اس درس میں دین اسلام کی نظر میں کسب و کار کی معتدد فضلیتوں کو آیات قرآن کی روشنی بیان فرمایا ہے اور انسان اپنی اقتصادی مشکلات کو حل کرنے کیلئے اور زیر کفالت افراد کی دیکھ بال و اچھی تربیت کیلئےمتعدد آیات کریمہ میں کام کرنے اور محنت کرنے کی بہت ترغیب دیاہے۔
اس درس میں دین اسلام کی نظر میں کسب و کار کی معتدد فضلیتوں کو آیات قرآن کی روشنی بیان فرمایا ہے اور انسان اپنی اقتصادی مشکلات کو حل کرنے کیلئے اور زیر کفالت افراد کی دیکھ بال و اچھی تربیت کیلئےمتعدد آیات کریمہ میں کام کرنے اور محنت کرنے کی بہت ترغیب دیاہے۔
اس درس میں دین اسلام کی نظر میں کسب و کار کی معتدد فضلیتوں کو روایات معصومین علیہ السلام کی روشنی بیان فرمایا ہے اور انسان اپنی اقتصادی مشکلات کو حل کرنے کیلئے اور زیر کفالت افراد کی دیکھ بال و اچھی تربیت کیلئےمتعدد روایات میں کام کرنے اور محنت کرنے کی بہت ترغیب دیاہے۔
اس درس میں دین اسلام کی نظر میں کسب حلال کی فضلیتوں کو قرآن اور احادیث کی روشنی میں بیان کیا ہے اور دین اسلام میں انسان کسب وکمانے میں آزاد نہیں ہے بلکہ دین اسلام انسان کی فطرت کے مطابق کمانے کیلئے اور کمانےکے بعد اسے خرج کرنے کیلئے جو قوانین و ضوابط مثل حلال کمائی ، وضع کیا ہے اس کا پابند و رعایت ضرور ہے۔
اس درس میں دین اسلام کی نظر میں رباء (سود)کی حرمت ، مذمت اور ممنوعیت کو آیات قرآن کریم کی روشنی میں بیان کیا ہے۔
اس درس میں دین اسلام کی نظر میں ربا ء(سود)کی حرمت ، مذمت اور ممنوعیت احادیث معصومین علیہ السلام کی روشنی میں بیان کیا ہے۔ احادیث معصومین علیہ السلام میں ربا ءکو زنا سے بد تر قرار دیا ہے۔
اس درس میں بینک کی ڈیفینیشن اور تعریف کے بارے میں گفتگو فرمایا ہے۔ بینک سود اور منفعت کمانے کی خاطر مختلف لوگوں کی پیسے کو جمع کرتا ہے اورپہ رقم مختلف جگہ پر تجارت کی خاطر یا جن کو ضرورت پیش آتی ہےوہاں خرچ کرتا ہے ۔ بینک ایک اقتصادی اور انتفاعی سود ، منفعت کمانے کا ادارہ ہے۔ فقد خیریہ ادارہ نہیں ہے اور بینک اقتصادی نظام میں ایک سالم دل کے مانند جو انسان کے جسم اہم ضرور ہے۔ پس جس ملک میں بینک نظام اسلامی اصولوں کے مطابق نہ ہو اس ملک کا اقتصادی نظام بھی فاسد ہو سکتا ہے۔
اس درس میں رباء کی اصلاحی اور لغوی معنا کو بیان کرنے کے ساتھ اسکے اقسام ، ربا معاملی اور ربا قرضی کو وضاحت کے ساتھ بیان فرمایا ہے۔
اس درس میں معاملہ قرضی صورت حال کی وضاحت کے ساتھ غیر اسلام بینکوں میں قرض ( Loan)لینے کی صورت حال و شرط و شروط کی بھی وضاحت کرنے کے ساتھ ان کے حکم شرعی کو بیان فرمایا ہے۔ اور ربا سے بچنے کی شروط پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے پہلی شرط کی وضاحت فرمایا ہے۔
اس درس میں معاملہ قرضی صورت حال میں ربا سے بچنے کی شروط پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے دوسری شرط کی وضاحت فرمایا ہے۔
اس درس میں شریعت مقدسہ میں حلال رباء کی چار موارد کو بیان فرمایا ہے۔
اس درس میں عقد Agreement کی تعریف کرنے کے ساتھ اسکے انواع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسکی ارکان اور شرائط کو وضاحت کے ساتھ بیان فرمایا ہے۔
اس درس میں اسلامی بینکنگ نظام میں عقد Agreement کے تمام اقسام - جیسے عقد صحیح و غیر صحیح ، عقداصالتی و وکالتی ، عقد فضولی و متزلزل ، عقد مشروط و مطلق، عقد لازم و جائز وغیرہ-کو بیان فرمایاہے۔
اس درس میں اسلامی بینکنگ نظام میں عقد Agreement کے بعد جو اختیارات طرفین کو ملتے ہے اسکی اقسام جیسے خیار مجلس وغیرہ کو وضاحت کے ساتھ بیان فرمایا ہے۔
اس درس میں اسلامی بینکنگ نظام میں قسطی صورت میں ضرورت کے اشیاء اور چیزات کی فروخت کو اسلامی نقطہ نظر سے وضاحت کے ساتھ بیان فرمایا ہے ۔
اس درس میں اسلامی بینکنگ نظام میں خرید و فروخت (جسے عربی زبان عقد بیع کہتے ہے) کے انواع کو بیان کرنے کے ساتھ اسکے چار صورتوں پر نظر ڈالی ہے۔
اس درس میں اسلامی بینکنگ نظام میں خرید و فروخت (جسے عربی زبان عقد بیع کہتے ہے) کے انواع کو بیان کرنے کے ساتھ اسکے چار صورتوں پر نظر ڈالی ہے۔
اس درس میں اسلامی بینکنگ نظام میں بیع دین کو وضاحت کے ساتھ بیان کرتے ہوئے اسکے مختلف طریقہ کار پر بھی نظر ڈالی ہے۔
اس درس میں اسلامی بینکنگ نظام میں اجارہ (کرایہ) نوعیت اور اقسام کو ساتھ بیان کرتے ہوئے اجارہ بشرط تملیک کو وضاحت کے ساتھ بیان فرمایا ہے۔
اس درس میں اسلامی بینکنگ نظام میں بیع مرابحہ کو وضاحت کے ساتھ بیان کرتے ہوئے اسکے مختلف طریقہ کار پر بھی نظر ڈالی ہے۔
اس درس میں اسلامی بینکنگ نظام میں بیع مرابحہ کو کو ساتھ بیان کرتے ہوئے اس بیع کا باقی عقود کے ساتھ فرق بھی بیان فرمایا ہے اور اس بیع کی صحیح اور جائز طریقہ کار پر بھی نظر ڈالی ہے۔
اس درس میں اسلامی بینکنگ نظام میں عقود مشارکتی کو وضاحت کے ساتھ بیان کرتے ہوئے اسکے مختلف طریقہ کار پر بھی نظر ڈالی ہے۔
اس درس میں اسلامی بینکنگ نظام میں عقد مضاربہ کو وضاحت کے ساتھ بیان کرتے ہوئے اسکے مختلف طریقہ کار پر بھی نظر ڈالی ہے۔
اس درس میں عقد مشارکت کی تعریف کرنے کے ساتھ اسکے انواع و اقسام کو وضاحت کے ساتھ بیان فرمایا ہے۔
اس درس میں اسلامی بینکنگ نظام میں شرعی نگاہ میں عقد مشارکت کےمختلف طریقہ کار پر بھی نظر ڈالی ہے۔اور انکے احکام شرعی کو بیان فرمایا ہے۔
Sobre este curso
📚 کورس کا تعارف
کیا آپ جانتے ہیں کہ اسلام میں رزقِ حلال کمانا صرف ایک ضرورت نہیں بلکہ ایک عظیم عبادت ہے؟ اس جدید دور میں جہاں مالیاتی نظام اور بینکنگ الائنز انتہائی پیچیدہ ہو چکے ہیں، سود (ربا) اور حرام مال سے بچ کر خالص شرعی اصولوں کے مطابق کاروبار کرنا ہر مسلمان کے لیے ایک چیلنج بن چکا ہے۔
"قرآن، حدیث اور اسلامی بینکنگ" ایک ایسا جامع اور معلوماتی کورس ہے جو آپ کو تجارت اور مالیاتی امور کے شرعی احکام سے روشناس کرواتا ہے۔ اس خصوصی کورس میں نامور عالمِ دین حجت الاسلام فدا علی حلیمی صاحب اپنے وسیع علم اور منفرد اندازِ تدریس کے ساتھ آپ کی رہنمائی کریں گے، تاکہ آپ دورِ حاضر کے بینکنگ نظام میں بھی اپنے سرمائے کو سود سے پاک رکھ سکیں۔
🎯 کورس کے اہداف
📖 قرآن و حدیث کی روشنی میں کسبِ حلال اور تجارت کی فضیلت کو سمجھنا۔
⚠️ سود (ربا) کی حقیقت، اقسام اور اس کے معاشرتی و اخروی نقصانات سے آگاہی حاصل کرنا۔
🏛️ مروجہ بینکنگ نظام کا شرعی نقطہ نظر سے جائزہ لینا اور سودی معاملات سے بچنے کے طریقے سیکھنا۔
🤝 اسلامی بینکاری میں رائج مختلف عقود (معاہدوں) اور ان کی شرائط کا درست علم حاصل کرنا۔
✨ کورس کے فوائد
حلال روزی کی ضمانت: آپ ایسے شرعی قوانین سیکھیں گے جن پر عمل کر کے آپ اپنے کاروبار اور آمدنی کو مکمل طور پر حلال اور بابرکت بنا سکتے ہیں۔
بینکنگ کے مسائل کا حل: عام زندگی میں بینکوں کے ساتھ لین دین (قرض، قسطیں، کرایہ وغیرہ) کرتے وقت سود سے بچنے کی عملی شرائط کا علم۔
ماہر استاد کی سرپرستی: حجت الاسلام فدا علی حلیمی جیسے جید استاد سے پیچیدہ فقہی مسائل کو انتہائی سادہ اور عام فہم زبان میں سمجھنے کا موقع۔
آن لائن سیکھنے کی سہولت: 25 معلوماتی اور تفصیلی دروس پر مشتمل یہ کورس آپ اپنی مصروفیات کے مطابق کسی بھی وقت اور کہیں بھی دیکھ سکتے ہیں۔
👥 مخاطبین (یہ کورس کس کے لیے ہے؟)
💼 تمام تاجر، دکاندار، اور بزنس مین جو اپنے کاروبار کو اسلامی سانچے میں ڈھالنا چاہتے ہیں۔
🏦 بینکنگ اور فنانس کے شعبے سے وابستہ افراد جو اسلامی بینکنگ کے اصول جاننا چاہتے ہیں۔
🎓 دینی مدارس اور یونیورسٹیوں کے طلبہ جو فقه المعاملات (مالیاتی فقہ) میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
🏡 ہر وہ مسلمان جو سود سے بچ کر خالص رزقِ حلال کمانے کا خواہش مند ہے۔
📑 کورس کے اہم عنوانات (سلیبس)
یہ کورس کل 25 اہم دروس پر مشتمل ہے، جن کے اہم ترین موضوعات درج ذیل ہیں:
کسبِ حلال کی فضیلت: قرآن کریم اور احادیثِ معصومین (علیهم السلام) کی روشنی میں تجارت اور کسبِ معاش کی اہمیت۔
سود (ربا) کی حقیقت: قرآن و حدیث کے احکام، سود کی مختلف اقسام اور ربا قرضی کی تفصیلات۔
بینکنگ نظام اور سود سے بچنے کی شرائط: مروجہ بینکوں کا طریقہ کار اور ان میں سود سے بچنے کی عملی شرائط۔
شریعت میں حلال سود: وہ خاص اور استثنائی موارد جہاں شریعت میں سود جائز ہے۔
عقود اور ان کے احکام: اسلامی فنانس میں عقد (معاہدے) کے ارکان، شرائط اور خیارات کی اقسام۔
خرید و فروخت (بیع) کی اقسام: بیع سلف و سلم، بیع دین، اور اشیاء کی قسطوں پر فروخت (Installments) کا شرعی جائزہ۔
بیع مرابحہ اور اجارہ: اسلامی بینکنگ میں مرابحہ اور اجارہ (کرایہ داری) کے قوانین۔
مشارکتی معاہدے: عقدِ مضاربہ اور عقدِ مشارکت کے تفصیلی شرعی احکام۔