نبوت دین کے بنیادی ارکان میں سے ہے. نبوت کیا ہے؟ اور نبی کسے کہتے ہیں؟ لفظ نبی کا لغوی معنی کیا ہیں؟ اور اس کا تاریخی پس منظر کیا ہے؟ اسے جاننے کیلئے آئیے دیکھتے ہیں.
کیا ہر دور میں نبی کا ہونا لازمی ہے؟ نبوت کیلئے عقلی دلائل کیا ہیں؟ نبوت کے لازمی ہونے کا حسن و قبح عقلی دلیل سے اثبات . اس سلسلے میں مزید جاننے کیلئے اس پروگرام کو ضرور دیکھیں...
انبیاءؑ اور مرسلینؑ کے اللہ کی طرف بھیجنے کیلئے ایک اہم دلیل خود انسانی عقل کا یہ فیصلہ ہے کہ انسان اور انسانی معاشرہ ہدایت کیلئے محتاج ہے، اس قانون کی وضاحت اور تفصیلات جاننے کیلئے آئیے دیکھتے ہیں...
انبیاءؑ اور مرسلینؑ کے لازمی ہونے پر ایک اور دلیل «قاعده لطف» ہے. اس قانون کے تحت عقل یہ بات ضروری سمجھتی ہے کہ جو خالق اور رازق ہے اپنے بندوں کی ہدایت کیلئے انبیاء بھیجے. مزید جاننے کیلئے آیئے دیکھتے ہیں...
قانون بنانے کا حق صرف اللہ کی ذات کو حاصل ہے. اگر انسان اپنے لئے قانون بنائیں تو اس کا نتیجہ کیا نکلتا ہے؟ انبیاءؑ کے بھیجنے کا ایک مقصد الہی قوانین کا لوگوں تک رسائی بھی ہے اس سلسلے میں مزید جاننے کیلئے آئیے دیکھتے ہیں...
انبیاءؑ اور مرسلینؑ کے بھیجنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ یہ ہستیاں اللہ کی طرف سے انسانوں کیلئے آئیڈیل اور نمونہ ہوتے ہیں. تاکہ انسان ان ہستیوں کو دیکھ کر عملی طور پر کمال انسانی تک پهنچنےکی کوشش کریں...
کیا انسانی عقل اس کمال اور عروج تک نہیں پہنچی کہ خود حقیقت اور اپنے فوائد کو سمجھ سکے اور ہدایت پاسکے؟ تو اس سلسلے میں عرض ہے کہ انسانی عقل محدود ہے اور ہر چیز کو کشف نہیں کرسکتا... مزید جاننے کیلئے آئیے دیکھتے ہیں...
اگر اللہ تعالی نے انسان کی ہدایت مرسلین کو بھیجا ہے تو پھر انسانوں کی اکثریت گمراہی اور فساد میں کیوں مبتلا تھے اور ہیں؟ کیا اللہ تعالی کا انبیاء کو بھیجنے کا ہدف ناکام نہیں ہوا؟ تفصیل اور جواب جاننے کیلئے آئیے دیکھتے ہیں...
اس میں شک نہیں کہ تمام انبیاءؑ اور آئمہؑ معصومین معصوم ہیں، عصمت کسے کہتے ہیں؟ عصمت لغوی طور پر اس کے دو معنی ہیں اور اصطلاح میں کسے کہتے ہیں؟ ان کی تفصیل اور وضاحت جاننے کیلئے آئیے دیکھتے ہیں...
علامہ طباطبائی کی نگاہ میں عصمت کا اصطلاحی معنی، علمائے کلام کی نگاه میں عصمت کا معنی. قرآن کریم میں نبی کریمؐ ، ملائکہ اور قرآن کی عصمت کے بارے میں چند آیات، تفصیل جاننے کیلئے اس پروگرام کو ضرور دیکھیں...
عصمت پیغمبر کے بارے میں صلح حدیبیہ کا واقعہ، جس میں نبی کریمؐ نے واضح انداز میں اپنی عصمت کے بارے میں اشارہ فرمایا.کیا عصمت فقط شیعوں کا مخصوص عقیدہ ہے.اور غلو ہے؟ جاننے کیلئے آئیے دیکھتے ہیں...
عصمت انبیاءؑ کے بارے میں دلیل کا بیان. عصمت اختیاری اور اکتسابی ہے یا اعطائی (اللہ کی طرف سے) ہے؟ اگر اعطائی ہے تو اس میں انبیاءؑ کا کیا کمال ہے؟ کیونکہ گناہ نہ کرنے پر مجبور ہیں...
عصمت انبیاءؑ اگر اختیاری نہیں تو ان کاگناہ نہ کرنا کوئی ہنر نہیں، تو جواب میں عرض ہے کہ انبیاءؑ کو نبی بنانا بھی تو خدا کا کام ہے،تو ان کا نبی بننا بھی فضیلت نہیں ہونا چاہیے. مزید وضاحت کیلئے ویڈیو کو ضرور دیکھیں...
عصمت کا اختیار سے کوئی ٹکراؤ نہیں، کیونکہ اللہ تعالی اپنے علم ازلی کے بدولت جانتا تھا کہ اس کے خاص بندے کس طرح کے لوگ ہیں؛ لہذا اللہ تعالی نے انہیں نبوت اور امامت... کا مقام دیا، لہذا یہ مقام بغیر دلیل کے اللہ تعالی نے نہیں دی....
اللہ تعالی کس دلیل کی بنیاد پر کسی کو عصمت کا مقام دیتا ہے؟ اور کن مراحل کو گزارنے کے بعد یہ مقام معصوم کو ملتا ہے؟ عصمت دینے کا مقصد کیا ہے؟ ان سوالات کے جواب جاننے کیلئے آئیے مل کر دیکھتے ہیں...
عصمت پیغمبرؑ اور انبیاءؑ کیلئے کیوں ضروری اور لازمی ہے؟ کیا بغیر عصمت کے کو ئی پیغمبر یا نبی ممکن نہیں. جواب میں عرض ہے کہ بغیر عصمت کے انسان پر کوئی اعتماداور بھروسہ نہیں کرتا...
عقلمندی کا تقاضا یہ ہے کہ انسان ایسے افراد کی پیروی کرے جن میں غلطی اور خطا کا امکان نہ ہو. اگر کسی لیڈر یا رہبر میں غلطی کا احتمال ہو تو انسان اس کی پیروی میں ہچکچائے گا. لہذا عام طور پر انسان کا آئیڈیل فرد، انسان کیلئے ذہنی طور پر بے عیب و نقص ہوتا ہے....
انبیاءؑ اور مرسلینؑ کی عصمت کیلئے قرآنی آیات اور روایات سے دلائل. جیسے آیت «اطیعوا الله و اطیعوا الرسول...» اور « و ما ینطق عن الھوی ان ھو الا وحی یوحی...» ان آیات کی تفصیلات جاننے کیلئے آئیے دیکھتے ہیں...
انبیاءؑ کی عصمت کیلئے ایک بہترین دلیل سوره جن کی آیات 26،27 اور 28 ہیں. اسی طرح سوره نجم اور سوره نساء میں واضح انداز میں اللہ تعالی مرسلین کی عصمت بیان فرماتا ہے، مزید جاننے کیلئے آئیے دیکھتے ہیں...
سوره کہف آیت نمبر 28 اور سوره انسان آیت نمبر 24 میں اللہ تعالی نے انبیاء اور مرسلین کی عصمت کے بارے میں ارشاد فرمایا. ان آیات کی تفسیر اور وضاحت جاننے کیلئے آئیے دیکھتے ہیں...
احادیث کی کتابوں میں نبیوں اور مرسلین کی عصمت کے بارے میں مختلف روایات: جیسے کافی میں امام صادقؑ کی مشہور روایت جو نبی کریمؐ کی عصمت پر دلیل ہے اور اسی طرح امام باقرؑ کی روایت بحار الانوار میں آئیے دیکھتے ہیں...
قرآن کریم میں کچھ ایسی آیتیں ہیں جن سے یہ شبہہ پیدا ہوتا ہے کہ انبیاءؑ معصوم نہیں ہیں. جیسے حضرت آدمؑ اور شیطان کا واقعہ، جس میں شیطان نے حضرت آدمؑ کو دھوکا دیا. مزید جاننے کیلئے آئیے دیکھتے ہیں...
قرآن میں بعض جگہوں پر ذنب وغیره کا لفظ انبیاء کیلئے استعمال ہوا ہے، تو درحقیقت یہ ترک اولی کے بارے میں ہے، کتاب تنزیہ الانبیاء، عصمة الانبیاء اور دیگر کتابوں میں ان کے بارے میں تفصیل سے مطالب بیان ہوئے ہیں...
انبیاءؑ کی عصمت دوران نبوت تک محدود کیوں نہیں؟ ساری زندگی کی عصمت کیوں لازمی ہے؟ اسی طرح نجی زندگی میں عصمت کیوں ضروری ہے؟ نبوت کے اثبات کیلئے ایک راستہ معجزہ ہے. مزید جاننے کیلئے آئیے دیکھتے ہیں...
نبوت کے اثبات کیلئے ایک اور طریقہ یہ ہے کہ گذشتہ نبیؑ بعد میں آنے والے نبیؑ کی بشارت اور خبر دیں. اور تیسرا طریقہ نبیوں میں بعض اچھے صفات کا ہونا ہے یہ صفات کیا ہیں آئیے دیکھتے ہیں...
معجزه کا لغوی اور اصطلاحی معنی: معجزه لفظ عجز سے لیا گیا ہے. جس کے معنی کسی کو عاجز کرنا ہے. معجزه کا اصطلاحی معنی علمائے ادب کی زبانی. معجزے اور کرامات میں فرق؛ معجزے کے شرائط اور تفصیلا ت جاننے کیلئے آئیے دیکھتے ہیں...
معجزے سے مراد خارق العادہ (غیر عادی) کام ہے خارق العقل (نامعقول) کام مراد نہیں. معجزے میں ایک نکتہ یہ بھی ہے کہ اسے کوئی سیکھ کر انجام نہیں دے سکتا. بلکہ خدا کی طرف سے عطاشدہ اور باذن اللہ ہوتا ہے. مزید جاننے کیلئے آئیے دیکھتے ہیں...
معجزہ اللہ کا فعل اور کام ہوتا ہے یا پیغمبروں کا کام ہوتا ہے؟ اس سلسلے میں عقلی دلیل کے ذریعے ثابت ہوتا ہے کہ تمام کام من جانب اللہ ہوتا ہے. مزید جاننے کیلئے آئیے دیکھتے ہیں...
کیا پیغمبروں کا معجزہ اللہ تعالی کی سنت اور روش کے خلاف نہیں، کیونکه اللہ تعالی دنیا کے قانون اور نظام میں دخالت نہیں کرتا؟ جبکہ معجزے میں یہ قانون الہی (نیچرل رولز) ٹوٹ جاتا ہے.جواب جاننے کیلئے آئیے دیکھتے ہیں...
کیا معجزہ دکھانا ضروری ہے؟ بعض اوقات مشرکین اور مخالفین معجزه طلب کرتے تھے لیکن پیغمبر ؐ معجزہ لانے سے انکار کیوں فرماتے تھے؟ انکار کی علت اور وجہ کیا تھی؟ جواب جاننے کیلئے آئیے دیکھتے ہیں...
آپؐ کی نبوت پر دلائل :ایک تو آپ کا معجزہ قرآن کی شکل میں ہےقرآن کریم کا معجزہ ایک تو فصاحت و بلاغت میں ہے.جو قیامت تک کیلئے تمام انسانوں کیلئے ایک چیلنج کی صورت میں باقی ہے...
نبی کریمؐ کے معجزات صرف قرآن تک محدود نہیں تھے، بلکہ اس کے علاوه سنگریزوں کا آپ ؐ کے ہاتھ پر کلام کرنا، خشک کنویں سےپانی کا نکلنا، درخت کا آپؐ کے فراق میں گریہ کرنا، شق القمر اور سورج کے پلٹانے کا معجزہ وغیرہ جیسے سینکڑوں آپؐ کے معجزات بیان ہوئے ہیں...
اثبات نبوت کے لئے آپؐ نے مستقبل میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں پیشگوئیاں کی تھیں جو آپؐ نے حکم الہی سے بیان فرمائیں. حضرت عمارؓ کو آپؐ نے جو پیشگوئی فرمائی اور تمام مسلمانوں کی کتابوں میں درج ہوئی....
نبی کریمؐ کے آنے سے قبل ہی بہت ساری نشانیاں ظاہر ہونی شروع ہوجاتی ہیں.ولادت سے قبل، ولادت کے بعد اسی طرح نبوت سے قبل بہت ساری نشانیاں صاحبان خردوعقل کیلئے موجود تھیں.
قرآن کریم کے معجزے پر بہترین دلیل خود تاریخی حقائق ہیں.
کسی عظیم انسان کی شخصیت سمجھنے کا ایک طریقہ کار یہ بھی ہے کہ ان کے پیروکاروں کی طرف دیکھیں کہ ان میں کیا تبدیلیاں آئیں ہیں. ان کی شخصیت کس طرح ہوچکی ہیں. نبی کریمؐ کے اصحاب کی گذشتہ اور اسلام لانے کے بعد کی زندگی بھی نبی کریمؐ کی نبوت پر ایک روشن دلیل ہے.
نبی کریمؐ کے باوفا اصحاب ایمان کے مراحل میں اس قد رمضبوط اور استوار تھے کہ ہر قسم کے فتنہ اور مشکلات میں صبر کرتے تھے. جنگ کی حالت میں دشمن کی کثرت سے ذرہ بھر گھبراتے نہیں تھے. یہ خود نبی کریمؐ کی صداقت اور آپؐ کی نبوت پر بہترین دلیل تھی...
بعثت سے قبل آپؐ کا کردار اور اخلاق حسنہ خود اس بات کی دلیل ہے کہ آپ نبیؐ برحق تھے. اس کے علاوه مشکلات اور سختیوں میں آپؐ کا استقامت اور صبر اور تمام مشکلات میں آپؐ کا جذبہ اور یقین کامل ہر کسی کے بس میں نہیں اس سے بھی آپؐ کی نبوت پر یقین پیدا ہوتا ہے...
183 نبی کریم کی رسالت -8- محمد علی رمضانی
184 قرآن کا تحریف نہ ہونا-1- محمد علی رمضانی
185 قرآن کا تحریف نہ ہونا-2- محمد علی رمضانی
نبی کریمؐ کی نبوت پر ایک او ر دلیل خود ان علماء کا علم اور یقین تھا جسے انہوں نے گذشتہ انبیاءؑ کی طرف سے جو بشارت آپؐ کی بعثت کے بارے میں تھا اس سے انہیں اطمینان حاصل ہوا. جیسے کہ خود قرآن مجید میں اس بارے میں مطالب بیان ہوئے ہیں...
187 قرآن کا تحریف نہ ہونا-4- محمدعلی رمضانی
188 قرآن کا تحریف نہ ہونا-5- محمد علی رمضانی
189 ختم نبوت -1- محمد علی رمضانی
نبی کریمؐ کی ختم نبوت پر بہترین دلیل قرآنی آیت ہے جیسا کہ سورہ احزاب آیت نمبر 40 میں اللہ تعالی واضح انداز میں نبی کریمؐ کے آخری نبی ہونے پر واضح انداز میں بیان فرماتے ہیں. اس آیت کے سلسلے میں وضاحت اور مزید جاننے کیلئے آئیے دیکھتے ہیں...
سورہ احزاب کے آیت نمبر 40 میں دو شبہہ پیدا ہوا ہے. ایک تو یہ ہے کہ اس آیت میں خاتم کا مطلب انگوٹھی ہے نہ کہ آخری نبی، لہذا اس آیت سے نبی کریمؐ کے آخری نبی ہونے کی طرف اشاره نہیں ہوا ہے، مزید وضاحت اور شبہے کے جواب جاننے کیلئے اس ویڈیو کو ضرور دیکھیں...
دوسرا شبہہ یہ ہے کہ اس آیت میں خاتم النبیین کا لفظ استعمال ہوا ہے خاتم المرسلین کا لفظ تو استعمال نہیں ہوا ؛ لہذا ممکن ہے کہ کوئی نبی نہ آئے لیکن آپؐ کے بعد کوئی رسول آئے تو کیا یہ صحیح ہے؟ جواب جاننے کیلئے آئیے دیکھتے ہیں...
مولائے کائناتؑ بھی کئی مقامات پر نبی کریمؐ کے آخری نبی ہونے کی طرف اشارہ فرماتے ہیں. اور یہ دین اسلام کے حتمی عقائد میں سے ہے کہ آپؐ کے بعد کوئی نبی یا رسول قیامت تک نہیں آئے گا اور آپؐ کی شریعت قیامت تک باقی رہنے والی ہے....
انسان عقل ر کھتے ہوئے بھی ہدایت پانے کیلئے خدا کی طرف سے ہادی اور نبی کی طرف محتاج ہوتا ہے. تو سوال یہ ہے کہ ختم نبوت کے بعد کیا انسان اب ہدایت پانے کیلئے نبی یا رسول کا محتاج نہیں ہے؟ تفصیلات اور جواب جاننے کیلئے آئیے دیکھتے ہیں...
کیا دین اسلام صرف مشرق وسطی میں رہنے والوں کیلئے آیا ہے؟ یا دنیا میں بسنے والے تمام انسانوں کی ہدایت کیلئے نازل ہوا ہے؟ اسی طرح دین اسلام کیا فقط گذشتہ دور میں رہنے والوں کیلئے آیا ہے یا تمام زمانوں میں رہنے والوں کی ہدایت کیلئے آیا ہے؟ جواب جاننے کیلئے آئیے دیکھتے ہیں...
دین اسلام کا عالمگیر اور ابدی ہونے کی دلیل میں سے ایک تمام اسلامی فرقوں کا اس بات پر اتفاق نظر ہے. اسی طرح دوسری اہم دلیل تاریخی دلائل ہیں جیسے نبی کریمؐ کی طرف سے روم اور ایران و حبشہ کے پادشاہوں کو اسلام کی دعوت وغیره مزید جاننے کیلئے آئیے دیکھتے ہیں...
دین اسلام کا عالمگیر اور ابدی ہونے کے دلائل میں سے ایک قرآن کی متعدد آیات ہیں. جیسے سورہ بقرہ آیت نمبر 21، سورہ اعراف آیت نمبر 26، سورہ بقرہ آیت نمبر 185 او رسورہ انعام آیت نمبر 90، سورہ نساء آیت نمبر 79 اور دیگر آیات میں اس سلسلے میں اشاره ہوا ہے...
قرآن مجید میں متعدد مقامات پر اللہ تعالی نے اہل کتاب کی سرزنش کی ہے. جو اس بات کی دلیل ہے کہ دین اسلام عالمگیر ہے اور اس کا مخاطب فقط عرب زبان کے لوگ نہیں. اسی طرح نبی کریم ؐکے بعثت کی عالمگیری کے بارے میں سورہ توبہ آیت نمبر 33 میں واضح انداز میں اشارہ ہوا ہے.
دین اسلام کا ابدی ہونے کی دلیل ایک تو تمام اسلامی فرقے اس بات پر متفق ہیں. اسی طرح آپؐ آخری نبی ہیں لہذا قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا. اس کے علاوه متعدد آیات اور احادیث میں اس مطلب کی طرف اشارہ کیا گیا ہے، جنہیں جاننے کیلئے اس پروگرام کو ضرور دیکھیں...
سورہ انعام آیت92 میں اشارہ ہوا ہے کہ آپ مکہ اور اطراف کے لوگوں کیلئے نذیر بن کر آئے ہیں. دوسرا شبہہ یہ ہے کہ اگر دین اسلام تمام زمانوں کیلئے ہے تو نئے اور جدید مسائل اور مشکلات کو دین اسلام میں کس طرح حل کیا جاسکتا ہے؟ جواب جاننے کیلئے آئیے دیکھتے ہیں...
اس آنلائن کلاس کے بارے میں
دینِ اسلام کی عمارت جن بنیادی عقائد پر استوار ہے، ان میں "عقیدۂ نبوت" کو ایک کلیدی اور مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ یہ آن لائن تعلیمی کورس اسی عظیم الشان فکری اور ایمانی موضوع کی گہرائی سے تفہیم کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس اہم کورس میں مایہ ناز کلامی شخصیت اور محقق حجت الاسلام استاد محمد علی رمضانی اپنے روایتی، سادہ اور انتہائی مدلل اندازِ تدریس کے ساتھ نبوت کے فلسفے، ضرورت اور اس سے جڑے حساس ترین مسائل کو حل کر رہے ہیں۔ استاد محترم کا طویل تدریسی تجربہ اور مشکل ابحاث کو عام فہم بنا کر پیش کرنے کا منفرد اسلوب، اس کورس کو علمِ کلام کے طلبہ کے لیے ایک نادر علمی تحفہ بناتا ہے۔
🎯 کورس کے اہداف (Course Objectives)
انسان کی ہدایت کے لیے نظامِ نبوت اور بعثتِ انبیاءؑ کی حقیقی ضرورت کو سمجھنا۔
عصمتِ انبیاءؑ اور ختمِ نبوت جیسے اہم ترین اسلامی عقائد کو محکم دلائل سے ثابت کرنا۔
منکرینِ نبوت اور دورِ حاضر میں اٹھنے والے جدید کلامی اعتراضات کے علمی جوابات سیکھنا۔
معجزہ، عدمِ تحریفِ قرآن اور اسلام کے ابدی ہونے کے نظریات پر عبور حاصل کرنا۔
✨ کورس کے فوائد (Course Benefits)
ایمانی و فکری پختگی: یہ کورس عقیدۂ نبوت اور رسالتِ مآبؐ کے بارے میں آپ کی معلومات کو روایتی سطح سے اٹھا کر برہانی اور تحقیقی سطح پر لاتا ہے۔
دفاعِ اسلام کی صلاحیت: قرآن اور دینِ اسلام کی ابدیت پر ہونے والے حملوں کا عقلی اور نقلی دلائل سے مقابلہ کرنے کی مہارت۔
سہولت: گھر بیٹھے اپنی مرضی کے وقت کے مطابق آن لائن کلاسز کے ذریعے نصاب کی مکمل اور آسان تفہیم۔
👥 مخاطبین (Target Audience)
دینی مدارس، جامعات اور کالجوں کے وہ طلبہ و طالبات جو اسلامی عقائد اور علمِ کلام میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
وہ محققین اور مصنفین جو دورِ حاضر کے شبہات کا علمی اور دندان شکن جواب دینا چاہتے ہیں۔
ہر وہ علم دوست انسان جو خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ کی رسالت اور دینِ اسلام کی عالمگیریت کو گہرائی سے جاننا چاہتا ہے۔
📋 کورس کے اہم عنوانات (Key Topics)
نبوت اور بعثت کی ضرورت: انسان کو نبی کی ضرورت کیوں ہے؟ اور بعثتِ انبیاءؑ پر عقلی و نقلی دلائل اور اعتراضات کے جواب۔
عصمتِ انبیاءؑ: انبیاء کا معصوم ہونا کیوں ضروری ہے؟ عصمت کے دلائل اور اس پر اٹھنے والے شبہات کا تفصیلی جائزہ۔
اثباتِ نبوت کے ذرائع: نبوت کو پرکھنے کا طریقہ، معجزہ کی تعریف، اور اعجاز پر ہونے والے اعتراضات کے محکم جوابات۔
رسالتِ مآب صلی اللہ علیہ و آلہ اور قرآن: نبی کریمؐ کی نبوت و رسالت کا اثبات اور قرآن کریم کے تحریف سے پاک ہونے کی مضبوط علمی ابحاث۔
ختمِ نبوت اور ابدیتِ اسلام: عقیدۂ ختمِ نبوت کی تفصیلی تفسیر اور دینِ اسلام کا ابدی، آخری اور عالمگیر ہونا۔