سیرت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا: حیات، فضائل اور پیغام
میں ائمہ معصومین علیہم السلاماس آنلائن کلاس کے بارے میں
یہ ایک منفرد اور علمی کورس ہے جو اسلام کے سب سے درخشاں ستارے، سیدة نساء العالمین، حضرت فاطمہ زهرا سلام الله علیها کی پاکیزہ زندگی، بلند مرتبہ فضائل، عظیم معارف اور ان کی جدوجہد پر محیط ہے۔ یہ کورس محض ایک تاریخی بیانات کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک عملی رہنما ہے جو ہمارے فردی اور اجتماعی زندگی کے ہر پہلو کو روشن کرتا ہے۔ حضرت زهرا سلام الله علیها کی سیرت تمام انسانوں، خاص طور پر آج کے دور کے لیے ایک کامل نمونہ ہے۔
کورس کے اہم مقاصد:
حضرت زهرا سلام الله علیها کی شخصیت اور عظمت کو قرآن و سنت کی روشنی میں سمجھنا۔
آپ سلام الله علیها کے اخلاق، عبادات، اور گھریلو زندگی سے عملی سبق حاصل کرنا۔
معاشرے میں عورت کے حقیقی مقام و مرتبے کو آپ سلام الله علیها کی زندگی کے ذریعے متعارف کروانا۔
ولایت اور امامت کے دفاع میں آپ سلام الله علیها کے کردار کو اجاگر کرنا۔
خطبہ فدکیہ جیسے عظیم معارف سے استفادہ کرنا۔
آپ سلام الله علیها کی محبت اور اتباع کے دنیاوی و اخروی فوائد سے آگاہی حاصل کرنا۔
کورس میں شامل اہم موضوعات:
کورس میں درج ذیل اہم موضوعات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے:
حضرت زهرا سلام الله علیها کی ولادت با سعادت اور آپ کے القابات و فضائل۔
آپ سلام الله علیها کی عصمت اور آیت تطہیر و حدیث کساء میں آپ کا مقام۔
پردے کی اہمیت اور عورت کے تحفظ کے لیے اس کی ضرورت پر آپ سلام الله علیها کے نظریات۔
آپ سلام الله علیها کی عبادت اور راز و نیاز کی کیفیت۔
خطبہ فدکیہ کے اعجاز، اس کے سیاسی اور اعتقادی نکات۔
واقعہ مباہلہ میں آپ سلام الله علیها کا مرکزی کردار۔
رسول اللہ صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی شہادت کے بعد حریم ولایت کی دفاع میں آپ سلام الله علیها کی بے مثال قربانی اور شہادت۔
آپ سلام الله علیها کی محبت کے فوائد اور ثواب۔
اساتذہ کرام:
اس جامع کورس میں معروف اور قابل اساتذہ نے اپنے علم و تفقہ سے مستفید فرمایا ہے۔ اساتید کے اسماء گرامی حسب ذیل ہیں:
استاد غلام قاسم تسنیمی / استاد محمد یوسف عابدی / استاد محمود حسین حیدری / استاد فدا حسین عابدی / استاد غلام محمد فخرالدین / استاد محسن شاه رضوی
یہ کورس ہر اس شخص کے لیے ہے جو:
حضرت زهرا سلام الله علیها کی سیرت و شخصیت کو گہرائی سے سمجھنا چاہتا ہے۔
اپنی عملی زندگی کو اسلام کے نمونے کے مطابق ڈھالنا چاہتا ہے۔
قرآن و اہل بیت علیهم السلام کے معارف سے مستفید ہونا چاہتا ہے۔
امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی نمونہ عمل شخصیت کو پہچاننا چاہتا ہے۔
کیوں یہ کورس دیکھیں؟
حضرت زہرا (س) کی عصمت و طہارت کو سمجھنے کے لیے۔
خطبہ فدکیہ کے تاریخی اور علمی نکات جاننے کے لیے۔
بی بی کی عبادات اور اخلاق کو اپنی زندگی میں اپنانے کے لیے۔
اس کورس کو دیکھ کر آپ نہ صرف حضرت زهرا سلام الله علیها کے فضائل و مناقب سے آگاہ ہوں گے بلکہ آپ کی زندگی میں ایک مثبت اور روحانی تبدیلی آئے گی۔ ابھی کلک کریں اور اس علمی سفر کا حصہ بنیں۔
تبصرے (0)
حضرت زهرا سلام اللہ علیہا کی زندگی تمام انسانوں کیلئےنمونه عمل هے. نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ کا جناب فاطمه ؑ کی استقبال میں بلند هونا درحقیقت اس دور کی غلط رسم کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اور بھی بهت سے مطالب اس میں پوشیده تھیں. اسلام میں عورت کا مقام , عزت اور شرف اگر دیکھنی هو تو اس کا نمونه حضرت زهراؑ کی شخصیت میں همیں ملیں گی. امام زمان عج فرماتے هیں که رسول خدا ؐ کی بیٹی میری دادی میرے لئے نمونه عمل هیں . مزید معلومات اور مطالب جاننے کیلئے آئیے اس پروگرام کو دیکھتے هیں...
قرآن مجید معجزه هے, قرآن مجید کا اعجاز جهاں دوسری چیزوں میں هے وهی اس کی فصاحت اور بلاغت میں بھی پوشیده هے. حضرت زهرا ؑ کے خطبات بھی امام علی ؑ کے خطبات کے مانند فوق کلام المخلوق و دون الکلام الخالق کے مترادف هے , آپ ؑ نے خطبه فدک کے ذریعےسے جهاں حق وراثت کو ثابت کی ,وهی پر آپؑ نے ولایت کے صحیح حقدار کو بھی روشناس فرمایا. مزید خصوصیات کو جاننے کیلئے اس پروگرام کو ضرور دیکھئے گا.
سوره کوثر کی تفسیر حضرت زهرا ؑ هیں . حضرت فاطمه ؑ کی عظمت کو درک کرنا شب قدر کی عظمت کو درک کرنے کے مانند هے. اگر نبی کریم ؐ اور حضرت علی ؑ کی شخصیت کو صحیح پهچاننا چاهتے هیں تو حضرت زهراؑ کی شخصیت کو پهچانئے.آپؑ رسول اکرم ؐ کی چالیس راتوں کی عبادتوں کا نتیجه تھیں.آپ ؑ خیر کثیر , مرکز اهل بیتؑ , مرکز مباهله, مرکز تطهیر, مرکز هل اتی تھیں. آپؑ کی صفات اور کرامات کو جاننے کیلئے اس پروگرام کو ضرور دیکھئے گا.
فاطمه کا معنا یه هے که الله تعالی نے جناب زهراؑ اور ان کے محبین پر جهنم کی آگ کو حرام قرار دیا هے. جنت چهار خواتین کی مشتاق هیں. جن میں حضرت زهراؑ کی ذات سرفهرست هے . عصمت کا معنی یه هے که انسان گناه کا تصور بھی نه کرے. آیت تطهیر اور حدیث کساء کے بارزترین مصداق اور عصمت الهی کی محور آپؑ هی کی ذات تھی. مزید تفصیلات جاننے کیلئے آئیے اس پروگرام کومل کر دیکھتے هیں ...
آپ ؑ کی شهادت مشهور روایت کے مطابق 3 جمادی الثانی کو واقع هوئی. آپؑ کی شان میں نازل هونے والی آیات. حضرت فاطمه ؑ کی محبت کا فائده کیا هے؟ 1- جهنم کی آگ جناب فاطمه ؑ کے چاهنے والوں پر حرام اور جنت واجب هے. 2- روز قیامت محبین حضرت زهراؑ , نبی اکرم ؐ کے ساتھ محشور هونگے. اورجنت میں ان کا مقام نبی اکرم ؐ کے نزدیک هوگا. 3- اس کے علاوه سو 100 سے زیاده مقامات پر یه محبت فائده دے گی. تفصیلات کیلئے ابھی کلک کریں....
اس درس میں حضرت زهرا سلام الله علیها کی شهادت کی مناسبت سے پردے کی اهمیت حضرت زهرا (س) کی نظر میں بحث هوئی هیں اور بیان کیاگیاهے که پردے عورت کے لئے تحفظ تقدس هے اور بی پردگی کی وجه سے انسان یورپ اور مغرب میں بهت مشکل سے روبرو هواهے حضرت زهرا (س) تحفظ پردے میں ایک عظیم الگو هے جو همیں آپ سلام الله علیها کو پیرو کار هونا ضروری هیں ان سب کو جاننے کیلئے آئیے دیکھتے هیں...
اس درس میں حضرت زهرا سلام الله علیها کی عبادت روایات کی منظر سے بیاں کیاگیاهے ان سب کو جاننے کیلئے آئیے دیکھتے هیں...
حضرت زهرا سلام الله علیها کے مشهور القاب, آپ کی تاریخ ولادت اور تاریخ شهادت, حضرت زهرا سلام الله علیها کی فضیلت پر مختلف قرآنی آیتیں, ائمه معصومین ٹ کی احادیث آپ کی فضیلت میں. جس طرح لوگوں پر واجب هے که امام معصوم کی پیروی کریں اسی طرح امام معصوم پر واجب هے که حضرت زهرا سلام الله علیها کی پیروی کرے. مزید فضائل و مناقب جاننے کیلئے مشاهده فرمائیے...
حضرت زهرا سلام الله علیها صرف خواتین کیلئے جامع نمونه نهیں بلکه تمام مومنین کیلئے اسوه عمل هیں. حضرت زهرا سلام الله علیها کے پیغامات پر عمل کرنے سے انسان دنیا اور ﺁخرت دونوں جهاں میں کامیاب اور سرخرو بن سکتا هے. اخلاق انسانی کے بارے میں ﺁپ کی مختلف بیانات. جناب زهرا سلام الله علیها کے بیانات کی روشنی میں شیعه کسے کهتے هیں؟ ان کو جاننے کیلئے آئیے دیکھتے هیں...
رسول خدا ٶ کی حدیث مبارک: حضرت زهرا سلام الله علیها کو کیوں فاطمه کها جاتا هے؟ صحیح بخاری کے مطابق رسول خدا ٶ نے حضرت زهرا سلام الله علیها کو سیدة نساء العالمین کا درجه عطا فرمایا, قرآن مجید میں حضرت زهرا سلام الله علیها کی شان میں مختلف آیتیں . اسی طرح روایات میں حضرت زهرا سلام الله علیها کی فضیلت کے بارے میں جاننے کیلئے آئیے مشاهده فرماتے هیں...
رسول خدا ٶ نے سب سے زیاده فضائل مولائے کائنات ﯝکے بارے میں اور حضرت فاطمه سلام الله علیها کے بارے میں بیان کی هے , یه بات اهل سنت کے اهم علماء نے بھی نقل کی هے. جو بھی حضرت فاطمه سلام الله علیها کی معرفت اور محبت رکھے گا وه رسول خدا ٶ کے ساتھ جنت میں محشور هوگا. مزید فضائل سننے کیلئے ملاحظه فرمائیے....
جناب عائشه کے نزدیک حضرت زهرا سلام الله علیها کا مقام, رسول خدا ٶ کی حضرت زهرا سلام الله علیها کے ساتھ انتهائی محبت بیٹی هونے کے ناطے نهیں تھی. حضرت کی زندگی کے تین اهم پهلو. گھریلو زندگی , آپ کی سیاسی اور اجتماعی زندگی اور تیسرا پهلو آپ کی زندگی کا عبادی پهلو هے. ان تمام پهلووں میں آپ کی زندگی کس طرح تھی اسے جاننے کیلئے آئیے دیکھتے هیں...
حضرت زهرا سلام الله علیها پر درود بھیجنے کے فوائد اور آثار اور اس کے ثواب خدا اسکے تمام گناهوں کو معاف کردیتا هے اور اسے جنت میں رسول خدا ٶ کے ساتھ محشور فرمائے گا. درود و صلوات حضرت فاطمه سلام الله علیها«اللهم صل علی فاطمة و ابیها و بعلها و بنیها بعدد ما احاط به علمک». حضرت فاطمه (س) کا پیام شیعوں کیلئے کیا هیں؟ آئیے دیکھتے هیں...
واقعه مباهله کی تفصیلات , حضرت زهرا سلام الله علیها کا مباهلے میں کردار, اهلبیت ٹ کی فضیلت میں اگر اس واقعے کے علاوه کوئی اور حدیث اور روایت نه هوتی تب بھی یه آیه اهلبیت ٹ کی فضیلت کیلئے کافی تھی. اس کے علاوه حضرت فاطمه زهرا سلام الله علیها کی شان میں رسول خدا ٶ کی مختلف احادیث جاننے کیلئے مشاهده فرمائیے....
قرآن کا معجزه همیشگی اور دائمی هے. قیامت تک کوئی بھی شخص قرآن کا مثل نهیں لاسکتا هے. اسی طرح حضرت زهرا سلام الله علیها کے خطبات کو دیکھا جائے تو آپ کی خطبات آپ کی علم لدنی اور کمالات پر بهترین دلیل هے. آپ کے خطبات میں جو مطالب بیان هوئے هیں اگر کوئی شخص ان معارف کو دیکھے تو 1400 سال سے کسی بھی شخص نے اس کی طرح خطبات بیان نهیں کرسکا هے. ...
حضرت زهرا سلام الله علیها کو خداوند متعال نے تمام خوبیاں یکجا دی هیں. حضرت زهرا سلام الله علیها کی عبودیت اور بندگی پر خدا نے مباهات کی هے. جب بی بی مقام عبادت پر کھڑی هوتی هیں تو نور زهرا سلام الله علیها سے آسمان منور هوجاتا هے. جس طرح سورج کے نور سے زمین منور هوتی هے. بی بی دو عالم نے دنیا والوں کو عبادت کا طریقه بیان کیا هے . اسے جاننے کیلئے آئیے دیکھتے هیں...
خطبه فدکیه میں سے چند پیغامات: ایمان کو شرک سے پاکی کا وسیله قرار دیا هے. اور نماز کو غرور اور تکبر سے پاکی کا وسیله قرار دیا هے. اور ماں باپ کے ساتھ نیکی کرنے کو عذاب الهی سے بچنے کا وسیله قرار دیا هے. ان پیامات کی تفصیلات مزید جاننے کیلئے آئیے دیکھتے هیں ....
اگر علی علیہ السلام کی ذات نه هوتی تو زهرا سلام الله علیها کا کوئی همسر نهیں هوتا. اس لئے که حضرت زهرا سلام الله علیها تمام خواتین کی سردار تھی لهذا آپ کا همسر ایسےشخص کو هونا چاهیے جو سرداری اور مقام اور مرتبے میں آپ کے مقام سے کمتر نه هو , اهلبیت ٹ وسیله نجات هیں. جو اهلبیت ٹ کی کشتی میں سوار هوگا وه نجات پائے گا ... ان مطالب کو بهتر جاننے کیلئے آئیے دیکھتے هیں ...
رسول اکرمؐ کی رحلت کے بعد دشمن نے نظام ولایت پر حمله کرنے کی کوشش کی, بی بیؑ نبی اکرمؐ کی رحلت کے بعد مدینه میں گھر گھر جا کر لوگوں سے رابطه کرنا شروع کیا اور ان سے پوچھتی هیں که کیا تم لگ غدیر کو بھول گئے هو, بی بیؑ کی اس عمل نے دشمن کو بوکھلا دیا اور آپؑ کو شهید کرتے هیں. مزید جاننے کیلئے آئیے دیکھتے هیں...
مقام حضرت زهرا سلام الله علیها, مقام مباهله میں حضرت زهرا سلام الله علیها کا مقام, حضرت زهرا سلام الله علیها کی طهارت اور پاکیزگی میں قرآن مجید کی مختلف آیتیں, حضرت زهرا سلام الله علیها کی عبادت کا مقام. حضرت زهرا سلام الله علیها کی شان میں امام علی علیہ السلام کے بیانات, حضرت زهرا سلام الله علیها کیوں رات کی تاریکی میں دفن هوئیں؟ ان سب کو جاننے کیلئے آئیے دیکھتے هیں...
