USD ($)
$
United States Dollar
Euro Member Countries
India Rupee
£
United Kingdom Pound
Iran Rial

قوانین و ضوابط پلیٹ فارم امام صادق علیہ السلام

مقدمہ (Introduction)

اس ورچوئل دنیا (virtual world) میں، وقت کی قید سے آزاد ایک پلیٹ فارم نور و دانش کے ساتھ قائم ہوا ہے، جو نبوت کے پاک سلسلے، خاندانِ عصمت و طہارت، اہل بیت علیہم السلام کے نام اور یاد سے منسوب ہے۔ امام صادق علیہ السلام اکیڈمی، حقائق شیعہ کے معارف کا ایک روشن موتی ہے، جہاں حق کے خواہش مند لوگ، ائمہ اطہار علیہم السلام کے علم و معرفت کی روشنی میں حقیقی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ اس بے حد و حساب ورچوئل سرزمین (boundless virtual land) میں، دنیا بھر سے علم کے طالب اکٹھا ہوتے ہیں تاکہ دینی معارف کے بیکراں سمندر میں غوطہ زن ہو سکیں۔ معزز اساتذہ، صبر کے ساتھ، علم و معرفت کے خزانے اپنے شاگردوں کو سکھاتے ہیں اور حق کے جستجو کرنے والے، اشتیاق و رغبت کے ساتھ، ان قیمتی خزانوں کو اپنی جان میں سمو لیتے ہیں۔ اس روشنی سے بھرے پلیٹ فارم میں کوئی قید نہیں ہے۔ علم کے جستجو کرنے والے، کسی بھی وقت، دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں، ممتاز اساتذہ کے دروس میں شرکت کر سکتے ہیں۔ اس ورچوئل سرزمین میں فاصلے کا کوئی معنی نہیں ہے اور علم و معرفت، جیسے الٰہی روشنی، دنیا کے دور دراز کونوں میں پہنچتی ہے۔ امام صادق علیہ السلام اکیڈمی کا پلیٹ فارم (Imam Sadiq Academy platform)، خود مختار اور خود گردان ادارہ ہے جو اصیل دینی معارف (authentic religious knowledge) کے نشر و ترویج کے راستے پر گامزن ہے۔


تعاریف (Definitions)

پلیٹ فارم اور سسٹم (Platform and System):

عمومی طور پر، پلیٹ فارم ایک ایسی جگہ ہے جہاں افراد اور ادارے  آپس میں تعامل رکھتے ہیں، ایک دوسرے کو خدمات دیتے ہیں اور لین دین کرتے ہیں۔ امام صادق علیہ السلام اکیڈمی کے مجازی تعلیمی سسٹم (virtual educational system) ایسی جگہ ہے  جہاں اساتذہ اور تعلیمی ادارے مختلف دینی معارف کے دروس اور کورسز پیش کرتے ہیں اور دنیا بھر سے علم کے پیاسےان دروس اور کورسز میں شرکت کرتے ہیں۔

صارف (User): 

ہر وہ فرد جو پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ بناتا ہے، جس میں استاد، ادارہ اور طالب علم شامل ہیں۔

استاد (Instructor or Teacher): 

وہ شخص جو کسی موضوع میں علم و مہارت رکھتا ہے اور امام صادق علیہ السلام اکیڈمی کے پلیٹ فارم پر مختلف دروس آنلائن یا آفلائن طور پر پڑھاتا ہے۔

ادارہ/ تنظیم (Institution): 

وہ تنظیم جو تعلیمی سرگرمیوں میں ملوث ہوتی ہے اور امام صادق علیہ السلام اکیڈمی کے پلیٹ فارم کے ذریعے تعلیمی کورسز اور خدمات پیش کر سکتی ہے۔

طالب علم/طلبہ (Student): 

وہ فرد جو علم حاصل کرنا چاہتا ہے اور امام صادق علیہ السلام اکیڈمی کے پلیٹ فارم کے ذریعے مختلف تعلیمی  کلاس اور کورسز میں شرکت کرتا ہے۔

کورس اور تعلیمی مواد (Course and Educational Content): 

تعلیمی نشستوں کا مجموعہ جو ایک خاص موضوع کے گرد ترتیب دیا گیا ہو، جس میں تعلیمی ویڈیوز، سلائیڈز، نوٹس اور کتابیں شامل ہو سکتی ہیں اور آف لائن پیش کی جاتی ہیں۔

 خصوصی تعلیم (Private Teaching): 

ایک آن لائن نشست جہاں استاد اور طالب علم بیک وقت ایک دوسرے کے ساتھ تعامل کرتے ہیں اور تعلیمی مواد حاصل کرتے ہیں۔

اکاؤنٹ یا پروفائل (Account or Profile): 

وہ اکاؤنٹ جو ہر ایک صارف (استاد، ادارہ اور طالب علم) پلیٹ فارم پر بناتے ہیں اور اس کے ذریعے پلیٹ فارم کی مختلف خدمات اور سہولیات تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔

قوانین و ضوابط (Terms and Conditions): 

وہ قواعد و ضوابط کا مجموعہ جو پلیٹ فارم کے استعمال اور اس میں تعلیمی خدمات کی فراہمی کے لیے مرتب کیے گئے ہیں اور تمام صارفین (استاد، ادارہ اور طالب علم) پر لاگو ہوتے ہیں۔

قواعد و ضوابط پلیٹ فارم

امام صادق علیہ السلام اکیڈمی

1. پلیٹ فارم امام صادق علیہ السلام اکیڈمی، دینی معارف کے ممتاز اساتذہ اور طالب علموں کے درمیان ایک  پل ہے۔

2. آکادمی امام صادق علیہ السلام، ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے جو اصیل دینی معارف کے نشر و ترویج کے راستے پر گامزن ہے۔


شرائط و ضوابط رکنیت  (membership) 

3. اساتذہ کو تدریس کے دوران، ظاہری طور پر اسلامی آداب کے مطابق آراستہ ہونا چاہیے۔

4. اساتذہ کو پلیٹ فارم پر تدریس اور درس کے اپ لوڈ کرنے کے لیے علمی و فنی جانچ (academic and technical evaluation) کے مرحلہ کو گزارنا ہوگا۔

5. پلیٹ فارم میں شمولیت حاصل کرکے (طالب علم، استاد، ادارہ)  کے لئے ضروری ہے کہ قوانین اور رازداری کے اصول پر بابند رہیں ۔

6. قانونی عمر سے کم صارفین کے لیے اکاؤنٹ کا بنانا والدین کی رضامندی اور نگرانی کے تحت ہی ممکن ہے۔


کورس کے مواد اور ڈیٹا سے متعلق قوانین (Guidelines for Course Materials and Data)

7. پلیٹ فارم پر پیش کیے جانے والے تمام دروس کو موجودہ ضوابط کے مطابق ہونا چاہیے۔

8. درس فراہم کرنے والے کے لئے ضروری ہے کہ وہ "اساتذہ کی تعلیمی ہدایات" میں موجود علمی اور فنی معیاروں کا مطالعہ کرے اور ان پر عمل کرے۔

9. تدریس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے، پلیٹ فارم کی جانب سے فراہم کردہ ابتدائی ہدایات حاصل کرنا ضروری ہے۔

10. محترم اساتذہ اور ادارے، پلیٹ فارم کو اپنے تعلیمی مواد (جس میں دروس اور کورسز شامل ہیں) کو تبلیغ دین، مواد کی بہتری اور مشابہ مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

11. کورسز کی معیار کو بہتر بنانے اور ممکنہ نقائص کو دور کرنے کے لیے، پلیٹ فارم درس فراہم کرنے والوں سے تبدیلی اور اصلاحات کی درخواست کر سکتا ہے۔ اسی طرح، پلیٹ فارم اپنے اختیار کے تحت، پہلے سے بتا کر خود یہ تبدیلیاں کر سکتا ہے۔


ارتباطات کے قوانین (Communication Regulations)

12. تعلیمی کورسز (educational courses) کے فنی اور مواد کی خامیوں کی اصلاح  کی ذمہ داری درس دینے والے (استاد یا ادارہ) پر ہے۔

13. پرائیویسی (privacy) کو برقرار رکھنے اور غلط استعمال (misuse) سے بچنے کے لیے، استاد اور طالب علم کے درمیان پلیٹ فارم کے باہر کسی بھی قسم کا رابطہ ممنوع ہے۔

14. استاد اور شاگرد کے درمیان ہر قسم کا ذاتی اور غیر علمی رابطہ یا سازش (collusion) پلیٹ فارم کے قوانین کے خلاف ہے اور تمام تعاملات (interactions) کو علمی اور درسی حدود میں رہنا چاہیے۔

15. استاد یا ادارہ غیر مفت کورسز (paid courses) کو حذف یا کم نہیں کر سکتے۔

16. تمام مالی(financial)، فنی(technical)، یا طرفین کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل کورپورٹ کرنا ضروری ہے۔

17. صارفین اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ پلیٹ فارم کی سہولیات اور مواد کا غلط استعمال (misuse) نہیں کریں گے۔

18. طلباء کو تمام تعاملات میں استاد کی عزت اور پرائیویسی کو برقرار رکھنا چاہیے۔

19. طلباء سے درخواست ہے کہ استاد سے علمی معاونت (academic support) کی درخواست کرتے وقت انصاف کا خیال رکھیں اور اپنی درخواستوں کو ضروری اور تعلیمی کورسز سے متعلقہ امور تک محدود رکھیں۔

20. پلیٹ فارم پر بنائے گئے پروفائلز (profiles) کا استعمال صرف پروفائل کے مالک کے لیے ہے اور اسے دوسروں کے ساتھ شیئر (share) کرنا ممنوع ہے۔

21. پلیٹ فارم کے مواد کی حقوق کے تحفظ اور کپی رائٹ (copyright) کی خاطر، پلیٹ فارم کے تعلیمی مواد کو پلیٹ فارم کے باہر شائع کرنا منع ہے۔

22. ایک اعلیٰ معیار کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے، اساتذہ اور ادارے کو آن لائن کلاسز کی میزبانی یا کورسز ریکارڈ کرنے کے لیے مناسب سازوسامان اور وسائل کا استعمال کرنا چاہیے۔

23. نظم و ضبط (discipline) اور قوانین کی پابندی پلیٹ فارم کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ کسی بھی قسم کی غلطی یا قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں، تمام متاثرہ افراد کے حقوق کی حفاظت کرتے ہوئے، قانونی ضوابط کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔


پلیٹ فارم کی ذمہ داریاں (Platform Commitments)

24. پلیٹ فارم  استاد کی درخواست پر تدریسی سرٹیفکیٹ (teaching certificate) جاری کرے گا۔

25. افراد کی ذاتی معلومات کی پرائیویسی (privacy) اور سیکیورٹی (security) پلیٹ فارم کی اہم ترین ترجیحات میں شامل ہے۔

26. مالی وضاحت(financial transparency) ، آپ کا پلیٹ فارم پر اعتماد کی بنیاد ہے اور اس عہد کو پوری سنجیدگی کے ساتھ پورا کیا جائے گا۔

27. پلیٹ فارم اس بات کا عہد کرتا ہے کہ وہ فنی معاونت (technical support) فراہم کرے گا اور جلد از جلد ممکنہ مشکلات کو حل کرے گا تاکہ پلیٹ فارم کو ہمیشہ صارفین کی مکمل اطمینان حاصل ہو۔

28. امام صادق علیہ السلام اکیڈمی اس بات کا پابند ہے کہ وہ تمام صارفین کو پلیٹ فارم کے استعمال کے حوالے سے جامع اور مکمل تعلیم (comprehensive training) فراہم کرے۔

29. پلیٹ فارم ،کورسز اور اساتذہ کی معیار (quality) کی ضمانت دیتا ہے اور مذکورہ شرائط کے مطابق طلباء کی عدم رضامندی کی صورت میں رقم واپس کرے گا۔

30. پلیٹ فارم اس بات کا پابند ہے کہ طلباء کی درخواست پر، شرائط و ضوابط کے مطابق، کورس کی تکمیل کا سرٹیفکیٹ (completion certificate) جاری کرے۔ یہ سرٹیفکیٹ صرف پلیٹ فارم پر کورس کی تکمیل کی نشاندہی کرتا ہے۔

31. پلیٹ فارم میں اداروں کے لیے علیحدہ گرافک (visual identity) کے ساتھ مخصوص صفحات  بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔

32. ادارے اپنے مخصوص اساتذہ، طلباء اور کورسز کو پلیٹ فارم پر رکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ، پلیٹ فارم اداروں کے لیے  استاد، طالب علم اور کورسز کے متعلق رپورٹنگ دیٹا  (reporting data) اور تجزیاتی معلومات فراہم کرتا ہے۔

33. ادارے اساتذہ کے ساتھ شراکت ختم کرنے (termination partnership ) ، کورسز اور اساتذہ سے مالی فوائد (financial benefits) حاصل کرنے ، اور طلباء و اساتذہ کو درجات اور امتیازات (grades & awards) دینے  میں پلیٹ فارم کے قوانین (platform rules) کے پابند ہیں اور اس کے لیے جداگانہ معیار  مقرر اور نافذ نہیں کر سکتے۔

34. اداروں کی طرف سے متعارف کیے گئے اساتذہ کو بھی علمی اور فنی جانچ (academic and technical evaluation)  گزارنا ہوگا  اور متعلقہ ادارے  پلیٹ فارم کی نگرانی میں یہ عمل انجام دے سکتے ہیں۔

35. بہترین تعلیمی ماحول بنانے کے لیے، تدریس اور درس کے اپلوڈنگ میں کسی بھی مسئلےاور مشکل  کی صورت میں براہ کرم ہمیں اطلاع دیں۔


مالی معاملات کے قوانین (Financial Regulations)

36. صارف کی طرف سے ادا کی گئی رقم استاد کی فیس (instructor fee)، پلیٹ فارم کی دیکھ بھال اور  ترقی (maintenance) اور دین اسلام کی تبلیغ (promotion of Islam) جیسے امور پر خرچ ہوتی ہے۔

37. استاد کو ادا کی جانے والی رقم اس کےپیش کردہ بینک اکاؤنٹ (bank account) کے مطابق ہوگی، اور کرنسی کی قیمت (currency conversion) پلیٹ فارم کی تبدیل (exchange)کرنے کی صلاحیت کے مطابق ہوگی۔

38. استاد کو ادائیگی (payment) حتمی خریداری کی تصدیق (final purchase confirmation) اور طالب علم کی رضامندی (student satisfaction) کے بعد ہوگی۔

39. استاد حتمی خریداری کی تصدیق (final purchase confirmation)کے بعد رقم کی درخواست (request for payment)کرسکتا ہے۔

40. ادائیگی کی مدت (payment period)، استاد کی درخواست کے تاریخ سے زیادہ سے زیادہ ۲۰  کاروباری دن (business days) ہوگی۔

41. طلباء ۲۴ گھنٹوں کے اندر آف لائن کورسز (offline courses) کی ادائیگی کے بعد انصراف اور دستبرداری کر سکتے ہیں اور اپنی رقم مکمل طور پر والٹ (wallet) میں واپس حاصل کر سکتے ہیں۔ رقم کی واپسی پر کوئی فیس (fee) نہیں ہوگی، لیکن بینک اکاؤنٹ میں رقم کی ٹرانسفر پر ۹% کی فیس کٹوتی (deduction) ہوگی۔

42. طلباء آن لائن کورسز (online courses) میں پہلی سیشن (session) کے بعد اور دوسری سیشن سے پہلے ۴۸ گھنٹوں کے اندر انصراف اور دستبرداری کر سکتے ہیں اور اپنی رقم مکمل طور پر والٹ میں واپس حاصل کر سکتے ہیں۔ رقم کی واپسی پر کوئی فیس نہیں ہوگی، لیکن بینک اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی پر ۹% کی فیس کٹوتی ہوگی۔ ایک سیشن والے کورسز میں رقم کی واپسی (refund) ممکن نہیں ہوگی۔

43. بینک گیٹ ویز (bank gateways) کی طرف سے مالی لین دین (financial transactions) میں کسی بھی قسم کی خرابی کی صورت میں، نگرانی (follow-up) کی ذمہ داری ادائیگی کرنے والے (payer) پر ہوگی۔

44. خریدا گیا کورس (purchased course) صرف خریدار کے استعمال کے لیے ہے اور اسے کسی اور کو منتقل (transfer) کرنے یا شائع (publish) کرنے کا حق نہیں ہے۔

45. آن لائن کورسز میں استاد یا ادارہ (providing institution) کا فیصد ۵۵% تک ہوتا ہے۔ استاد یا ادارہ کا فیصد بڑھانا پلیٹ فارم کے معیاروں (platform criteria) کے مطابق ہوتا ہے۔

46. آف لائن کورسز میں استاد یا ادارہ کا فیصد ۵۵% تک ہوتا ہے۔ استاد یا ادارہ کا فیصد بڑھانا پلیٹ فارم کے معیاروں کے مطابق ہوتا ہے۔


قوانین خصوصی تعلیم کے سیکشن (Private Teaching Regulations)

47. غیبت (absence) اور تاخیر (delay) درس (class session) میں استاد اور طلبہ دونوں کے لیے منع ہے۔

48. غیبت (absence) صرف قبل از وقت اطلاع (advance notice) اور طرفین (استاد و شاگرد) کی باہمی رضامندی کے ساتھ ممکن ہے۔ غیبت کی اطلاع کلاس کے کم از کم ۱۲ گھنٹے قبل دی جانی چاہیے۔ عدم رضامندی (disagreement) کی صورت میں اور اگر استاد حاضر نہ ہو تو، ادا کی گئی رقم شاگرد کے والٹ (wallet) میں واپس کر دی جائے گی۔

49. اگر کلاس میں ۱۰ منٹ سے زیادہ تاخیر ہو جائے تو، استاد کو تاخیر شدہ وقت کا معاوضہ (compensation) کرنا ہوگا۔

50. آن لائن سیشن (online session) میں طلبہ کے نہ ہونے  کی صورت میں، طلبہ کو رقم کی واپس مانگنے   کا حق نہیں ہوگا اور ادا کی گئی رقم ضبط کر لی جائے گی۔

51. آن لائن سیشن(online session) میں استاد کے نہ ہونے  کی صورت میں اور جبرانی سیشن (make-up session) بر پا نہ ہونے کی صورت میں، ادا کی گئی رقم طلبہ  کے والٹ میں واپس کر دی جائے گی۔


شراکت کے خاتمے کے اصول (Termination Regulations)

52. اگر دیئے گئے  معلومات اور ڈیٹا،ثبوت اور شواہد کی بنا پر غلط ثابت ہوگئے، تو پلیٹ فارم بغیر اطلاع دئے(advance notice)  پروفائل کو (deactivate) اور بلاک (block) کر سکتا ہے۔

53. اگر طالب علم یا پلیٹ فارم کی توہین ہو یا نامناسب رویہ اپنایا جائے، تو پلیٹ فارم بغیر اطلاع دیئےاس شخص کا  اکاؤنٹ (account) سائٹ سے نکال (remove) دے گا۔

54. کسی شخص کی طرف سے ایک سے زیادہ پروفائل (profile) بنانے کی ممانعت ہے اور اگر ایسی صورت حال پائی گئی تو، پلیٹ فارم اس پروفائل کو حذف کرنے کا حق اپنےلئے محفوظ رکھتا ہے۔


غیر ذمہ داری کا اعلان (Disclaimer)

55. صارفین کی طرف سے دیئے گئے  معلومات اور ڈیٹا  کی صحت اور درستگی (accuracy and correctness) کی ذمہ داری خود صارفین پر ہوتی ہے اور ادارہ غیر حقیقی معلومات (false information) کی صورت میں کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔

56. پلیٹ فارم، تعلیمی عمل (educational process) سے باہر صارفین کے رویوں اور باتوں (behaviors and statements)، بشمول اساتذہ، طلباء اور ادارے (instructors, students, and institutions) کی کوئی ذمہ داری نہیں لیتا۔

57. صارفین کے در میان تمام رابطے اور تعاملات (interactions) صرف پلیٹ فارم کے اندر ہونے چاہئیں اور سازش یا پلیٹ فارم سے باہر کے تعاملات (external interactions) کی کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔

58. پروفائل کو کسی اور کے حوالے کرنے کی ذمہ داری خود فرد پر ہوتی ہے۔

59. پلیٹ فارم مناسب تعلیمی سہولیات (educational facilities) اور خدمات (services) پیش  کرنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ اساتذہ اور طلباء کو کامیابی کے راستے پر مدد ملے، لہذا استاد یا کورس کی کامیابی اور ترقی (success and progress) صرف ان کی محنت اور عزم (effort and commitment) پر منحصر ہے اور پلیٹ فارم اس میں کوئی کردار ادا نہیں کرتا۔


×
بہتر تجربے کے لئے۔۔۔

جی ڈی پی آر

When you visit any of our websites, it may store or retrieve information on your browser, mostly in the form of cookies. This information might be about you, your preferences or your device and is mostly used to make the site work as you expect it to. The information does not usually directly identify you, but it can give you a more personalized web experience. Because we respect your right to privacy, you can choose not to allow some types of cookies. Click on the different category headings to find out more and manage your preferences. Please note, that blocking some types of cookies may impact your experience of the site and the services we are able to offer.