دنیا اور آخرت میں کامیابی کیلئے چند مرحلے هیں, پهلا مرحله یه هے که انسان اپنے نفس کو شرک , کفر اور نفاق سے پاک کرے. اور ایمان اور اسلام کے دائرے میں داخل هوجائے. اور دوسرا مرحله یه هے که انسان اپنے آپ کو سارے برے اخلاق سے پاک کرے...
پیغمبر اسلامؐ کی تبلیغ میں کامیابی کا راز , آپ کا اخلاق حسنه تھا. انسان کے دلوں میں محبت, خدا هی ڈالتا هے, رسول خداؐ نے همیں محبت اور بھائی چارے کا راسته دکھایا هے. جنت میں جانے والے اکثر لوگ با اخلاق هونگے, جبکه جهنم میں جانے والے اکثر لوگ بداخلاق هونگے...
دین کا مطلب هی یهی هے که انسان بهترین اخلاق کا حامل هو. جتنا ایمان بلند هوتا جاتاهے اتناهی انسان کا اخلاق بھی کامل هوتا جاتا هے. بهترین اخلاق کاحامل شخص , جنت میں پیغمبروں کا همسایه هوتاهے. قیامت میں جو شخص سب سے سچا اور وفادارهوگا وه بهشت میں رسول خدا ؐ کا همسایه هوگا.
اخلاق کی تعریف ائمه ؑ طاهرین کی نظر میں: احادیث میں اخلاق کی تعریف :معاف کرنے کو اپناؤ، جو تم سے برا کرے اس سے اچھائی کرو. جس کا باطن اچھا هے وه خوش اخلاق اور جس کا باطن برا هے وه بداخلاق هے. بهترین کردار ، بهترین رفتار، اور بهترین گفتار خوش اخلاقی هے اور اس کے برعکس کو بداخلاقی کها جاتا هے.
اخلاق کی تعریف علماء کی نظر میں : (سادے الفاظ میں ) همیشه مسکرانے والاشخص خوش اخلاق اور همیشه غصے اور ناراضگی کی حالت میں ملنے والا شخص بداخلاق هوتاهے. (وضاحت کے ساتھ) باطنی اور درونی خوبیوں کے مالک شخص کو خوش اخلاق اور برائیوں کے مالک شخص کو بداخلاق کها جاتا هے. ..
اخلاق کو صحیح سمجھنے کیلئے لازم هے که هم رسول خدا ؐ کی ذات کی معرفت حاصل کریں, اور انهیں درست پهچانیں. جب رسو ل خداؐ کی ذات کو درست سمجھیں گے تو اخلاق حسنه بھی خودبخود معلوم هوجائے گا. جو بھی رسول خدا ؐ کی سیرت کی پیروی کرے گا , وه درحقیقت بااخلاق ترین انسان هے.
صفات رسول اکرم ؐ: بیماروں کی عیادت، تشییع جنازه پر شرکت, خوف خدا کےعلاوه کسی سے نه ڈرنا؛ تواضع, کبھی بھی تین دن مسلسل سیر هوکرکھانا نهیں کھایا، جو کچھ بھی سامنے آتا تھا آپ اسے تناول فرماتے تھے. . . ان صفات کی مزید وضاحت کیلئے ملاحظه فرمائیے.
صله رحمی , سلام میں پهل , خاک پر بیٹھنا, غلاموں کے ساتھ کھانا, بچوں کو سلام کرنا, مسواک لگانا, خوشبو لگانا, همیشه پاک و پاکیزه لباس پهنتے تھے ...
خوش اخلاقی انسان کو دنیا میں بزرگی عطاکرتی هے. خوش اخلاقی ,انسان کو کامیابی اور بداخلاقی, انسانی کی ناکامی کا سبب هوتاهے. خوش اخلاقی, دنیا کو آباد اور بداخلاقی ,دنیا کو برباد کرتی هے. خوش اخلاقی کےسبب, انسان خدا کے نزدیک هوجاتاهے... مزید فوائد کیلئے ملاحظه فرمائیے..
خوش اخلاقی ,لوگوں کے دلوںمیں محبت پیدا کرتی هے. بداخلاقی ,انسان کو خداسے دور کرتی هے. خوش اخلاقی کی وجه سے,انسان کی رزق و روزی میں اضافه هوتا هےاو رانسانی زندگی شیرین اور خوشگوار بنتی هے. مزید دیکھیے...
اخلاقی تعلیمات پر ایک نظر *** راه تهذیب نفس (خود شناسی)
مشارطه: انسان اپنے آپ سے عهد کرے که هرگز برائیوں کی طرف نهیں جائے گا. مراقبه:هرروز دھیان رکھے که برائی کی طرف نه جائے ,جیسے هی برائی کی طرف جانے لگے فورا نفس کو روکے. محاسبه:همیشه اپنے اعمال کا حساب رکھے. اگر غلطی سے گناه کرلے تو فورا توبه کرلے اور اگر گناه نهیں کیا تو خدا کا شکر بجالائے...
قرآن میں سعادت مند هونےکے چهار راستے: خدا کی اطاعت , رسول کی اطاعت ، خوف خدا، اور تقوی کااختیار کرنا یه چهار صفات جس انسان میں هوگاوه کامیاب هے. سوره نور آیت نمبر 52 .. مزید تفصیلات کیلئے ملاحظه فرمائیے.
جس انسان میں یه پانچ صفات هوگا وه کامیاب انسان هے: آل محمد ؐ کی معرفت, آل محمدؐ کی محبت , آل محمدؐ کی تعلیمات پر عمل کرنا, جن چیزوں سے آل محمدؐ نے منع کیا اس سے دور هونا, آل محمد ؐ کو وسیله تقرب الی الله بنانا. ...
نبیوں کے صفات :تقوی الهی, قناعت, صبراور استقامت, شکرگذار, حلم و بردباری, شرم و حیا, سخاوت, شجاعت ؛ غیرت , احسان اور نیکی کرنا, همیشه سچ بولنا, امانت گذار... اگر آپ میں هے تو خدا کا شکر کریں اور اگر نهیں هے تو خدا کی بارگاه میں گڑگڑا کران صفات کو مانگیں. مزید صفات کیلئے دیکھئے...
دین اسلام میں بهترین صفات: خدا کی ذات پر ایمان, صله رحمی, امر بالمعروف و نهی عن المنکر... اور دین اسلام میں بد ترین صفات:خدا کی ذات میں شریک کا قائل هونا, قطع رحمی, نهی عن المعروف و امر بالمنکر...
قرآن میں تکبر کرنے والوں کا تذکره, خدا تکبر کرنے والوں کو پسند نهیں کرتا هے, تکبر یعنی خود کو دوسروں سے افضل سمجھنا, جهنم میں اکثر جانے والےلوگ متکبرهونگے. تکبر کے عوامل: تقوی کے بغیرعلم,زیبائی اور خوبصورتی , مال و دولت , حکومت اور قدرت و ...باعث تکبر هے.
تکبر کے آثار: انسانوں کی تباهی کا باعث هے , جس طرح شیطان کی عبادتیں تباه هوگئی. تکبر ذلت اور پستی کا سبب بنتا هے. علاج یه هے که انسان تکبر کے برے نتائج پر غور کرے. انسان اپنی حقیقت کو سمجھے که گندے پانی سے بنا هے اور مرتے وقت ایک مردار چیز بن جاتا هے. ..
تواضع تکبر کی ضد هے. سب سے عزت اور احترام سے ملنا. کس کے سامنے تواضع کرنا چاهیے؟ خدا کے حقیقی بندے , متواضع هوتےهیں. متواضع شخص کی چند علامتیں هیں انهیں جاننےکیلئے ملاحظه فرمائیے...
تواضع باعث عزت هوتا هے, تواضع باعث تقرب الی الله هوتا هے, تواضع کا نتیجه محبت اور الفت هے. تواضع مو من کی زینت هے, تواضع انسان کی بزرگی کا سبب بنتا هے. کونسا تواضع صحیح اور کونسا تواضع ممنوع هے ... ان سب کو دیکھنے کیلئےملاحظه فرمائیے...
اگر کسی شخص میں کوئی برائی هو اور اسے ایسی جگه بیان کیا جائے جهاں وه شخص موجود نه هو تو اسے غیبت کها جاتا هے. قرآن پاک کے مطابق جو شخص غیبت کرتا هے وه گویا اپنے مردار بھائی کا گوشت کھاتا هے. احادیث میں هے که غیبت کا گناه زنا سے بھی بدتر هے. مزید احادیث کیلئے دیکھئے ...
غیبت کے انفرادی اور اجتماعی نقصانات احادیث کی روشنی میں, غیبت کرنے والا جنت میں هرگز نهیں جائے گا, غیبت اعمال کو برباد کردیتی هے. غیبت کا بهترین علاج یه هے که انسان غیبت کے آثار پر غور کرے. ..
کونسا غضب اور غصه مفید اور کونسا نقصان ده هے؟ غصے او رغصب کے برے نتائج کیا هیں؟ آیات و احادیث میں غصه کے بارے میں کیا کچھ کها گیا هے ؟ اس کے نقصانات کیا کیا هیں ؟ غصه پینے والوں کے درجات اور منزلت ...سننے کیلئے دیکھتے هیں...
زبان کی حفاظت آیات اور احادیث کی روشنی میں, زبان ایک نعمت الهی هے جس کے ذریعے سے انسان تلاوت قرآن ,عبادت او رذکر الهی انجام دیتا هے. بهت سے گناه زبان کے ذریعے سے انجام دئیے جاسکتے هیں. زبان هر خیر اور شر کی چابی هے. زبان کے گناه سے بچنے کا واحد راسته خاموشی هے...
زبان گناهوں کا وسیله اور سبب هے, جو زبان پر کنٹرول نهیں کرسکتا هےاس کی غلطیاں بھی زیاده هوتی هیں. جهنم میں جانے والے اکثر لوگ زبان کی وجه سے جهنم میں جاتے هیں. زبان کی تربیت کس طرح کی جاسکتی هے؟ بهترین اور مناسب گفتگو کے چھار فائدے هیں...
جھوٹ کسے کهتے هیں؟ قرآن اور احادیث کی روشنی میں جھوٹ کے نقصانات اور جھوٹ کے آثار اور نتائج , جھوٹ سے کس طرح بچا جاسکتا هے؟ جھوٹ بولنے کا علاج کس طرح کیا جاسکتا هے؟....
جھوٹ بولنے والا دنیا میں ذلیل هوتا هے, اورقیامت میں اس کیلئے عذاب الهی مقرر هے. زیاده جھوٹ انسان کے دین کو تباه کردیتا هے. جھوٹ انسان کو منافق بناتا هے. جھوٹ انسان کی انسانیت اور مروت کو تباه کردیتی هے. جھوٹے شخص پر کوئی اعتماد نهیں کرتا...
صداقت کا معنی کیا هے؟ اور اس کا مصداق, صداقت کی اهمیت اور ضرورت, آیات اور احادیث کی روشنی میں, قرآن میں صادقین سے مراد کون لوگ هیں؟ صداقت مومن کی علامت هے ....
حسد کے معنی کیا هے؟ قرآن پاک میں حسد کی مذمت, احادیث معصومین ؑ میں حسد کی برائی اور مذمت . حسد کرنےوالے کو کبھی بھی سکون نهیں ملتا هے, شیطان نے حضرت آدم ؑ سے حسادت کی , یهودیوں نے رسول خداؐ پر حسادت کی , قابیل نے حضرت هابیلؑ سےحسادت کی ...
احادیث معصومین ؑ میں حسد کے برے نتائج : فردی اور اجتماعی , دنیوی او راخروی , حسد انسان کی نیکیوں کوضایع کرتی هے, انسان کو بے دین کرتی هے. حسد انسان کو کفر تک لے جاتی هے. حسد کا پھل , دنیا او رآخرت کی بدبختی هے. حسد کا علاج کیا هے؟ سنیئے ...
اخلاص ریا کاری کے مقابل میں هے, اخلاص کی اهمیت آیات اور احادیث کی روشنی میں , اخلاص هر عمل کا روح هے. مخلص کسے کهتے هیں ؟ اخلاص کی ضرورت, آیات اور احادیث کی روشنی میں .. اخلاص کا عملی نمونه مولائے کائنات ؑ کی ذات هے. .. مزید تفصیلات کیلئے ملاحظه فرمائیے...
خلوص کے آثار اور برکات: خدا صرف اس عمل کو قبول فرماتاهے جس میں اخلاص هو، خداوند متعال مخلص لوگوں کے مشکلات کو حل فرماتاهے. اخلاص انسان کو عظیم کامیابی عطا فرماتی هے. عبادت کا کمال , صرف خلوص کی بلندی سے حاصل هوسکتی هے. مخلص انسان کی علامتیں کیا کیاهیں؟ سنیئے....
ریاکاری (دکھاوے) کی مذمت اور ریاکاری کےبرے اثرات اور نتائج, ریاکاری کےاقسام: مال کا دکھاوا, گفتگو اورباتوں کا دکھاوا، اعمال کا دکھاوا , عبادات میں دکھاوا. ریاکاری شرک خفی هے. ریاکاری سے بچنے کا طریقه یه هے که هم اپنے تمام اعمال کو خدا کیلئے انجام دیں. ...
ریاکار دنیا میں ذلیل هوتاهے اور آخرت میں اس کےسارے اعمال تباه هوجاتا هے. ریاکار منافق کی صف میں شامل هوتا هے. روزقیامت ریاکار کو کن ناموں سے پکارا جائے گا؟ ریاکار کی علامت : اپنے عمل کی تعریف چاهتاهے, مزید علامتوں سے آشنائی کیلئے نگاه کیجئے ...
سخی انسان خدا اور جنت سے قریب هے. کسی غریب کی مدد کرنابهترین عبادت هے, کسی بھوکے کو کھانا کھلانا, لباس دینا وغیره ایسی عبادت هے که خدا اس کا اجر خود دیتاهے... سخاوت کی سفارش اور تاکید احادیث معصومین ؑ میں. خدا کے سارےنیک بندے سخی هوتے هیں...
سخاوت کےآثاراور فوائد قرآن اور احادیث معصومینؑ کی روشنی میں, قرآن میں مومن کیلئے چهار دستو ر میں سے ایک دستور سخاوت هے. سخاوت رزق و روزی میں اضافه کرتاهے , سخاوت انسان کی بزرگی کا سبب بنتا هے... مزید فوائد کیلئے ملاحظه فرمائیے...
بخل کسے کهتے هیں؟ کنجوس کسے کها جاتا هے؟ قرآنی آیات اور احادیث معصومین میں کنجوسی کی مذمت اور بخل سے بچنے کی تاکید , کنجوسی کے برے آثاراور نتایج , کنجوسی کے ذریعے جمع کیا هو ا مال قیامت کے دن عذاب الهی کا سبب بنتاهے, ان سب کو جاننے کیلئے ملاحظه فرمائیے...
روایت رسو ل خداؐ: مسلمان بخیل نهیں هوسکتا. مومن بخیل نهیں هوتا. جنت بخیل کیلئے حرام هے. کنجوسی انسان کی نابودی کا سبب هے. کنجوسی انسان کو ذلیل کرتی هے. کنجوسی انسان کے مال و روزی میں کمی کا باعث هوتا هے. کنجوسی دشمنی کا سبب بنتا هے. مزید نقصانات کیلئے مشاهده فرمائیے...
احادیث میں سلام کرنےکی اهمیت اور تاکید, سلام کرنے کے فوائد اور برکات. جنتیوں کی صفات میں سے ایک صفت سلام کرنے کی عادت هے. بهترین انسان , کلام اور گفتگو سے پهلے سلام کرتا هے. همیشه سلام کرنا ایک ایسی عادت هے که جوانسان کو جنت میں داخل کرتی هے ...
سلام کرنےکے آداب کیا هے؟ سلام کرنے کا ثواب کیا هے؟ سلام کرنے والے کو دنیا اور آخرت میں سلام کرنے سے کیا فائده ملتا هے؟ سلام کرنے یا نه کرنے کے آثار . ان سب کو احادیث معصومینؑ کی رو سے جاننے کیلئے مشاهده فرمائیے...
صله رحمی یعنی رشته داروں سے محبت اور مهربانی کرنا, انکے حالات کا لحاظ رکھنا, اورضرورت کے وقت انکی مدد کرنا. صله رحمی کی کمترین حد, اپنےرشته داروں سے رابطه رکھنااور ایک دوسرے کی خوشی اور غم میں شریک هونا هے. صله رحمی کے فوائد اور اسلام میں اس کے بارے میں کس قدر تاکید کی گئی هے؟ ملاحظه فرمائیے...
صله رحمی کے آثار اور فوائد احادیث معصومین ؑ کی روشنی میں, جو روٹھے رشته داروں کو منانے کیلئے قدم بڑھاتا هے, اس کیلئے ثواب کتنا هے؟ رسول خداؐکا ارشاد گرامی هے: جو صله رحمی کا مجھ سے وعده کرے میں اس سے چهار چیزوں کا وعده دیتاهوں... صله رحمی کے مزیدپانچ فائدےکیا هیں؟...
قطع رحمی کا مطلب یه هے که انسان اپنے رشته داروں سے رابطے اور تعلقات کو ختم کرے. جهنمیوں کی پهچان میں سے ایک قطع رحمی هے. قطع رحمی کے تین عذاب..., قطع رحمی کرنے والوں کو دنیا میں هی اس کا عذاب دیاجاتاهے.مزید آثار کیلئے ملاحظه فرمائیے...
خود غرضی اور خود خواهی یعنی انسان اپنے آپ کو دوسروں سے افضل اور بالاتر سمجھے , اپنے کام کو بڑا اور زیاده سمجھے. اور اپنے عمل کے دھوکے میں خود کو جنتی سمجھنا. قرآن میں خود پسندی کی مذمت اور اس کا انجام , احادیث معصومین ؑ میں خود پسندی کی مذمت ...
خودپسندی کے نقصانات کیا هیں؟ احادیث کی روشنی میں آیئے دیکھتے هیں که خودپسندی انسان کو کن مشکلات میں مبتلاکردیتی هے؟ اسی طرح عجب اور خودپسندی سے کس طرح بچاجائے اور اس کا علاج کیا هے؟ انسان اگر اپنے اوقات اور کمزوریوں اور گناهوں کو دیکھے تو خودبخود خودپسندی سے دور هوجاتاهے. ملاحظه فرمائیے...
چغلی یعنی کسی کی بات کو دوسروں تک پهنچائے. قرآن پاک میں چغلی کی مذمت , احادیث میں چغلی کی مذمت اور چغلی کرنے والے کا انجام. چغلی سے لوگوں میں دشمنی پیدا هوتی هے.
حسن ظن کی ضرورت اور بدگمانی سے دوری, اسلام کے بهترین پیغاموں میں سےهے.
قرآن کریم میں بدظنی سے دور رهنے کا حکم, سنت پیغمبرؐ اور اهلبیت ؑ میں حسن ظن کی تاکیداور اس کے فوائد اور بدگمانی کی مذمت اور اس کا انجام...
آداب اجتماعی میں سے ایک ادب مریضوں کی عیادت اور احوال پرسی هے, اس کا مقام اور اجر اسلام میں بهت زیاده هے. مومن کے حقوق میں سے ایک یه هے که اگر وه مریض هوجائے تو اس کی تیمارداری هونی چاهیے. عیادت کا اجر وثواب ...
عیادت کے فوائد میں سے ایک فائده یه هے که انسان کومعلوم هوجاتاهے که مریض کو کس چیز کی ضرورت هے؟ عیادت الفت اورمحبت کاباعث هے. انسان اپنی صحت اور سلامتی کی قدر کومحسوس کرتا هے. عیادت کے آداب اور طریقه کیا هے؟ ملاحظه فرمائیں...
منافقت کا لغوی معنی کیا هے؟ اسلام میں منافق کسے کهتے هیں؟ قرآن مجید میں منافقت اور منافقین کی مذمت اور منافقین کے عذاب کا وعده . مومن اور منافق کا روز قیامت انجام کیا هوگا؟ دیکھئے...
مومنین اور منافقین کوپهچاننے کیلئے قرآن کا بهترین راه حل. منافق کی پهچان : منافق دھوکه باز هے. نماز کو سستی اور مجبوری کے ساتھ انجام دیتا هے, منافق ریاکارهوتاهے. ذکر خدا بهت هی کم انجام دیتا هے. منافق بے هدف اور بے اراده انسان هے.مومنین کی پهچان اور مومن کا مقام...
خدمت خلق کیا چیز هے؟ بهترین انسان وه هے که جو دوسروں کو فائده دے. نماز سے بھی افضل عبادت , خدمت خلق اور کسی کی مشکل کودور کرنا هے. خدمت خلق قبر میں ایک نورانی شخص کی صورت میں آئے گا اور بهشت تک اس کے ساتھ رهے گا....
احادیث میں دوست ایک سرمایه کے مانندهے جس کی حفاظت لازم هے.بهت سے لوگ دوستی کی وجه سے جنتی یا جهنمی بن جاتےهیں. احادیث میں زیاده دوست بنانے کی تاکید. حقیقی دوست ایک جان کی طرح هوتے هیں. جس کا کوئی دوست نهیں اس کا کوئی سهارا نهیں. مزید تفصیلات کیلئے سنیں...
دوستی کا معیار اور اچھے دوست کی پهچان کیا هے؟ مخلص دوستوں کے پانچ شرائط... اگر یه پانچ شرط موجود هوں تو وه تمهار بهترین دوست هوگا. اچھے دوست کے فائدے دنیا اور آخرت کے امور میں...
دین کی پهچان هر انسان پر لازم هے. قرآن میں معرفت دین کے بارےمیں مطالب, احادیث کے بقول بصیرت اور بلندترین مقامات تک پهنچنے کیلئے معرفت دین لازم هے. فقیه کا مرتبه عابد سے کس قدر بلند هے؟ مزید علم اور معرفت کی تاکید پر مشتمل احادیث کیلئے ملاحظه فرمائیں...
علم دین کا حاصل کرنالازم هے. علم دین کسے کهتے هیں؟ علم دین انسان کو دنیا اور آخرت میں نجات کا سبب هے. علم دین کے مزید فوائد کیلئے ملاحظه فرمائیں...
عفو اور معاف کرنے کا مطلب اور معنی کیا هے؟ عملی طور پر انسان اپنی زندگی میں کس طرح عفو اور معاف کرنےکو اختیار کرے؟ متقی انسان کی پهچان یه هے که یه لوگ معاف کرنے والے هیں. عفو کی فضیلت اور اهمیت اور اس کا اجر و ثواب....
دین اسلام میں صفائی اور پاکیزگی کی بهت زیاده تاکید کی گئی هے. پاکیزه لوگوں کا مقام آیات اور احادیث کے رو سے. طهارت کا مصداق کیا هے؟ مسواک وغیره کی احادیث میں اهمیت اور تاکید.
مومن کی پهچان یه هے که مومن همیشه پاک اور پاکیزه هوتاهے. جنتی لوگ دنیا میں پاکیزه هوتےتھے. اسلام کی بنیاد طهارت اور پاکیزگی پر رکھا گیا هے. لباس کی پاکیزگی کے فوائد... پاکیزگی کے مزید فوائد کیلئے ملاحظه فرمائیں....
انسان کے مراتب اور مقامات انسان کے اعمال پر هے. بهترین عمل اور کردار ایمان کے همراه، انسان کی نجات کا ذریعه هے. اعمال صالحه کے مصادیق... افضل اعمال کون کون سے هیں؟ ... مزیدتفصیلات کیلئے ملاحظه کیجئے...
نماز جماعت کا ثواب , ماں باپ سے نیکی کرنا, راه خدا میں جهاد کرنا, کسی مومن کا حق ادا کرنا. علوم آل محمدؐ کو لوگوں تک پهنچانا. احادیث آل محمدؐ پر عمل کرنا. تین اهم عمل مومن کیلئے باعث افتخار و عزت هے. .. نماز شب کی فضیلت , نماز شب کے سات دنیائی او راخروی آثار...
درباره این دوره
یہ کورس اخلاق کی بنیادی اہمیت اور ضرورت سے شروع ہوتا ہے، اور اماموں و علماء کی نظر میں اس کی تعریفات پر روشنی ڈالتا ہے۔ یہ پیغمبر اکرم (ص) کی سیرت طیبہ اور آپ صلی الله علیه و آله کے اعلیٰ صفات سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے خوش اخلاقی کے فوائد اور اثرات کو تفصیل سے بیان کرتا ہے۔ اس کے بعد یہ نفس کی تہذیب کے طریقوں جیسے خود شناسی، محاسبہ نفس اور سعادت کے اسباب پر جامع بحث کرتا ہے۔ نصاب میں اخلاقی فضائل جیسے تواضع، صداقت، اخلاص، سخاوت، صلہ رحمی، عفو و درگزر، اور خدمت خلق کو فروغ دینے کے طریقے بتائے گئے ہیں، ساتھ ہی اخلاقی رذائل جیسے تکبر، غیبت، جھوٹ، حسد، ریاکاری، بخل، قطع رحمی، خودپسندی، چغل خوری، بدگمانی، اور نفاق کی مذمت اور ان سے بچنے کے عملی حل بھی پیش کیے گئے ہیں۔
یہ کورس آپ کو عملی زندگی میں اخلاقی اقدار کو اپنانے کی ترغیب دیتا ہے، زبان کی آفات سے بچنے، دوستوں کے انتخاب، دین کی معرفت، ظاہری و باطنی صفائی کی اہمیت، اور بہترین اعمال کی پہچان جیسے موضوعات کا احاطہ کرتا ہے۔