کورس کے بارے میں
اسلام کی تعلیمات میں انسان کی ہدایت کے لیے زندگی کے ہر پہلو کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ اسی لیے اسلام نے ہر ظاہری عمل کے لیے خاص حکم بتایا ہے تاکہ اس پر عمل کرکے انسان سعادت تک پہنچ سکے۔ ان ظاہری احکامات کے مجموعے کو علم فقہ یا احکام شرعی سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ اس موضوع کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے واجب ہے کہ ہر مسلمان روزمرہ پیش آنے والے احکامات کو سیکھے اور یہ جان لے کہ کون سے کام واجب ہیں اور کون سے حرام، کس کام کا انجام دینا مستحب ہے اور کس کا انجام دینا مکروہ یا مباح۔ ان سب باتوں کو بہت آسان طریقے سے سیکھنے کے لیے اس کورس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
استاد کا تعارف
حجۃ الاسلام سراج حسین صاحب ایک ممتاز استاد ہیں۔ آپ کا تعلق بجنور، ہندوستان سے ہے اور اس وقت حوزہ علمیہ قم میں تدریس و تحقیق میں مصروف ہیں۔ آپ نے ہندوستان کے مختلف حوزات علمیہ، بشمول مدرسہ غفرانمآب لکھنو، میں تدریسی خدمات انجام دی ہیں اور مختلف ثقافتی و تبلیغی امور میں بھی سرگرم ہیں۔
کورس کے اہداف و مقاصد
احکام شرعی سے واقفیت: اس کورس میں شرکت کرنے والے افراد روزمرہ زندگی سے متعلق احکام شرعی جیسے واجبات، محرمات، مستحبات، مکروهات اور مباحات سے واقف ہوں گے۔
فریضہ اور حرام اعمال کی پہچان: شرکت کنندگان کو ان اعمال کی پہچان کروانا جو شرعاً واجب یا حرام ہیں تاکہ وہ اپنی زندگی میں صحیح راستہ اختیار کر سکیں۔
احکام کی عملی تربیت: احکام کو عملی زندگی میں نافذ کرنے کے طریقوں کی سادہ اور قابل فہم تعلیم دینا، تاکہ لوگ روزمرہ کے دینی مسائل کا حل جان سکیں۔
ابتدائی دینی تربیت: یہ دورہ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے مفید ہے جو دین کے احکام کے بارے میں ابتدائی معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں اور تخصصی علم کی ضرورت نہیں رکھتے۔
شرعی رہنمائی: افراد کو شرعی احکام کی روشنی میں زندگی گزارنے کی رہنمائی فراہم کرنا تاکہ وہ دینی اور دنیاوی دونوں پہلوؤں میں کامیاب ہو سکیں۔
ابتدائی درجے کے طلباء کے لیے موزوں: یہ کورس ان طلباء کے لیے بہترین ہے جو دینی علوم میں ابتدائی درجے پر ہیں اور فقہ کے بنیادی مسائل کو سمجھنا چاہتے ہیں۔
کورس کی فھرست
احکام کی اہمیت اور تعریف، احکام تقلید، آب مطلق اور آب مضاف کے احکام، نجس چیزوں اور پاک چیزوں کے احکام، پاک کرنے والی چیزیں، عبادت کے لئے طہارت، غسل کے احکام، تیمم، نماز کے احکام، نماز کے واجبات، نماز کے باقی واجبات، نماز کے دیگر احکام، روزے کے احکام، روزے کے بعض احکام (کفارہ اور مسافر)، خمس کے احکام، زکوٰۃ کے احکام، حجاب کے احکام، خرید و فروخت کے احکام، قسم، نذر اور عہد۔
تدریس کا طریقہ
حجۃ الاسلام و المسلمین سراج حسین صاحب کی تدریسی روش میں اہم دینی مسائل کی وضاحت کا طریقہ سادہ اور مرحلہ وار ہے جہاں ہر سبق کو تفصیلی انداز میں بیان کیا جاتا ہے۔ ہر سبق کو آسان زبان میں سمجھایا جاتا ہے اور عملی مشقیں بھی شامل ہیں تاکہ طلبہ نحو کے قواعد کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔
معاون تعلیمی وسائل
"آوڈیو، امتحان، مشق، خلاصہ اور دیگر مواد"
اس کورس میں امتحان، عملی مشقیں، خلاصہ، اور آڈیو فایل جیسی مددگار تعلیمی وسائل فراہم ہیں، تاکہ طلبہ کی بہتر فہم اور عملی تربیت ممکن ہوسکے۔
کورس کے مخاطبین
ابتدائی سطح کے طلباء جو دینی احکام کی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
وہ افراد جو روزمرہ زندگی میں شرعی احکام پر عمل کرنا چاہتے ہیں۔
عام مسلمان جو دین کے احکام سے واقفیت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
والدین جو اپنے بچوں کو بنیادی دینی احکام سکھانا چاہتے ہیں۔
نوبالغ یا نو عمر افراد جو بلوغت کے بعد شرعی ذمہ داریوں کو سمجھنا چاہتے ہیں۔
وہ لوگ جو مختلف فقہی مسائل کے بارے میں ابتدائی معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔