قرآنی دعائیں: ہر مشکل کا آسمانی علاج
en Interprétationدعا مکتب اهل بیت ؑ میں ایک دقیق اور عالی خزانه اور معرفت کا سمندر هے, جسے قرآن اور اهل بیت ؑ کی زبان سے هم تک پهونچی هے. دعا عبادت کی روح اور بنیاد هے, جس میں خالق کی بے نیازی اور انسان کی محتاجی کا اعلان هوتا هے. خدا کا فرمان هے که مجھ سےپکارو! میں تمهاری دعاؤں کو پورا کروں گا. دعا نه کرنا متکبر شخص کی علامات میں سے هے. دعا کے بارے میں مزید جاننے کیلئے آئیے دیکھتےهیں...
همیشه شیطان کے شر سے بچنے کیلئے خدا کی بارگاه میں دعا کے ذریعے سے مدد مانگیں اسی طرح جب قرآن پڑھنا چاهتے هیں یا کسی بھی کار خیر کو انجام دینا چاهتے هیں تو ایسےلمحے میں شیطان کے شر سے پناه ضرور مانگنی چاهیے. شرِّ شیطان سے کیا مراد هے؟ الله نے شیطان کو خلق کیوں فرمایا هے؟ اسی طرح پناه اور استعاذه سے کیا مراد هے؟ ان تمام سوالات کے جوابات کو جاننے کیلئے اس پروگرام کو مشاهده کیجئے...
خدا نے تمام انسانوں کو آزاد پیدا کیا هے, لیکن یه انسان کے اختیار میں هے که اچھے راستے پر گامزن هو یا برے راستے پر. انسان شیطان کے شر سے بچنے کی دعا مانگنے کے ساتھ ساتھ اعمال بد کو انجام دینے سے بچنے کی بھی دعا مانگا کرے. دنیا میں ظلم اور ظالموں کے شر سے بچنے کی دعا بھی کرنی چاهیے. صحیفه سجادیه میں امام سجادؑ نے تین سو چیزوں کی شر سے نجات کی دعا کی هے. اس بارے میں تفصیلات کیلئے ملاحظه کیجئے...
الله تعالی نے دوزخ یا جهنم کو کیوں پیدا فرمایا؟ انسانوں کو عذاب دینے کا مقصد کیا هے؟ ان باتوں کی تفصیلات اور اسی طرح اس دنیا میں عذاب آخرت اور عذاب برزخ سے بچنے کی دعائیں که جن کے بارے میں قرآن میں تذکره هوا هے , ان دعاؤں کو کرنے کا مقصد کیا هے؟ کیا یه دعائیں فلسفه عذاب آخرت سے ٹکراؤ نهیں رکھتی ؟ ان باتوں کو سمجھنے کیلئے آئیے دیکھتے هیں...
انسان همیشه اچھی چیز کا طلب گار هوتا هے , خدا نے اسی وجه سے بهشت کو خلق فرمایا هے که جهاں پر صرف اچھائی هی اچھائی هے, جهاں پر کوئی بھی چیز بری نهیں هے, اسی وجه سے خدانے انسان کی اس فطرت کو دیکھتےهوئے اسے جنت میں رهنے کی دعوت دی هے, لیکن اس جنت میں صرف اچھے لوگوں کو هی جگه مل سکتی هے. لهذا جو شخص جنت کا طالب هے اسے چاهیے که اپنے ایمان اور کردار کو جنتیوں کی طرح بنائے. اس بارے میں مزید آگاهی کیلئے دیکھئے ....
انسان کو هر وقت هدایت کی ضرورت هوتی هے اسی وجه سے خداوند متعال نے قرآن مجید اور مفسرین قرآن یعنی پیامبر اکرمؐ اور ائمه اطهار ؑ کو لوگوں کی هدایت کیلئے بھیجا. خدا نے قرآن میں دعا کرنے کا طریقه بتایا هے. اهدنا الصراط المستقیم. خدایا همیں صراط مستقیم پر قائم رکھ. البته دعا کرنے کے ساتھ ساتھ انسان کو کبھی بھی غافل نهیں رهنا چاهیے بلکه اس راستے پر ثابت قدمی سے ڈٹا رهے. اس صورت میں انسان کا شمارروز قیامت هدایت یافته لوگوں میں هوگا. ..
انسان کو هر وقت هدایت کی ضرورت هوتی هے اسی وجه سے خداوند متعال نے قرآن مجید اور مفسرین قرآن یعنی پیامبر اکرمؐ اور ائمه اطهار ؑ کو لوگوں کی هدایت کیلئے بھیجا. خدا نے قرآن میں دعا کرنے کا طریقه بتایا هے. اهدنا الصراط المستقیم. خدایا همیں صراط مستقیم پر قائم رکھ. البته دعا کرنے کے ساتھ ساتھ انسان کو کبھی بھی غافل نهیں رهنا چاهیے بلکه اس راستے پر ثابت قدمی سے ڈٹا رهے. اس صورت میں انسان کا شمارروز قیامت هدایت یافته لوگوں میں هوگا. ..
الله کا ایک طریقه کار یه هے که وه اپنے بندوں کو جو نعمت عطا فرماتا هے اس کے بدلے ان سے شکر اور سپاس چاهتا هے, اب اگر انسان خدا کی دی هوئی نعمتوں پر اسکا شکر ادا کرتا هے تو خدا بھی اسے مزید عطا فرماتا هے. شکر الهی کرنا انبیاء اور مرسلین ؑ کی سیرت رهی هے. همیں بھی چاهیے که هر حالت میں خدا کا شکر گذار رهیں. شکر کے فوائد اور بهشت میں شاکرین کا درجه کیا هے؟ ان سب کو جاننے کیلئے مل کر دیکھتےهیں ...
الله تعالی کے مخلوقات کی تین قسمیں هیں. ایک تووه هیں جن میں خواهشات نفسانی هوتی هے لیکن عقل نهیں هوتی. دوسری وه هیں جن میں عقل هوتی هے لیکن خواهشات نفسانی نهیں هوتی. جبکه تیسری قسم میں وه مخلوق هے که جس کے پاس عقل اور خواهشات نفسانی دونوں ساتھ هوتی هیں . الله کی رحمت سے مایوسی گناه هے. انسان کے تمام گناهوں کے ختم هونے کا واحد ذریعه توبه اور استغفار هے. توبه کے بارےمیں مزید معلومات کیلئے اس پروگرام کو غور سے دیکھیے اور سنئیے...
الله تعالی اپنے بندوں کا امتحان کبھی رزق دے کر لیتا هے اور کبھی رزق چھین کر اسے آزماتا هے . دونوں صورت میں جو شخص اس امتحان میں پاس هوگا اسے الله کی رضایت اور جنت ملے گی. البته یاد رکھئے اس کا مطلب یه نهیں هے که هم رزق میں اضافے کیلئے دعا نه مانگیں. رزق اور روزی کا ذمه دار خدا کی ذات هے , لیکن انسان کو چاهیے که رزق اور روزی کی تلاش میں واجبات کو ترک نه کرے. اسی طرح ایسے رزق سے دوری کرنی چاهیے جو انسان کو خدا سے دور کردے .
دین اسلام, علم و حکمت کا دین هے, اسلام میں علم حاصل کرنے کی بهت زیاد ه تاکید کی گئی هے, دین اسلام نے هر نیکی اور اچھائی کی بنیاد کو علم میں قرار دیا هے , انسان اسی علم کی وجه سے بقیه تمام مخلوقات سے افضل قرار پایا هے. مومن نه فقط علم میں اضافے کی دعا کرتا هے بلکه حقائق کو جاننے کے بعد حق اور باطل کی پهچان اور حق پر عمل کرنے کے بھی دعا کرتا هے. علم کے مزید خوبیاں جاننے کیلئے اس ویڈیو کو مشاهده فرمائیے....
انسان کی یه کوشش هوتی هے که همیشه اپنے جیسے اخلاق اور کردار والے انسانوں کے ساتھ زندگی گزارے, اس میں کوئی شک نهیں که انسان پر همنشینی کا بهت اثر هوتا هے, اگر اچھے لوگوں کے ساتھ زندگی گزاروگے تو اچھا اور نیک انسان بنو گے اور اگر غلط قسم کے لوگوں کے ساتھ همنشینی اختیار کرو گے تو اس صورت میں ممکن هے اچھا بھلا انسان بھی غلط راستے پر بهک جائے. مزید معلومات جاننے کیلئے اس ویڈیو پر کلک کیجئے...
الله تعالی کا ارشاد گرامی هےکه تمام انسان خسارے میں هے مگر جن میں یه چھار صفات هوں. ایمان , عمل صالح, صبر کی تلقین, حق کی تلقین. ان چاروں صفات میں سب سے زیاده فضیلت صبر کے بارے میں بیان هوئی هے. صبرکرنے والوں کا اجر بے حساب هوتا هے. صبر جنت کا خزانه هے. صبر کے بارے میں مزید معلومات جاننے کیلئے آئیے دیکھتے هیں...
الله کے بندے همیشه نیک نام هوتےهیں اور الله تعالی سے نیک نامی کی دعا مانگتے رهتے هیں. انبیاء اور اولیاء الهی لوگوں کے دلوں پر حکومت کرتے هیں جبکه اهل باطل شیطانی طاقت کے بل بوتے پر حکومت کرتے هیں. مولائے کائنات کا ارشاد گرامی هےکه لوگوں کے ساتھ اس طرح زندگی گزارو که اگر تم مرگئے تو لوگ تمهیں یاد کرے روئیں اور جب تک زنده هو لوگ تمهاری زیارت کے مشتاق رهیں. اس حوالے سے مزید اطلاعات جاننے کیلئے آئیے دیکھتے هیں..
دعا تمام مشکلات کو حل کرنے کی چابی هے. دنیا میں حق او رباطل کی جنگ همیشه سے تھی اور رهے گی. خدا کے نیک بندے کاروان حق کے راهنما اور شیطانی اور طاغوتی لوگ باطل کی سربراهی کرتے آرهے هیں. دنیا والوں کی اکثریت شیطان کے پیروکار هیں جبکه اهل حق بهت هی کم هیں. لیکن بقول مولائے کائنات: حق کو همیشه کی کامیابی هے. جبکه باطل کیلئے کامیابی صرف چند دنوں کیلئے هوتی هے . تاریخ اسلام میں مختلف جنگوں میں الله تعالی نے مسلمانوں کو کامیابی عطا فرمائی
خدا سے اولاد صالح کی دعا کرنی چاهیے دعا کرنا بندے کا کام هے. اولاد دینا پروردگار کا کام هے . جس طرح حضرت زکریا ؑ اور حضرت ابراهیم ؑ نے خدا سے اولاد کیلئے دعا مانگی. اولاد ایک نعمت الهی هے. چاهے بیٹی کی صورت میں یا بیٹے کی صورت , هر حالت میں انسان کو چاهیے که خدا کا شکر ادا کرتے رهے. اولاد کیلئے دعا نبی اکرم ؐ اور دیگر انبیاء ؑ اور صالحین کی سیرت رهی هے. مزید معلومات جاننے کیلئے اس پروگرام کو دیکھئے...
دنیا میں والدین وه واحد هستیاں هیں جو اپنی اولاد سے بے لوث محبت کرتی هیں. انسان کو چاهیے که جب خدا اسے اولاد نصیب کرے تو اس کے نیک اور صالح هونے کی دعا مانگے. اولاد کے حق میں والدین کی دعا بهت جلد قبول هوتی هے. آج بھی دنیا میں ایسے لوگ که جنهیں ماں باپ کی دعائیں ملی هیں همیشه کامیاب اور کامران نظر آتے هیں. جبکه ایسے لوگ که جنهیں ماں باپ کی بددعائیں ملی هیں , ایسے لوگ همیشه دربدر اور ناکامی کی زندگی گزارنے پر مجبور نظر آتے هیں....
الله تعالی کی ایک بهت هی بڑی نعمت یه هے که مومنین آپس میں ایک دوسرے سے محبت کریں. روایت میں هے که مومنین کا ایک دوسرے کیلئے کم از کم یه حق هے که ایک دوسرے کیلئے دعائیں مانگیں. جس طرح حضرت فاطمه زهرا ؑ همیشه مومنین کیلئے دعائیں مانگا کرتی تھیں . روایت میں هے که خداوند متعال دوسروں کے حق میں کی گئی دعا کو جلدی قبول فرماتا هے. لهذا همیں بھی چاهیے که هم دوسروں کیلئے دعائیں مانگیں تا که دوسرے بھی همارے لئے دعائیں کریں...
نماز خدا اور بندے کے درمیان ایک رابطے کا نام هے که جس میں انسان اپنے پروردگار سے رابطے میں رهتا هے, ذکر الهی سے انسان کو قلبی سکون ملتا هے. همیں چاهیےکه خدا سے دعا مانگیں که خدایا جب تک هم زنده هیں همیں نمازی رهنے کی توفیق عطا فرمائےاسی طرح هماری اولاد کو بھی نمازی بننے کی توفیق نصیب فرمائے. خدا کے عذابوں میں ایک یه بھی هے که خدا اپنے بندے کے دل سے نماز کی محبت کو اٹھا لیتا هے , جس کے بعد بندے کو نماز پڑھنے میں لذت بالکل نهیں ملتی....
الله تعالی نے اپنے بندوں کو اپنے آپ سے نزدیک کرنے کیلئے مختلف ذرائع اور وسائل فراهم کیا هے, تا که اس کے گناه کار بندے خدا کی بارگاه میں حقیقی موحد اور مومن بنیں. انهیں ذرائع میں سے ایک ذریعه کعبة الله یعنی خانه کعبه هے . کعبه , اسلام کی نشانی اور بقاء کا سبب هے. اس کی زیارت کی بهت زیاده تاکید اورفضیلت بیان هوئی هے اور یه تسکین روح اور قلب کا ذریعه هے اور اسی طرح دنیا اور آخرت میں انسان کی کامیابی کا ذریعه هے .
خداوند متعال نے دینی احکام کے ساتھ ساتھ انسانوں کو رشته ازدواج میں منسلک هونے کا بھی حکم دیا هے , جس کے ذریعےسے انسان دنیا اور آخرت میں کامیابی اور سعادت حاصل کرسکتا هے. شادی کرنا اوراسی طرح اپنی شریک حیات کے ساتھ وفاداری اور محبت کرنا انسانی فطرت کے عین مطابق هے, شریک حیات کے حقوق میں سے ایک حق یه بھی هے که انسان اس کے حق میں خدا کی بارگاه میں دعا مانگتا رهے. اس لئے که اس کی کامیابی خود انسان کی بھی کامیابی هے....
دنیا اور آخرت میں کامیابی انسان کا اصل هدف اور مقصد هے. دنیا عمل کی جگه هے جبکه آخرت حساب دینے کا مقام هے. اسی لئے کها جاتا هے که دنیا آخرت کی کھیتی هے. روایت کے بقول مومن شخص کی قیمت سوائےجنت کے اور کچھ نهیں هوسکتی . اسی لئے همیں کوشش کرنا چاهئے که دنیا میں کامیابی کے ساتھ ساتھ آخرت میں کامیابی کیلئے کوشش کریں اور اس امر میں همیشه خدا سے کامیابی کی دعائیں مانگنی چاهیے...
پیغمبر اکرم ؐ کیلئے بهترین دعا یه هے که ان کی ذات مبارک ؐ پر درود بھیجیں.« اللهم صل علی محمد و آل محمد» یه حکم الهی هے که هم اس درود که همیشه بھیجتے رهیں, یهاں تک که نماز میں اگر کسی نے آپؐ کی ذات با برکت پر درود نه بھیجی تو الله تعالی اس کی نماز کو قبول نهیں فرمائے گا. روایتوں میں درود شریف بھیجنے کا ثواب بهت زیاده ذکر هوا هے . اور یه بھی هے که جس شخص نے رسول اکرمؐ پر درود نه بھیجا تو اس شخص نے آپؐ پر جفا کیا هے . صلوات اور درود کے بارے میں مزید جاننے کیلئے آئیے دیکھتے هیں.
انسان کو چاهیے که همیشه اپنے والدین کے ساتھ نیکی کرے, خدا کی عبادت کے بعد اس دنیا میں سب سے بالاترین عمل یه هے که انسان اپنے والدین کے ساتھ نیکی اور خوبی کرے, والدین کی نافرمانی گناهان کبیره میں سے هے. والدین سے خوبی اور نیکی میں سے ایک نیکی یه هے که انسان اپنے والدین کے لئے خدا سے دعا مانگتا رهے. کتاب رسالة الحقوق میں والدین کے ساتھ نیکیوں کے بارے میں تفصیل سے بحث کی گئی هے. مزید جاننے کیلئے آئیے دیکھتےهیں...
دنیا کے هر معاشرے میں اقتصاد کو بهت هی اهمیت حاصل هے. اقتصاد میں توازن برقرار کرنے کیلئے خداوند متعال نے زکات کا نظام برقرار کیا هے تا که اس طرح غریب شخص غریب تر اور امیر امیر تر نه هوجائے. اگر انسان زکات کیلئے اپنا مال خرچ نه کرے تو اس کامال راه شیطان پر خرچ هوگا. امام رضا ؑ کا ارشاد هے که جو بھی راه خدا میں مال خرچ کرے , اس کا میں ضامن هوں اس کے مال کو کوئی نقصان نهیں پهونچے گا. مزید معلومات جاننے کیلئے آئیے مل بیٹھ کر دیکھتے هیں...
شرح صد ر کا مطلب یه هے که انسان دنیاوی پریشانیوں اور مشکلات میں تنگ دل نه هو اور بردباری اور کھلے دل کے ساتھ مشکلات اور پریشانیوں کا مقابله کرے. جس طرح تمام انبیاءؑ اور مرسلین ؑ, ائمه طاهرینؑ اور تمام مومنین مشکل حالات میں شرح صدر کا مظاهره کرتے هیں. روایت میں هے که خدا جس کسی کو هدایت کرنا چاهتا هے تو اس کے سینے کو اسلام کیلئے شرح صدر اور گشاده دل بنادیتا هے. شرح صدر معصومین ؑ کی سیرت طیبه رهی هے. مزید جاننے کیلئے دیکھئے...
خدا کی زمین پر خدا کا نظام برقرار هونا چاهیے, تا که سب انسانوں کے ساتھ عدل اور انصاف کا یکسان سلوک هو. عدل الهی کوبغیر صالح حکومت کو برقرار کئے حاصل کرنا ناممکن هے. اس لئے که ظالم حکومتیں همیشه عدالت اور برابر ی حقوق کے مخالف رهے هیں. دنیا میں اب تک جتنی بھی حکومتیں آئیں هیں ان کی اکثریت ظالم اور فاسق حکمرانوں کی حکومتیں تھیں همیں همیشه صالح اور الهی حکومت کے لئے دعا گو رهنا چاهیے تا که روئے زمین پر خدا کا نظام نافذ هوسکے ....
انسان کیلئے دنیا میں سب سے زیاده اهم چیز اس کی آبرو اور عزت نفس هے. لیکن دنیا کی عزت سے زیاده مهم روز آخرت کی عزت هے جهاں کی عزت اور ذلت همیشه کیلئےهے. عزت اور آبرو کو خدا جسے چاهے عطا فرماتا هے. انبیاء اور اولیاء الهی ؑ همیشه خدا کی بارگاه میں دنیا اور آخرت کی عزت کی دعا مانگا کرتے تھے . همیں بھی چاهیے که همیشه خدا کی بارگاه میں دنیا اور آخرت میں عزت مند رهنے کی دعا مانگیں, اس لئے که عزت اور ذلت خدا کے هاتھ میں هے ...
انسانی زندگی میں کاموں کے آسان هونے کی دعا بهت هی اهم هے , اگر آپ چاهتے هیں که آپ کا کام دنیا اور آخرت میں آسان هوتو آپ پر لازم هے که دوسرے انسانوں کے کاموں کے آسان هونے میں ان کی مدد کریں. کاموں میں آسانی کیلئے انسان کو چاهیے که اپنے کاموں کو همیشه مصمم اور پکے ارادے کے ساتھ انجام دے. اس صورت میں خدا بھی انسان کو مدد فرماتا هے. سیرت اهلبیت ؑ میں اس کی مثالوں کو جاننے کیلئے آئیے مل کرد یکھتے هیں...
À propos de ce cours
"قرآنی دعائیں" ایک جامع اور روحانیت سے بھرپور کورس ہے جو آپ کو کلامِ الٰہی کی روشنی میں دعا مانگنے کے آداب اور فضیلت سے آشنا کرے گا۔ 29 نشستوں پر مشتمل اس منفرد سلسلے میں، حجت الاسلام غلام قاسم تسنیمی کی پرمغز رہنمائی میں، آپ گناہوں، شیطانی وسوسوں اور دوزخ کے عذاب سے پناہ مانگنے سے لے کر، بہشت کے حصول، رزق میں برکت، اولاد کی نیک بختی، والدین کے حقوق، اور علم میں اضافے جیسی متنوع قرآنی دعائیں سیکھیں گے۔ یہ کورس نہ صرف دنیاوی مشکلات کا حل پیش کرتا ہے بلکہ آخرت کی کامیابی، ایمان میں استحکام اور اللہ تعالیٰ سے گہرا تعلق قائم کرنے کا طریقہ بھی سکھاتا ہے۔ 🤲💖
یہ تعلیمی سلسلہ آپ کو صبر، شکر، ہدایت اور نیک صالحین سے ملحق ہونے کی دعاؤں کے ساتھ ساتھ، شریک حیات، مومنین اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ کے حق میں دعا مانگنے کے طریقوں سے بھی روشناس کرائے گا۔ نماز قائم کرنے، دنیا و آخرت میں کامیابی، رسوائی سے بچنے اور ہر کام میں آسانی کے لیے سکھائی جانے والی دعائیں آپ کی روزمرہ زندگی کا حصہ بن کر روحانی سکون اور قلبی اطمینان کا باعث بنیں گی۔ ہر دعا زندگی کے کسی نہ کسی اہم پہلو کا احاطہ کرتی ہے، تاکہ آپ ہر حال میں ربِ کائنات کی بارگاہ میں دست بستہ ہو سکیں۔ ✨
🌟 اس کورس کے اہم اہداف و نتائج:
- دعا کی فضیلت اور اسے مانگنے کے مستند آداب سے واقفیت۔
- روزمرہ زندگی کے مختلف حالات اور ضروریات کے لیے مستند قرآنی دعاؤں کا علم اور ان کا صحیح تلفظ۔
- اللہ تعالیٰ سے ایک مضبوط روحانی تعلق قائم کرنا اور توکل میں اضافہ۔
- مشکلات میں صبر، شکر اور اللہ پر بھروسے کا عملی طریقہ سیکھنا۔
- زندگی کے ہر شعبے میں قرآنی دعاؤں کے ذریعے خیر و برکت کا حصول۔