تقلید کے مسائل
تقلید کے دیگر احکام
تقلید کےباقی احکام ( گناہان کبیرہ)
پانی کی اقسام اور احکام
کثیر پانی
کُر پانی اور قلیل پانی
مضاف پانی
بیت الخلا کے احکام
استبراء
احکام وضو
احکام وضو ( چہرے اور ہاتھوں کا دھونا)
احکام وضو ( سر کامسح)
احکام وضو ( پاؤں کامسح)
جبیرہ کے احکام
جبیرہ کے احکام
وضو کی شرائط
وضو کے شرائط
وضو کی شرائط
شکیات طہارت
شکیات طہارت
مبطلات وضو
关于这门课程
کورس کے بارے میں
علم فقہ ایک ایسا علم ہے جس میں اسلامی شریعت کے عملی احکام کو تفصیل سے بیان کیا جاتا ہے۔ اگر اس کی مزید وضاحت کی جائے تو علم فقہ میں ادّلہ اربعہ یعنی قرآن، سنت، اجماع اور عقل کے ذریعے کسی حکم کے استنباط کے طریقہ کو بیان کیا جاتا ہے۔ پری حوزہ میں احکام مقدماتی کے عنوان سے شریعت کے عملی احکام کو بیان کیا جا چکا ہے، اور اب پہلے ٹرم میں علم فقہ کی مشہور فقہی کتاب 'منہاج الصالحین' کو محور قرار دیتے ہوئے مدرس محترم احکامات کو بیان کریں گے۔ اس ٹرم میں عربی کتاب کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ طلاب عزیز عربی عبارتوں اور فقہی اصطلاحوں سے آشنا ہوسکیں۔ اس ٹرم میں منہاج الصالحین کی کتاب الطہارة کو پڑھایا جائے گا، جس میں طہارت کے تمام ابواب بشمول احکام تقلید، انواع پانی، وضو، غسل، حیض، استحاضہ، نفاس، احکام میت اور تیمم وغیرہ کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا جائے گا۔
استاد کا تعارف
حجۃ الاسلام و المسلمین سید حیدر رضا زیدی، کا تعلق کراچی، پاکستان سے ہے۔ آپ نے ابتدائی دینی تعلیم پاکستان میں حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے لئے ایران ہجرت کی۔ مشہد میں استاد حجت ہاشمی کے زیر سایہ ادبیات کی تعلیم مکمل کی، اور پھر قم المقدسہ میں مدرسہ حجتیہ سے "بررسی آیات فقھی حج" پر پایان نامہ لکھ کر سطح چھار کو مکمل کیا۔ دروس خارج میں آپ نے آیت اللہ بہجت، آیت اللہ وحید خراسانی، آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی، اور آیت اللہ جوادی آملی سے استفادہ کیا۔ تبلیغ و تدریس کے شوقین ہیں اور متعدد تحقیقی مقالے بھی لکھے ہیں۔
کورس کے اہداف و مقاصد
طلاب کو فقہی اصولوں اور احکام کی گہری سمجھ فراہم کرنا۔
طلاب کو تقلید اور اس کے مختلف احکام (بشمول گناہان کبیرہ کے احکام) سے روشناس کرانا۔
پانی کی اقسام (کثیر، کر، قلیل، مضاف) اور ان کے احکام کے بارے میں مکمل معلومات دینا۔
بیت الخلا اور استبراء کے احکام کی تفصیل سے وضاحت کرنا۔
وضو کے صحیح طریقہ کار اور اس کے مختلف احکام (چہرہ، ہاتھ، سر اور پاؤں کا مسح) سکھانا۔
جبیرہ کے احکام کی وضاحت اور ان کا عملی اطلاق سکھانا۔
وضو کی شرائط اور شکیات طہارت کی پہچان کرانا۔
مبطلات وضو اور وضو کے مستحبات کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کرنا۔
غسل جنابت کے اسباب، واجبات، اقسام اور مستحبات کو تفصیل سے بیان کرنا۔
احکام حیض (عادت کی اقسام، اقسام حائض)، استحاضہ اور نفاس کی مکمل وضاحت کرنا۔
احکام میت (غسل میت، غسل مس میت اور دیگر احکام) کو بیان کرنا۔
احکام تیمم اور نجاست کے پاک کرنے والی چیزوں (مطہرات) کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرنا۔
طلاب کی عربی زبان اور فقہی اصطلاحات میں مہارت بڑھانا۔
کورس کی فہرست
اس کورس میں مندرجہ ذیل موضوعات شامل ہوں گے: تقلید کے مسائل (تقلید کے دیگر احکام اور گناہان کبیرہ کے احکام)، پانی کی اقسام اور احکام (کثیر پانی، کر پانی، قلیل پانی، مضاف پانی)، بیت الخلا کے احکام، استبراء، احکام وضو (چہرے اور ہاتھوں کا دھونا، سر کا مسح، پاؤں کا مسح)، جبیرہ کے احکام، وضو کی شرائط، شکیات طہارت، مبطلات وضو اور وضو کے مستحبات، غسل جنابت (اسباب، واجبات، اقسام، مستحبات اور احکام)، احکام حیض (عادت کی اقسام، اقسام حائض)، احکام استحاضہ، احکام نفاس، احکام میت (غسل میت، غسل مس میت اور دیگر احکام)، احکام تیمم، احکام نجاست اور مطہرات (پاک کرنے والی چیزیں)۔
ضروری تعلیمی مواد (سابقہ تعلیم)
اس کورس کے لئے ضروری ہے کہ طلاب پہلے احکام مقدماتی کا کورس مکمل کر چکے ہوں۔ اس کے علاوہ، طلاب کو چاہیے کہ وہ اس کورس سے پہلے یا اس کے ساتھ ساتھ صرف و نحو کا مطالعہ بھی کریں۔ یہ دونوں کورسز اس کورس کی تفہیم اور اس میں پیش کردہ مواد کی بہتر سمجھ کے لئے اہم ہیں۔
تدریس کا طریقہ
استاد مولانا سید حیدر رضا زیدی کی تدریس کا طریقہ کار منفرد اور مؤثر ہے۔ ان کی بیان کی روانی اور الفاظ کی چناؤ طالب علموں کو پیچیدہ موضوعات کو بھی آسانی سے سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔ وہ تفصیلی وضاحت کے ساتھ ساتھ عملی مثالوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ طلاب احکام فقہ کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔
معاون تعلیمی وسائل
"آوڈیو، امتحان، مشق، خلاصہ اور دیگر مواد"
اس کورس میں امتحان، عملی مشقیں، خلاصہ، اور آڈیو فائل جیسی مددگار تعلیمی وسائل فراہم ہیں، تاکہ طلبہ کی بہتر فہم اور عملی تربیت ممکن ہوسکے۔
کورس کے مخاطبین
حوزہ علمیہ کے طلباء
اسلامی فقہ میں دلچسپی رکھنے والے افراد
طلاب جو فقہ کی ابتدائی تعلیم مکمل کر چکے ہیں
دینی مدارس کے اساتذہ
اسلامی قوانین اور احکام کو سمجھنے کے خواہشمند لوگ
شرعی مسائل کے حل کے لئے رہنمائی چاہنے والے افراد
顶级机构推荐
顶级机构推荐此课程给他们的学生