دین اسلام میں عورت کا مقام, دین اسلام میں شادی کی اهمیت اور فوائد؛ شادی کیلئے همیں کس قسم کے همسر(عورت کیلئے مرد اور مرد کیلئے عورت) کا انتخاب کرنا چاهیے؟ با ایمان همسر انتخاب کرنے کے کیا فوائد هیں؟ ان تمام مطالب کو جاننے کیلئے آئیے اس پروگرام کو ضرور دیکھئے ....
دین مبین اسلام میں بچوں کی تربیت کے لئے کی مراحل بیان کئے گئے هیں. سب سے پهلا مرحله خود ماں کا انتخاب هے, اس کے بعد آداب معاشرت کے چند اصول بیان هوئے هیں. ایک جوڑے کو کب ملاپ کرنا چاهیے اور کب نهیں, غلط وقت میں معاشرت کرنے کے کیا کیا نقصانات هیں, انهیں جاننے کیلئے اس ویڈیو کو ضرور دیکھیں....
بچے کی تربیت,پیدائش سےقبل اور شکم مادر سے شروع هوتی هے,. هر بچه دین اسلام کی فطرت پر پیدا هوتا هے, لیکن غلط تربیت کی وجه سے بچه راه حق سے دور هوجاتا هے. تربیت اولاد کے سلسلے میں اهلبیت ؑ کی مشهور احادیث ان تمام مطالب کو جاننے کیلئے آئیے مل کر دیکھتے هیں...
بچے کے کان میں اذان اور اقامت دینے کے فوائد, بچوں کیلئے کھیل اور کود کے فوائد؛ سات سال تک بچے کو کھیلنے دو ؛ مزید سات سال تک اسے قرآن اور دیگر علوم سکھاؤ اور اس کے بعد سال تک اسے حلال اور حرام امور سمجھاؤ. اس سلسلے میں مزید معلومات جاننے کیلئے ابھی کلک کریں....¬¬¬¬¬¬¬¬¬¬¬¬¬
سیرت اهلبیتؑ میں بچوں کا احترام, همیں چاهیے که اهلبیتؑ کے اخلاق و سیرت کو اپنی زندگی میں ا, یتیم بچے کی کفالت کا ثواب کس قدر هے؟ اور یتیم بچے پر ظلم کرنے کی سزا. حضرت ابراهیمؑ نے کس طرح اپنے بیٹے حضرت اسماعیلؑ سے امتحان کے بارے میں مشوره لیا؟ معاشرے میں موجود جرائم کی ایک علت مجرموں کا بچپنے میں احترام نه هونا هے. اس سلسلے میں مزید جاننے کیلئے آئیے دیکھتے هیں...
دین مبین اسلام نےبچوں کے درمیان مساوات پر نهایت زور دیا هے. امام حسن ؑ اور امام حسین ؑ کے بچپنے کا واقعه, البته بیٹی کو بیٹے سےپهلے دینا چاهیے. دین اسلام میں بیٹی کا مقام زیاده بلند هے.بچوں کی تربیت کس طرح کیا جانا چاهیے؟ اس سلسلے میں مزید جاننے کیلئے اس پروگرام کو ضرور دیکھئے...
اولاد کی تعلیم و تربیت والدین کے لازمی فرائض میں سے هے.اپنے اولاد کو سب سے پهلے خود تربیت دیں, اس کے بعد اس کیلئے ایسے استاد کا انتخاب کریں جو اسے صحیح انداز میں تربیت دے سکے.اموی خلیفه عمر ابن عبدالعزیزنے ایک اچھے استاد کی تربیت پائی اسی وجه سے مولائے کائنات پر لعنت کو اس نے ختم کیا.امام سجادؑ نے استاد کے حقوق کیا بیان کئے هیں انهیں جاننے کیلئے آئیے دیکھتے هیں...
انسان اگر اپنے والدین کو محبت بھری نگاه سے دیکھے تو اس کا ثواب؛ انسان کی اصل اور بنیاد اس کے والدین هیں. صرف دو صورت میں انسان اپنے والدین کے حقوق کو ادا کرسکتا هے.اسلام میں ماں کا حق باپ سے کئی زیاده هے. اس سلسلے میں مزید جاننے کیلئے اس پروگرام کو دیکھنا نه بھولئے ....
عورت کی مثال حجاب میں یوں هے جس طرح کوئی پھول کلی کی حالت میں هوتی هے, جب تک پھول چھپی هوتی هے, کسی کی نگاه میں نهیں آتی اور جیسے هی سرعام آتی هےفورا هی اسےتوڑ دیا جاتا هے. دین اسلام میں میاں بیوی کے حقوق کیا هیں؟ انهیں جاننے اور سمجھنے کیلئے اس پروگرام کو دیکھنا نه بھولئے..
دین اسلام میں بهترین بیوی کس قسم کی هے؟ شادی کے بعد میاں بیوی کو ایک دوسرے کا خیال رکھنا لازمی اور ضروری هے.ایک انسان کیلئے دنیا میں سب سے بهترین نعمت ایک اچھی بیوی هےجو اس کے رازوں کو چھپائےاور اس کی مطیع هو. مزید معلومات کیلئے ویڈیو کو ضرور دیکھئے...
بیوی کے حقوق میں سے ایک یه هے که بیوی خدا کی طرف سے مرد کیلئے ایک امانت هے.حق دیگر یه که بیوی کی غلطیوں سے درگذر کرے.میاں اور بیوی دونوں کو چاهیے که ازدواجی زندگی میں ایک دوسرے کو تحمل کریں اور ایک دوسرے کے ساتھ اظهار محبت کریں.تفصیلات جاننے کیلئے آئیے مل کر دیکھتے هیں ....
انسان کو چاہیےاپنے اھل و عیال کے ھقوق کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ان سے اخلاق سے پیش آئے۔اگر کوئی پندہ اپنے اھل و عیال کا کام میں ھاتھ بٹائے ہر قدم پہ حج کا ثواب ملتا ہے۔رسول اکرم کی بعثت کا مقصد انسانوں کیلئے اسوہ حسنہ فراھم کرنا تھا۔اگر کوئی بیدی سات دن شوھر کی خدمت کرے تو جھنم سے سات دروازے بند ہونگے اور جنت کے آٹھ دروازے کھل جا ئیں گے۔صالج بیوی ھزار مردوں سے افضل ہے۔بیوی کا شوھر کو ایک گلاس پانی پلانا سال کی عبادت سے افضل ہے۔
اسلام نے عورتوں کو عظیم مقام عطا کیا جبکہ پہلے عورت کے وجود کو باعث ننگ و عار سمجھا جاتا تھا۔یونان میں عورت کو شیطان کی نسل اور نجس ترین سمجھا جاتا تھا۔ کیونکہ عورت میں روح انسانی نہیں اس لئے قیامت میں محشور نہیں ہوگی یہ روم والوں کا نظریہ تھا۔جس دور میں بچیوں کو زندہ دفن کیا جاتا تھا رسول اکرم نے اپنی بیٹی فاطمہ کو ام ابیھا اور بضعہ منی کے لقب سے یاد فرمایا۔
اس آنلائن کلاس کے بارے میں
ہر فرد کی یہ دلی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا گھر خوبصورتی، سکون اور محبت کا گہوارہ ہو۔ "خوبصورت گھر کی بنیادیں" نامی یہ کورس آپ کو اسی خواب کو حقیقت بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔ یہ سفر "گلشن کی تشکیل" یعنی خاندانی نظام کی بنیادیں مضبوط کرنے سے شروع ہوتا ہے، جہاں آپ کو رشتے ناطے استوار کرنے کے ابتدائی اصول سکھائے جائیں گے۔ اس کے بعد "گلشن خاندان میں کلیوں کی پرورش" کے تین اہم سیشنز میں بچوں کی بہترین تربیت کے عملی طریقے اور رہنمائی حاصل کریں گے تاکہ آپ انہیں ایک مثبت ماحول میں پروان چڑھا سکیں۔🌱
ہمارے محترم استاد حجت الاسلام غلام مرتضی انصاری اس کورس میں آپ کو سکھائیں گے کہ بچوں کا احترام کیسے کیا جائے، ان کے درمیان مساوات کو کیسے برقرار رکھا جائے اور ان کی تعلیم و تربیت کے بہترین اصول کیا ہیں۔ مزید برآں، یہ کورس والدین کے احترام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ایک خوشحال اور باہمی احترام پر مبنی خاندانی ماحول کی تشکیل میں رہنمائی فراہم کرے گا۔ یہ نہ صرف بچوں کے حقوق پر توجہ مرکوز کرتا ہے بلکہ والدین کے مقام و مرتبے اور ان کے ساتھ حسنِ سلوک کے آداب بھی سکھاتا ہے۔ 🙏
یہ کورس صرف بچوں اور والدین کے حقوق تک محدود نہیں بلکہ خواتین کے مقام و مرتبے پر بھی گہرائی سے روشنی ڈالتا ہے۔ آپ حجاب کے احکامات، بیوی کے فرائض، خواتین کے تقابلی جائزے، اور انہیں ایک الٰہی امانت کے طور پر سمجھنے کے متعلق بصیرت افروز نکات سیکھیں گے۔
یہ کورس "خاندان میں اخلاق کا کردار" اور "تاریخ بشریت میں عورت کا مقام" جیسے اہم موضوعات کو شامل کرتے ہوئے، ایک پُرامن، اخلاقی اور مثالی خاندانی زندگی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ تیرہ سیشنز آپ کو ایک مضبوط اور خوبصورت خاندانی زندگی کی تعمیر کے لیے مکمل رہنمائی فراہم کریں گے۔ 🌟
یہ کورس کن افراد کے لیے مفید ہے؟
- نئے شادی شدہ جوڑے اور وہ افراد جو شادی کا ارادہ رکھتے ہیں 💍
- ایسے والدین جو بچوں کی مثالی تربیت چاہتے ہیں
- ہر وہ شخص جو ایک مستحکم، خوشحال اور پرسکون خاندانی زندگی کا خواہاں ہے ❤️
- وہ افراد جو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں خاندانی اقدار کو سمجھنا چاہتے ہیں 📚