علم فقہ | اردو | پہلا ٹرم
میں سادہ فقہ (غیر استدلالی)
ایجاد کرنے والا
استاد سید حیدر رضا زیدی
اس آنلائن کلاس کے بارے میں
کورس کے بارے میں
علم فقہ ایک ایسا علم ہے جس میں اسلامی شریعت کے عملی احکام کو تفصیل سے بیان کیا جاتا ہے۔ اگر اس کی مزید وضاحت کی جائے تو علم فقہ میں ادّلہ اربعہ یعنی قرآن، سنت، اجماع اور عقل کے ذریعے کسی حکم کے استنباط کے طریقہ کو بیان کیا جاتا ہے۔ پری حوزہ میں احکام مقدماتی کے عنوان سے شریعت کے عملی احکام کو بیان کیا جا چکا ہے، اور اب پہلے ٹرم میں علم فقہ کی مشہور فقہی کتاب 'منہاج الصالحین' کو محور قرار دیتے ہوئے مدرس محترم احکامات کو بیان کریں گے۔ اس ٹرم میں عربی کتاب کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ طلاب عزیز عربی عبارتوں اور فقہی اصطلاحوں سے آشنا ہوسکیں۔ اس ٹرم میں منہاج الصالحین کی کتاب الطہارة کو پڑھایا جائے گا۔
استاد کا تعارف
حجۃ الاسلام و المسلمین سید حیدر رضا زیدی، کا تعلق کراچی، پاکستان سے ہے۔ آپ نے ابتدائی دینی تعلیم پاکستان میں حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے لئے ایران ہجرت کی۔ مشہد میں استاد حجت ہاشمی کے زیر سایہ ادبیات کی تعلیم مکمل کی، اور پھر قم المقدسہ میں مدرسہ حجتیہ سے "بررسی آیات فقھی حج" پر پایان نامہ لکھ کر سطح چھار کو مکمل کیا۔ دروس خارج میں آپ نے آیت اللہ بہجت، آیت اللہ وحید خراسانی، آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی، اور آیت اللہ جوادی آملی سے استفادہ کیا۔ تبلیغ و تدریس کے شوقین ہیں اور متعدد تحقیقی مقالے بھی لکھے ہیں۔
کورس کے اہداف و مقاصد
• طلاب کو فقہی اصولوں اور احکام کی گہری سمجھ فراہم کرنا۔
• طلاب کو تقلید اور اس کے مختلف احکام سے روشناس کرانا۔
• پانی کی اقسام اور ان کے احکام کے بارے میں مکمل معلومات دینا۔
• بیت الخلا اور استبراء کے احکام کی تفصیل سے وضاحت کرنا۔
• وضو کے صحیح طریقہ کار اور اس کے مختلف احکام سکھانا۔
• جبیرہ کے احکام کی وضاحت اور ان کا عملی اطلاق سکھانا۔
• وضو کی شرائط اور شکیات طہارت کی پہچان کرانا۔
• مبطلات وضو کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کرنا۔
• طلاب کی عربی زبان اور فقہی اصطلاحات میں مہارت بڑھانا۔
کورس کی فہرست
اس کورس میں مندرجہ ذیل موضوعات شامل ہوں گے: تقلید کے مسائل، پانی کی اقسام اور احکام، کثیر پانی، کُر پانی اور قلیل پانی، مضاف پانی، بیت الخلا کے احکام، استبراء، احکام وضو (چہرے اور ہاتھوں کا دھونا، سر کا مسح، پاؤں کا مسح)، جبیرہ کے احکام، وضو کی شرائط، شکیات طہارت، اور مبطلات وضو۔
ضروری تعلیمی مواد (سابقہ تعلیم)
اس کورس کے لئے ضروری ہے کہ طلاب پہلے احکام مقدماتی کا کورس مکمل کر چکے ہوں۔ اس کے علاوہ، طلاب کو چاہیے کہ وہ اس کورس سے پہلے یا اس کے ساتھ ساتھ صرف و نحو کا مطالعہ بھی کریں۔ یہ دونوں کورسز اس کورس کی تفہیم اور اس میں پیش کردہ مواد کی بہتر سمجھ کے لئے اہم ہیں۔
تدریس کا طریقہ
استاد مولانا سید حیدر رضا زیدی کی تدریس کا طریقہ کار منفرد اور مؤثر ہے۔ ان کی بیان کی روانی اور الفاظ کی چناؤ طالب علموں کو پیچیدہ موضوعات کو بھی آسانی سے سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔ وہ تفصیلی وضاحت کے ساتھ ساتھ عملی مثالوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ طلاب احکام فقہ کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔
معاون تعلیمی وسائل
"آوڈیو، امتحان، مشق، خلاصہ اور دیگر مواد"
اس کورس میں امتحان، عملی مشقیں، خلاصہ، اور آڈیو فائل جیسی مددگار تعلیمی وسائل فراہم ہیں، تاکہ طلبہ کی بہتر فہم اور عملی تربیت ممکن ہوسکے۔
کورس کے مخاطبین
• حوزہ علمیہ کے طلباء
• اسلامی فقہ میں دلچسپی رکھنے والے افراد
• طلاب جو فقہ کی ابتدائی تعلیم مکمل کر چکے ہیں
• دینی مدارس کے اساتذہ
• اسلامی قوانین اور احکام کو سمجھنے کے خواہشمند لوگ
• شرعی مسائل کے حل کے لئے رہنمائی چاہنے والے افراد
ممتاز اداروں کی تجویز کردہ
ممتاز ادارے اس کورس کو اپنے طلبہ اور اسٹوڈنٹس کے لیے تجویز کرتے ہیں۔
عمومی سوالات
● کیا اس کورس میں شرکت کے لئے پہلے سے کوئی علم ضروری ہے؟
جی ہاں، طلاب کو احکام مقدماتی کا کورس مکمل کرنا ضروری ہے
● جی ہاں، طلاب کو احکام مقدماتی کا کورس مکمل کرنا ضروری ہے
جی ہاں، کورس میں امتحان، عملی مشقیں، خلاصہ، اور آڈیو فائل جیسی مددگار تعلیمی وسائل فراہم ہیں۔
● کیا کورس میں تقلید کے مسائل پر بھی روشنی ڈالی جائے گی؟
جی ہاں، کورس میں تقلید کے مسائل بھی شامل ہوں گے۔
● کورس کے دوران کس کتاب کا مطالعہ کیا جائے گا؟
کورس کے دوران منہاج الصالحین کی کتاب الطہارة کا مطالعہ کیا جائے گا
● کیا کورس کے اختتام پر کوئی سرٹیفکیٹ دیا جائے گا؟
جی اس کورس کے اختتام پر سرٹیفکیٹ دیا جائے گا
● کیا اس کورس میں فقط اسلامی قوانین کی تفصیل دی جائے گی؟
جی نہیں، کورس میں فقہی اصولوں، احکام اور عملی مسائل کی تفصیل بھی شامل ہے۔
● اس کورس میں کیا موضوعات پڑھائے جائیں گے؟
اس کورس میں تقلید کے مسائل، پانی کی اقسام اور ان کے احکام، بیت الخلا کے احکام، استبراء کے احکام، وضو کے طریقے اور اس کے مختلف احکام تفصیل سے پڑھائے جائیں گے۔
تبصرے (0)
1- تقلید کے مسائل
1 حصے
ویڈیو
تقلید کے مسائل
128.1 MB MB
2- تقلید کے دیگر احکام
1 حصے
ویڈیو
تقلید کے دیگر احکام
125.36 MB MB
3- تقلید کےباقی احکام ( گناہان کبیرہ)
1 حصے
ویڈیو
تقلید کےباقی احکام ( گناہان کبیرہ)
146.5 MB MB
4- پانی کی اقسام اور احکام
1 حصے
ویڈیو
پانی کی اقسام اور احکام
75.89 MB MB
5- کثیر پانی
1 حصے
ویڈیو
کثیر پانی
170.29 MB MB
6- کُر پانی اور قلیل پانی
1 حصے
ویڈیو
کُر پانی اور قلیل پانی
87.44 MB MB
7- مضاف پانی
1 حصے
ویڈیو
مضاف پانی
113.92 MB MB
8- بیت الخلا کے احکام
1 حصے
ویڈیو
بیت الخلا کے احکام
78.95 MB MB
9- استبراء
1 حصے
ویڈیو
استبراء
90.78 MB MB
10- احکام وضو
1 حصے
ویڈیو
احکام وضو
103.42 MB MB
11- احکام وضو ( چہرے اور ہاتھوں کا دھونا)
1 حصے
ویڈیو
احکام وضو ( چہرے اور ہاتھوں کا دھونا)
105.48 MB MB
12- احکام وضو ( سر کامسح)
1 حصے
ویڈیو
احکام وضو ( سر کامسح)
118.06 MB MB
13- احکام وضو ( پاؤں کامسح)
1 حصے
ویڈیو
احکام وضو ( پاؤں کامسح)
105.61 MB MB
14- جبیرہ کے احکام
1 حصے
ویڈیو
جبیرہ کے احکام
83.48 MB MB
15- جبیرہ کے احکام
1 حصے
ویڈیو
جبیرہ کے احکام
93.53 MB MB
16- وضو کی شرائط
1 حصے
ویڈیو
وضو کی شرائط
96.25 MB MB
17- وضو کے شرائط
1 حصے
ویڈیو
وضو کے شرائط
87.59 MB MB
18- وضو کی شرائط
1 حصے
ویڈیو
وضو کی شرائط
76.46 MB MB
19- شکیات طہارت
1 حصے
ویڈیو
شکیات طہارت
94.34 MB MB
20- شکیات طہارت
1 حصے
ویڈیو
شکیات طہارت
73.16 MB MB
21- مبطلات وضو
1 حصے
ویڈیو
مبطلات وضو
68.27 MB MB
0
0 جائزے