سے آشنائی کے لئے دیکھتے رہیئے۔
اس درس میں علی کے ساتھ دشمنی کے وجوہات، پچیس سالہ خانہ نشینی کی علل و اسباب، آپ کے ہاتھوں بیعت کا سماں، اپ کے ہاتھوں بیعت کرنے والوں کو نصیحت، خلفاء کے دور میں آپ سے بیعت لئے جانے سے متعلق ارشادات اور توضیحات، آپ ع کے ساتھ سابق خلفاء کابرتاؤ اور بہت سے معارف سے متعلق گفتگو کی ہے۔
اس درس میں علی کے ساتھ محبت کرنا اور اس کے وجه صحاح سته اور دیگر روایی کتابیں سے اور بہت سے معارف سے متعلق گفتگو کی ہے۔
اس درس میں وعظ و نصحیت کی بارے میں اور انکے اهمیت اور دیگر اور معارف سے متعلق گفتگو کیاگیا ہے۔
خیر اور شر کی تعریف، دنیا کے مختلف لوگوں کے نزدیک خیر و شر، آتش پرستوں کے اعتقاد کے مطابق خالق خیر و شر،شر کی خلقت کے بارے میں مختلف اقوال کا تذکرہ اور خیر و شرکا کوئی معیارخاص نہیں بلکہ ان دونوں کا نسبی ہونا یعنی ایک ہی چیز کھبی خیر ہے اور کھبی شر ،اس کے علاوہ نہج البلاغہ میں امیرالمؤمنین کے فرمایشات کے روشنی میں خیر و شر کی وضاحت بیان کیا ہے۔
امیر المؤمنین کے نزدیک زہد کیا ہے؟ زاہد کی صفات کیا ہے؟ اس کے علاوہ درجات زہد کی وضاحت، مولا کی نظر میں ناپسند زہد، زہد کا فلسفہ، زہد کے اثرات اور فوائد کے بارے میں گفتگو کی ہے، اور حقیقت زہد مقام و مرتبہ زاہد کے بارے میں بھی مفید اشارات فرمائے ہیں ان تمام معارف سے آشنائی کے لئے ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔ شکریہ
یہ گوہر نایاب کی آخری موتی ہے اس میں علی کی دردوں کا تذکرہ ہو رہا ہے علی کے فضائل دوستوں اور دشمنوں کے طرف سے چھپانے کی علت، علی اب بھی پردے میں، علی لوگوں کی جہالت اور تفرقہ سے پریشان، اہل کوفہ کو اتحاد کی دعوت، اپنی مظلومیت کا بیان، آپ ع کی آخری خواہش اور آپ کی وصیت کا تذکرہ ہے اس کےعلاوہ اسناد نہج البلاغہ سے متعلق قیمتی باتیں بھی اس میں موجود ہے آخر میں مفید نصیحتوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ہے۔ و السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
关于这门课程
کیا آپ امام علی علیہ السلام کی بے مثال حکمت اور روحانی بصیرت کی گہرائیوں میں ڈوبنا چاہتے ہیں؟ ✨ کیا آپ نہج البلاغہ کے انمول خزانوں سے اپنی زندگی کو روشن کرنا چاہتے ہیں؟ 📚
آیت اللہ شیخ غلام عباس رئیسی کی عالمانہ رہنمائی میں پیش خدمت ہے یہ خصوصی آن لائن کورس، "گوہر نایاب: نہج البلاغہ کے ہدایت آفریں نقوش و تعلیمات" جس میں آپ 54 جامع سیشنز کے ذریعے نہج البلاغہ کے ہر پہلو سے آشنا ہوں گے۔ آیت اللہ شیخ غلام عباس رئیسی کا شمار پاکستان کے جلیل القدر علماء، مجتہدین اور ممتاز علمی و ثقافتی شخصیات میں ہوتا ہے، اور ان کی دقیق علمی مہارت اور مؤثر اندازِ بیان اس کورس کو ایک منفرد تجربہ بناتا ہے۔ اس کورس میں آپ توحید کے اسرار، نبوت و امامت کے درجات، موت و قیامت، دنیا کی حقیقت، قرآن و اسلامی نظام کی اہمیت اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر جیسے بنیادی عقائد اور ذمہ داریوں کو نہج البلاغہ کی نظر سے سمجھیں گے۔
یہ کورس صرف نظری مباحث تک محدود نہیں، بلکہ اس میں عملی زندگی کے لیے جامع رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔ آپ تقویٰ، اخلاق، عدل و انصاف، عقل و بصیرت، توبہ، خود سازی اور جہاد بالنفس جیسے اہم موضوعات پر امام علی (ع) کے ارشادات سے اپنی روح کو سیراب کریں گے۔ منافق کی پہچان سے لے کر پسندیدہ معاشرے کی تشکیل، عورت کے مقام سے لے کر مولا کی پسندیدہ حکومت کے اصولوں تک، ہر پہلو پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔ یہ 54 سیشنز نہج البلاغہ کے وسیع علم کو آسان اور قابل فہم انداز میں پیش کرتے ہیں، تاکہ ہر طالب علم اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکے۔
اس کورس کے ذریعے آپ نہ صرف امام علی علیہ السلام کے حکیمانہ کلمات کا فہم حاصل کریں گے بلکہ ان تعلیمات کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے کی بصیرت بھی پائیں گے۔ یہ آپ کے روحانی سفر، اخلاقی پختگی اور سماجی ذمہ داریوں کے فہم میں ایک انقلابی تبدیلی لائے گا۔ یہ ایک ایسا موقع ہے جہاں آپ ایک عظیم عالم کے زیرِ نگرانی، ایک لازوال کتاب سے اپنے دل و دماغ کو منور کر سکتے ہیں۔
یہ کورس کن لوگوں کے لیے ہے؟
جو افراد نہج البلاغہ کے گہرے مطالعے اور فہم کے مشتاق ہیں۔
اسلامی علوم کے طلباء اور محققین۔
وہ لوگ جو امام علی علیہ السلام کی حکمت سے اپنی روحانی اور اخلاقی تربیت کرنا چاہتے ہیں۔
سماجی رہنما، اساتذہ اور مبلغین جو اسلامی اقدار کی ترویج چاہتے ہیں۔
ہر وہ فرد جو اپنی عملی زندگی میں الٰہی رہنمائی اور بصیرت چاہتا ہے۔
اس کورس کے اہم اہداف اور مقاصد
نہج البلاغہ کے بنیادی عقائد، اخلاقیات اور سماجی تعلیمات کا گہرا فہم حاصل کرنا۔
امام علی علیہ السلام کی حکمت عملی اور ان کی سیرت سے عملی زندگی کے لیے رہنمائی حاصل کرنا۔
خود سازی اور روحانی ترقی کے جدید طریقوں کو اسلامی تناظر میں سمجھنا۔
تقویٰ، عدل و انصاف، بصیرت اور جہاد بالنفس جیسی صفات کو اپنی ذات میں پروان چڑھانا۔
ایک اسلامی معاشرے کے اصولوں، حکمرانی کی ذمہ داریوں اور باطل کے مقابلے کی بصیرت حاصل کرنا۔
قرآن و اہلبیت علیہم السلام کے تعلق کو نہج البلاغہ کی روشنی میں مزید مضبوط کرنا۔