لفظ تاریخ, عربی زبان کا لفظ هے, جس سے مراد کسی واقعےکو یا کسی شخص کی حالت زندگی کو بیان کرنا اور سمجھنا هے. دین اسلام نے علم تاریخ کیلئے عظیم خدمات انجام دی, اسلام سے قبل تاریخ صرف بادشاهوں کی تاریخ هوا کرتی تھی, دین اسلام میں تاریخ درباروں سے نکل کر عام آدمی کی زندگی کو بھی شامل هوتی هے, جیسے عورتوں کی تاریخ, اقلیتوں کی تاریخ, ادیبوں اور شاعروں کی تاریخ وغیره, اسی طرح تاریخ نے علم اسلام کیلئے بهت خدمات انجام دی , انهیں جاننے کیلئے آئیے مل کر دیکھتے هیں....
تاریخ کی ابتداء اور انتهاء اور اس کی محرک کیا هیں؟ فلسفه تاریخ سے مراد یه هے که هم پوری تاریخ کو (اول خلقت آدم ؑ سے قیامت تک) ایک زنده موجود کی صورت میں فرض کریں اور اس کے تمام مراحل کا مطالعه کریں. کانت اور هیگل کا نظریه تاریخ, کمونیزم کا نظریه, هندومذهب میں زندگی کے چکر, آخر میں قرآن مجید نے تاریخ کے بارے میں جن حقائق کا تذکره کیا هے, انهیں جاننے کیلئے آئیے اس پروگرام کو دیکھتے هیں....
مارکس کی نگاه میں انسان تاریخ میں ایک مجبور هستی هے, تاریخ کےپهیوں تلےانسان همیشه پستا چلا آرها هے. دین اسلام میں انسان مجبور نهیں هے بلکه مکمل آزادی اور ارادے کے ساتھ اس دنیا میں زندگی گزارتا هے. قرآن مجید کے بقول انسان روئے زمین پر خد ا کا خلیفه هے. انسان اس دنیا میں دو اهم هدف حاصل کرنے آیا هے, ایک فردی هدف هے اور دوسرا اجتماعی هدف. اس سلسلے میں مزید آشنائی کیلئے اس پروگرام کو دیکھنا نه بھولئے ....
الله تعالی نے انسان کو بے هدف اور ویسے هی پیدا نهیں فرمایا, دنیا کے تمام انسان (چاهے مرد هو یا عورت, سیاه هو یا سفید) الله کے خلیفه هونے کی صلاحیت رکھ سکتے هیں. امام زمان عج کے ظهور فرمانے سے قبل , الهی حکومت کیلئے تمام اقدامات مهیا هونگے, امام ؑ تلوار اور معجزے کے زور پر حکومت قائم نهیں فرمائیں گے, سوائے چند لوگوں کے دنیا کی اکثریت بخوشی امام ؑ کا ساتھ دینگے, فلسفه ظهور امام زمانؑ کیا هے؟ ان مطالب کو جاننے کیلئے آئیے دیکھئے...
فلسفه بعثت کیا هے؟ آخر الله تعالی نے ایک لاکھ چوبیس هزار پیامبر کیوں بھیجے؟ نبی اکرمؐ نے چالیس سال تک برائیوں اور ظلم و ستم کو دیکھتے هوئے, واضح انداز میں تبلیغ کیوں شروع نهیں فرمائی؟ اس کی کیا وجه هے که نبی اکرمؐ, تمام نبیوں کے سردار هوتے هوئے سب سے آخر میں آئے؟ سلسله نبوت کیوں اختتام پذیر هوئی؟ نبیوں کی بعثت کااجتماعی عقل اور شعور سے کیا رابطه هے؟ ان مطالب کو جاننے کیلئے اس ویڈیو پر کلک کیجئے....
الله تعالی نے بنی اکرمؐ کو قبیله قریش سے کیوں انتخاب فرمایا؟ کیا قوم اور قبیلے کی عظمت اور شرافت کا انسان کے کردار میں کوئی نقش هے یا نهیں؟ بعثت پیغمبرؐ میں حضرت خدیجه سلام الله علیها, اور حضرت ابوطالب ؑ کا کردار, جناب ابوطالبؑ قریش کے درمیان نبی اکرمؐ کے خفیه نمایندے تھے. ابوطالبؑ کو بعض لوگ کیوں کافر کهنا چاهتے هیں؟ اس بارے میں دلائل سے آگاهی کیلئے اس پروگرام کو بھی دیکھئے...
آیت شریفه«وانذر عشیرتک الاقربین» نازل هونے کے بعد , نبی اکرمؐ نے اپنے چالیس قریبی رشته داروں کو دعوت اسلام دی, اس دعوت میں نبی اکرمؐ نے خلافت اور جانشینی کو صرف اپنے رشته داروں میں محدود کیوں فرمایا؟بعض لوگ اس بات کی کوشش کیوں کرتے هیں که لوگوں کو اس آیت کے شان نزول کے بارے میں خبر نه هو؟ رسالت اور خلافت, آغاز رسالت سے هی ساتھ ساتھ تھے. مزید جاننے کیلئے ضرور دیکھئے....
جب الله تعالی نے نبی اکرمؐ کو قریش کے سب سے بهترین قبیلے (بنی هاشم) سے انتخاب فرمایا هے, تو نبی اکرم ؐ کا جانشین بھی اسی قبیلے سے هونا چاهیے. دعوت ذوالعشیره کے وقت , دوسرےمدعی خلافت حالت کفر و شرک میں تھے.اس آیت کے شان نزول میں اهل سنت کیوں دوسرے واقعے پر اصرار کرتے هیں. پهاڑی پر چڑھ کر پورے مکه والوں سے خطاب, کیا آیت کے شان نزول کے منافی نهیں, دلائل کے ساتھ آیت کی صحیح تفسیر سنئے.
جناب ابوطالبؑ کے ایمان پر واضح اور روشن دلائل, دعوت ذوالعشیره میں گھر سے نکلتے وقت کچھ مدعوین نے ابوطالب ؑ سے طنزیه کها که محمد ؐ نے تیرے بیٹے کو تجھ پر امیر کیا هے اب اس کی بات سنو اور اس کی اطاعت کرو. اگر حضرت ابوطالبؑ کافر هوتے تو کسی کو یه بات کهنے کی ضرورت نه تھی, کیونکه رسولؐ کی اطاعت صرف مسلمان پر واجب هے, مزید دلائل سننے کیلئے آئیے دیکھتے هیں....
عالم اسلام کی پهلی خاتون, جس نے نبی اکرم ؐ کو سخت ترین اور مشکل ترین حالات میں ساتھ دیا. عورتوں کا دین اسلام میں مقام کیاهے؟ مغربی ممالک میں عورتوں کا مقام کیا هے؟ مردوں کے هر امور میں عورت کا کردار بهت هی واضح هے. عورت مرد کو جنتی یا جهنمی بنا سکتی هے, حضرت خدیجه ؑ کو تمام ازواج رسول ؐپر واضح برتری کیوں حاصل هے؟ رسول خداؐ نے زیاده شادیاں کیوں کی؟ ان سوالات کے جوابات سے آشنائی کیلئے آئیے دیکھتے هیں...
قرآن و اهلبیتؑ, دین اسلام میں کبھی بھی ایک دوسرے سے جدا تصور نهیں کئے جاسکتے. تحریف قرآن کے بارے میں چند عرائض اور شیعه مذهب میں قرآن کے تحریف نه هونے کے بارے میں چند دلائل, شیعه مذهب میں کون سے ایسے لوگ هیں که جو تحریف قرآن کے قائل هیں؟ یه لوگ کیوں قرآن کے تحریف کے بارے میں اصرار کرتے هیں؟ اس بارے میں اس پروگرام کو ضرور دیکھئے....
رسول الله ؐ کے صحابی هونے کا معیار کیا هے؟ رسالت , خلافت, اور امامت کے معنی میں اتنا اختلاف نهیں جتنا صحابی رسولؐ کے معیار میں. بعض لوگ هر اس مسلمان کو جس نے حالت اسلام میں نبی اکرمؐ کا دیدار کیا هو اسے صحابی کهتے هیں, چاهے وه منافق اور دشمن رسولؐ هی کیوں نه هو, اس صورت میں صحابی هونے میں کوئی فضیلت نهیں, نه هی هر صحابی جنتی هوگا. معیار صحابیت کا هے؟ اس سلسلے میں آئیے اس پروگرام کو مل کر دیکھتے هیں...
نبی اکرم ؐ نے اپنی زندگی میں کئی جنگیں لڑیں, ان جنگوں میں رسول اکرم ؐ کا مقصد کیا تھا؟ کیا دین اسلام تلوار کے زور پر پھیلی هے؟ نبی اکرم ؐ جنگ کرنے پر مجبور کیوں تھے؟ کیوں نبی اکرمؐ صلح کرنے پر زیاده راضی هوا کرتے تھے؟ صلح کے معاملے میں آپؐ کی زندگی میں بهترین مثال صلح حدیبیه هے. جهاں همیں صلح پر آپؐ کا اصرار واضح نظر آتا هے.مزید آشنائی کیلئے اس ویڈیو پر ضرور کلک کریں...
نبی اکرم ؐ کے اهلبیتؑ میں کون کون سے افراد شامل هیں.تمام اسلامی فرقوں کے نزدیک اهلبیتؑ کے بهترین و کامل ترین مصداق آل عباؑ هیں, یعنی رسول خدا ؐ,امام علیؑ, حضرت فاطمه زهرا ؑ, امام حسنؑ, اور امام حسینؑ. باقی افراد کے اهلبیت میں شامل هونے پر مسلمانوں میں اختلافات پایا جاتا هے. اهلبیتؑ کی فضیلت میں بهت ساری روایات کو خلفاء نے حذف کرنے کی کوشش کی اور اس کے بدلے میں غیروں کیلئے روایات گھڑی گئیں...
رسول اکرمؐ نے اپنی جانشینی کا اعلان , اپنی اعلان رسالت کے ساتھ هی فرمادیا تھا. جیسا که دعوت ذوالعشیره میں آپؐ نے امام علیؑ کو اپنا وزیر , وصی اورجانشین کے طور پر لوگوں میں پهچنوایا. اسی طرح غدیر خم میں بھی آپؐ نے ایک بار پھر اس اهم ذمه داری کو دھرایا. اهلسنت کے متعددکتابوں میں خلفاء یا ائمه کی تعداد کا ذکر هوا هے, کیسے ممکن هے که رسول خداؐ جانشین معرفی کئے بغیر دنیا سے چلے جائیں؟ مزید تفصیلات جاننے کیلئے ابھی کلک کریں..
مسلمانوں کے دو هی اصلی گروه هیں.ایک گروه واقعه غدیر کو رسول اکرمؐ کے بعد معیار عقیده و عمل قرار دیتا هے. دوسرا گروه سقیفه کے واقعے کو معیار قرار دیتا هے.اسکے علاوه مسلمانوں میں تیسرا گروه نهیں پایا جاتا. پهلا گروه , امامت کا قائل هےجبکه دوسرا گروه خلافت کا.پهلاگروه عصمت اور اعلمیت کو شرط قرار دیتا هے, جبکه دوسرا گروه فاسق اورفاجر کو بھی خلیفه ماننے پرتیار هے. مزید تقابلے جائزے کیلئے آئیے دیکھتے هیں....
سب سے پهلے جناب عایشه اور عبدالله ابن عمر نے قرآن کے تحریف هونے کی بات کی هے. شیعه مذهب میں کسی بھی امام ؑ نے قرآن کے تحریف هونے کی بات نهیں کی, البته بعض غالی عقیدے کے لوگوں نے تحریف قرآن کی بات کی هے اور اپنی بات کو ثابت کرنے کیلئے بعض روایات کو ائمه اطهارؑ سے نسبت دی هے. صحیح شیعه عقائد میں موجوده قرآن هرگز تحریف نهیں هوئی , کس طرح؟ آئیے دیکھتے هیں...
مولا علی ؑ نے 25 سال تک دین اسلام کی حفاظت اور سربلندی کی خاطر گوشه نشینی اختیار کی. مولائے کائناتؑ کے نزدیک پهلے تین خلیفه کیسے تھے؟ اسے جاننے کیلئے نهج البلاغه کا تیسرا خطبه (خطبه شقشقیه) کافی هے. آپؑ نے ظاهری خلافت کو سنبھالتے هی گذشته خلفاء کی بدعتوں کو ختم کرنے کی کوشش کی, لیکن افسوس که بعض لوگوں کو مولاؑ کی یه حرکت مناسب نهیں لگی, اسی وجه سے آپؑ داخلی جنگ میں مصروف هوگئے...
یه جنگ جو امام علی ؑ اور معاویه کے درمیان لڑی گئی, اس جنگ میں دونوں طرف سے اصحاب رسولؐ کی کثیر تعداد کو اپنی جانوں کی قربانی دینی پڑی. اس جنگ میں پهلی مرتبه غلط تبلیغات اور پروپیگنڈے کے اثرات دیکھنے کو ملے. شامیوں کے لشکر میں ایسے افرادبھی تھے که جو غلط پروپیگنڈے کی وجه سے امام علیؑ کو (نعوذبالله من ذلک) کافر اور مرتد سمجھتے تھے, مزید تفصیلات جاننے کیلئے آئیے دیکھتے هیں...
تاریخ میں خاندان ابوسفیان, دشمنی اسلام همیں میں همیشه آگے نظر آئے گا. آل پیامبرؐ شجره طیبه کے مصداق, اور آل ابی سفیان شجره خبیثه کے مصداق هیں. عقلانیت اور ذهنیت میں فرق کیا هے؟ کیسے معلوم کیا جائے که همارے عقائد عقلانیت کی بنیاد پر هیں یا ذهنیت کی بنیاد پر؟ آج کل مساجد اور امام بارگاهوں پر خودکش حملے اور هدف حاصل کرنے کیلئے بے گناهوں کا خون بهانا اس کی بنیاد اور آغاز کهاں سے هوئی ؟آئیے جواب سنتے هیں...
اس گفتگو میں دو گروهوں حق اور باطل کی پهچان کی مختلف مثالوں او تاریخی واقعات کے ذریعے سے بیان کرنے کے سات رسول خدا اور حضرت علی ع پر اتهائے گئے بعض اشکالات کے جواب اور معاویه کی بعض کرتوت کا بیان ، اور آج کل مساجد ، امامابارگاهوں اور دیگر مقدس مقامات پر قتل کا سلسله کب او کس نے شروع کروایا اور جنگ صفین میں کون حق پر او کون باطل پرتهے ان باتوں کے علاوه مزید حق اور حقیقت کو جانن کیلئے آدیو پر کلیک کیجئے. شکریه
امام حسنؑ نے معاویه جیسے انسان سے صلح کیوں کی؟ معاویه نے کیسے مختلف قبائل کے سرداروں کو لالچ دے کر امام حسنؑ سے دورکیا. قبائلی سرداروں کی خیانت نے ائمه طاهرینؑ کو کس قدر مشکلات سے دچار کیا؟ شیعه مکتب میں قبائلی سسٹم, امامت کے سسٹم کا سب سے بڑا دشمن کیوں هے؟ ائمه اطهار ؑ نے کیوں معاویه جیسے لوگوں کی سیاست (پورے قبیلے کے بجائے صرف سردار کو خریدا جائے)کو اختیار کیوں نهیں کیا؟ ...
کیا امام حسینؑ کو شیعوں نے شهید کیا؟ کیوں بعض لوگ یزید کے بےقصور هونے کو ثابت کرنے کی کی کوشش کرتے هیں.یزید کا کردار نه فقط کربلا میں بلکه واقعه حره اور خانه کعبه کو جلانے میں بھی تاریخی لحاظ سے ثابت شده هے.تاریخ میں یزیدکی ظلم و ستم اور بربریت کی جھلک دینے کیلئے کافی هے که آپ ایک بار واقعه حره کا مطالعه کریں, جهاں اصحاب رسولؐ کی بیویوں اور بیٹیوں اور بهوؤں سے سرعام زنا کیا جاتا هے....
کوفه میں رهنے والوں کے بارے میں مشهور هے که کوفے کے لوگ بے وفا تھے. کیا امام حسین ؑ اس بات سے غافل تھے اورباقی لوگ کوفه والوں کی بیوفائی سے آشنا تھے؟ کوفه کے لوگ نه فقط بیوفا نهیں تھے بلکه دنیا کے دوسرے انسانوں کی طرح ایک عام انسان تھے. کوفه میں قبائلی سسٹم تھا, جس نے امام حسین ؑ اور مسلم ابن عقیل کو دکھ پهنچایا. کوفه والوں کے بارے میں مزیدآشنائی کیلئے آئیے مل کر دیکھتے هیں...
امام حسین ؑ کے قاتل کے بارے میں کوئی شک و شبه نهیں, پھر بھی بعض یزیدی فکر کے لوگ اس الزام کو خود شیعوں پر لگانے پر مصر هیں. تا که یزید کے دامن کو اس داغ سے صاف کرے. آج کے اس پروگرام میں مختلف دلائل کے ذریعے سے اس بات کو ثابت کرنے کی کوشش کی گئی هے اس دنیا میں امام حسین ؑ کے قتل کا تنها فائده صرف یزید کو هی مل سکتا تھا, یزید هی کے دستور پر امام ؑ کا خون بها گیا؟ دلیل کیا هے؟ آئیے سنتے هیں...
الله تعالی نے بنی نوع انسان کو اس روئے زمین پر دستورات الهی کو انجام دینے کیلئے خلق فرمایا. اسی لئے انسان کو عقل اور علم جیسی نعمت سے نوازا هے. اس دنیا میں تمام انسان چاهے مرد هو یا عورت شهری هو یا دھاتی, معاشرے کو الهی معاشره بنانے میں اور اس خطیر هدف کو پایهتکمیل تک پهنچانےمیںاپنا کردار ادا کرسکتا هے. اس دنیا میں کوئی بھی انسان بے کار اور فضول نهیں, هرایک کسی نه کسی کام کو انجام دینے کیلئے آیا هے...
هم تاریخ سے یه توقع نهیں رکھتے هیں که وه تمام حقایق کو همیں پھنچادے تاریخ اکثرا خلفا اور حکمرانوں کی مدح اور ستایش هے .حق پیدا کرنے کیلئے ضرور تلاش کرنا چاهئے اگر اکثریت اس دنیا میں حق پر نهیں چلتے هیں یه ایک عظیم نشانه هے که حق اور حقیقت انکےلئے واضح نھیں هے. حقیقت کیلئے هم ضرور تلاش کرناهے
Sobre este curso
یہ کورس تاریخ کے فلسفے اور اسلام میں انسان کے کردار سے شروع ہوتا ہے، جو آپ کو بعثت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ابتدائی لمحات، دعوت ذوالعشیرہ، حضرت ابوطالب علیہ السلام کے ایمان اور حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کی قربانیوں کی تفصیلی جھلک پیش کرتا ہے۔ کورس کا یہ حصہ قرآن اور اہل بیت علیہم السلام کے گہرے تعلق اور اصحاب رسول صلی اللہ علیہ و آلہ کے مقام کو واضح کرتے ہوئے، جنگ و صلح کے اہم اصولوں پر بھی روشنی ڈالتا ہے۔ 📚
اس کے بعد کورس اسلامی تاریخ کے سب سے حساس اور فیصلہ کن موڑ کی طرف بڑھتا ہے، جہاں غدیر اور سقیفہ کا تقابلی جائزہ پیش کیا جاتا ہے۔ یہ حصے قرآن مجید میں تحریف کے مباحث، امام علی علیہ السلام کے خلفاء سے تعلقات، اور جنگ صفین جیسے بڑے تاریخی واقعات کی وجوہات و نتائج کو گہرائی سے پرکھتے ہیں۔ امام حسن علیہ السلام کی صلح اور پھر امام حسین علیہ السلام کے قیام، کوفہ کے لوگوں کے کردار اور کربلا کے المناک سانحے میں امام حسین علیہ السلام کے قاتل کون تھے، جیسے بنیادی سوالات پر مدلل گفتگو کی جاتی ہے۔
یہ کورس صرف تاریخی حقائق کا بیان نہیں بلکہ معاشرے میں انسان کے کردار اور تاریخ کی حقیقت کو سمجھنے کی ایک کوشش ہے۔ اس کورس میں شامل ہو کر آپ نہ صرف اپنی تاریخی بصیرت کو وسعت دیں گے بلکہ اسلامی تاریخ کے تناظر میں حقائق کو پرکھنے کا ایک نیا اور مستند زاویہ نظر حاصل کریں گے۔ 🌟