امام صادق علیہ السلام اکیڈمی
امام صادق علیہ السلام اکیڈمی (imamsadiq.ac) ایک جامع اور آسانی سے دستیاب پلیٹ فارم ہے، جو اساتذہ کے لیے تعلیمی مواد کی شیئرنگ کے لیے بنایا گیا ہے۔
ہمارا مشن یہ ہے کہ ایک ایسے معاشرے کی پرورش کریں جو دین تشیع اور اس کی غنی فکر کی گہری سمجھ حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔
ہمارے مقاصد
1. سب تک رسائی: ہمارا مقصد یہ ہے کہ اعلی معیار کی دینی تعلیم کو دنیا کے کسی کونے میں سب تک پہنچائیں۔ ہم ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی طاقت کو استعمال کرکے، شیعہ علما کے علوم کو آپ تک پہنچاتے ہیں۔
2. شمولیت: ہم شیعہ معاشرے میں مختلف افکار کی قدر کرتے ہیں۔ ہمارا پلیٹ فارم تمام علما اور اساتذہ کے لیے کھلا ہے جو قرآن اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات سے ماخوذ اپنے درس اور نقطہ نظر شیئر کرنا چاہتے ہیں۔
3. اعلی معیار کی تعلیم: ہم اعلی تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے کورسز ماہرین کی ٹیم کی جانب سے منظم طور پر جائزہ لیے جاتے ہیں تا اطمینان رہے کہ وہ علمی اور تعلیمی معیار کے حامل ہیں۔
4. طلبہ کی حوصلہ افزائی: ہم اپنے طلبہ کو شیعہ الہیات، فقہ، تاریخ، اخلاقیات و غیرہ کے مختلف پہلوؤں پر درس کی وسیع رینج پیش کرکے ان کی علمی اور دینی سمجھ کو گہرا اور مکمل بناتے ہیں۔
5. اساتذہ کی حمایت: ہم شیعہ علما، تعلیمی تنظیمیں اور درس پیش کرنے والوں کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم تیار کرتے ہیں تا کہ وہ اپنے مواد کو شائع کریں، وسیع تر ناظرین تک پہنچیں، اور دنیا بھر کے طلبہ سے بات چیت کریں۔ ہمارے آلات اور وسائل اساتذہ کی مدد کے لیے بنائے گئے ہیں تاکہ وہ اعلی معیار کے درس پیش کرسکیں۔
6. ترقی پذیر معاشره: ہم ایک ترقی یافتہ آن لائن کمیونٹی بنانے کی کوشش کرتے ہیں جہاں طلبہ اور اساتذہ باہمی تبادلہ خیال کریں، بحث کریں، اور ترقی کریں۔
ہمارا نظریہ
ہمارا نظریہ یہ ہے کہ ہم خالص شیعہ تعلیمات کے لیے ایک نمایاں آن لائن ذریعہ بنیں۔ ہم ایک عالمی نیٹ ورک بنانے کے خواہاں ہیں جو علمی اور روحانی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔ امام صادق علیہ السلام اکیڈمی میں، ہم ہر میدان میں کوشش کرتے ہیں کہ امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی خدمت کرکے ان کے لبوں پر مسکراہٹ بکھیر سکیں۔